بلی کتے سے زيادہ دیکھ سکتی ہے مگر کتے بھی کم نہیں، کتے اور بلیوں میں سے کون زیادہ بہتر ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

image
 
پالتو جانور کے طور پر کتے اور بلی کو اکثر لوگ پالتے ہیں بلی کے شوقین افراد کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ بلی اپنے مالک سے بہت پیار کرتی ہے۔ ان کی محبت کا انداز بالکل ایک پیار کرنے والے بچے کی طرح ہوتا ہے-جبکہ دوسری جانب کتے کو پالنے والے افراد کا یہ ماننا ہے کہ کتے انسان کے بہترین دوست اور ساتھی ثابت ہوتے ہیں- مگر اس حوالے سے سائنس کیا کہتی ہے کہ کتا بہتر ہے یا بلی، اس بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے-
 
کتا بہتر یا بلی، سائنس کے مطابق جانیں
اس حوالے سے سائنس کی تحقیقات کے مطابق ان دونوں گھریلو پالتو جانوروں میں سے کون کس حوالے سے بہتر ہے جانیں-
 
1: دماغ
ویسے تو کتے اورے بلیاں دونوں ہی جلد سیکھنے والے ہوتے ہیں مگر سائنسدانوں کے مطابق کتے کا دماغ بلی کے دماغ کے مقابلے میں وزن میں زيادہ ہوتا ہے- کتے کی کھوپڑی میں 64 گرام تک کا دماغ موجود ہوتا ہے- جب کہ اس کے مقابلے میں بلیوں کا دماغ صرف 25 گرام تک ہوتا ہے لیکن بلیوں کے دماغ میں نیورون خلیات کی تعداد اس کے بیرونی حصے میں 300 ملین تک ہوتی ہے- جس کی وجہ سے بلیاں کسی بھی معلومات پر کتوں کے مقابلے میں زيادہ تیزی سے عمل کرتی ہیں اور سیکھنے کے عمل میں کتوں سے بہتر ہوتی ہیں-
 
image
 
2: مالک سے رشتہ
عام طور پر کتوں کو انسان کا بہترین دوست قرار دیا جاتا ہے اور اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ کتے اپنے مالک کے ساتھ نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ اپنی محبت کا اظہار کرنے میں ذرا دیر نہیں لگاتے ہیں-جبکہ دوسری طرف بلیاں ایک نخرے کرنے والا جانور ہے جو مالک کو اپنی حرکتوں سے متوجہ تو کر سکتی ہیں لیکن ان کے ساتھ بہت زيادہ اٹیچمنٹ شو نہیں کرتی ہیں-
 
3: سیکھنے کا عمل
کتوں کو مختلف کرتب دکھانے تو آپ سب نے دیکھا ہوگا اس کے علاوہ آج کل کتوں کا استعمال جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے، منشیات کی شناخت وغیرہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں- اور ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ کتے اپنے مالکوں کے سکھائے سبق کو بلیوں کے مقابلے میں جلدی سیکھ لیتے ہیں- اور سائنسدانوں کے مطابق کتوں کے اندر سیکھنے کی صلاحیت بلی کے مقابلے میں زيادہ ہوتی ہے-
 
4: چھٹی حس
اگرچہ کتوں کی سونگھنے کی حس بلیوں کے مقابلے میں زيادہ بہتر ہوتی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بلیوں کے اندر سونگھنے والے ریسیپٹر 200 ملین آلفکٹری لوّ میں موجود ہوتے ہیں- جس کی وجہ سے بلیوں کی سونگھنے کی حس کتوں سے زيادہ بہتر ہوتی ہے- اس کے علاوہ بلیوں کے دیکھنے اور سننے کی حس بھی کتوں سے زيادہ بہتر ہوتی ہے- اس وجہ سے بلیوں کو آنے والے خطرات کا ادراک کتوں کے مقابلے میں جلدی ہو جاتا ہے-
 
image
 
5: کتے زيادہ آسانی سے ایڈجسٹ ہو سکتے ہیں
کتے بلیوں کے مقابلے میں بدلتے حالات میں ڈھل جانے کی صلاحیت زیادہ رکھتے ہیں وہ حالات میں ڈھل جانا جانتے ہیں- جبکہ اس کے مقابلے میں بلیاں اپنے ماحول کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں-
 
نتیجے کے طور پر کتے اور بلی دونوں کے حوالے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ کچھ معاملات میں کتے بہتر ہیں تو دوسری جانب کچھ میں بلی، لیکن پسند کے اعتبار سے ہر فرد کی اپنی چوائس ہوتی ہے جس کو جو پسند ہو گا وہ اسی جانور کو اپنے پالتو جانور کے طور پر رکھ سکتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: