معزز بدتمیز

میری لڑائی ہو گئی اپنے دوست سے کیونکہ وہ کہہ رہا تھا کہ گدھے کی بھی کوئ عزت ہوتی ہے ۔ میں نے کہا وہ کیسے ؟

کہنے لگا وہ ایک معصوم جانور ہے ۔ اس پر جتنا بوجھ لاد دو وہ بیچارہ اسے لے کر چلتا رہتا ہے اور اس میں عاجزی بھی ہوتی ہے جبکہ ہمارے معزز کہلانے والے دوسروں کی زندگی اجیرن کر دیتے ہیں ۔ وہ کسی عزت دار کی بے عزتی کر دیتے ہیں اس جرم میں کہ میرے بلانے پر وہ نہیں آ یا اور میری توہین ہوئ ہے اور وہ اس کو نا اہل کر دیتے ہیں چاہے وہ قوم کا لیڈر ہو اور قوم کی خدمت کر رہا ہو یا وہ باہر سے آ یا پاکستانی ہو جو مفت ہسپتال چلا رہا ہو ۔

اب گدھا تو گدھا ہوتا ہے ۔ اسے کیا پتہ کہ اس کے کسی عمل سے ملک کا کتنا نقصان ہو رہا ہے یا باہر سے آئے پاکستانی بد دل ہو رہے ہیں۔

اسی طرح گدھے ایک دوسرے سے لڑائ بھی کر سکتے ہیں اپنی بری آ واز سے اور اپنی زبان میں برا بھلا بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اور یہ وہ راستوں میں چلتے پھرتے بھی کر سکتے ہیں اور بند چار دیواری جہاں انہیں چارہ ملتا ہے وہاں بھی کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد میں نے تسلیم کر لیا کہ ہاں گدھے بھی معزز ہو سکتے ہیں ۔ اب میں گدھوں کا نام بڑی عزت سے لیتا ہوں
۔
آ پ بھی جب گدھوں کا نام لیں تو انہیں معزز گدھے کہا کریں ۔

 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264535 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.