کیا آپ بھی ٹماٹر فریج میں رکھتے ہیں؟ 6 چیزیں جو فریج میں رکھنے سے خراب ہوجاتی ہیں لیکن آپ کو خبر تک نہیں ہوتی

image
 
اگرچہ اس بات سے انکار ممکن نہیں ہے کہ ریفریجریٹرز انڈے اور دودھ جیسی غذاؤں کے حوالے سے بہترین محافظ کا کردار ادا کرتے ہیں، لیکن وہ بہت سی دوسری چیزوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے واقعی ضروری نہیں ہیں۔ لیکن آپ کو کیسے پتہ چلے کہ کون سی مصنوعات کمرے کے درجہ حرارت پر زندہ رہ سکتی ہیں اور کون سی نہیں؟ تو آئیے ہم آپ کو یہ اہم معلومات فراہم کرتے ہیں وہ بھی سائنس کی مدد سے۔
 
ٹماٹر
نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں کو کمرے کے نارمل درجہ حرارت میں رکھنا بہترین ہوتا ہے- اگر اسے 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت والی جگہ پر رکھا جائے تو اس کی ساخت اور ذائقے کو نقصان پہنچ سکتا ہے-
image
 
کیچپ
لوگوں کے درمیان اکثر اس بات پر بحث ہوتی ہے کہ کیچپ کو فریج میں رکھنا چاہیے یا الماری میں؟ لیکن اس بات کا انحصار آپ پر ہوتا ہے کہ آپ ٹھنڈی کیچپ کا ذائقہ پسند کرتے ہیں یا پھر کمرے کے نارمل درجہ حرارت میں رکھی گئی کیچپ- البتہ چونکہ کیچپ میں سوڈیم پایا جاتا ہے تو آپ اسے تقریباً ایک مہینے تک شیلف پر بھی رکھ سکتے ہیں یہ خراب نہیں ہوگی-
image
 
کیلے
یقیناً کیلے کو یہ سوچ کر فریج میں محفوظ کیا جاتا ہے کہ کھانے کی چیز ہے تو کہیں خراب نہ ہوجائے- لیکن سائنس کا کہنا ہے کہ کیلے کو اگر ٹھنڈے درجہ حرارت پر رکھا جائے تو اس کا پکنے کا عمل سست ہوجاتا ہے- یعنی فریج میں رکھنے سے کیلے نسبتاً کچے رہ جاتے ہیں- اگر آپ کے پاس کسی حد تک سبز کیلے موجود ہیں تو انہیں کمرے میں کاؤنٹر پر ہی رکھ دیں جلد ہی پیلے ہوجائیں گے-
image
 
ڈبل روٹی یا دیگر آٹے سے بنی اشیاﺀ
تازہ پکی ہوئی روٹی یا ڈبل روٹی کے کھانے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے اور فریج سے باسی نکالی گئی روٹی کھانے سے بدتر کوئی چیز نہیں ہے- آٹے میں موجود قدرتی اجزاﺀ ٹھنڈے ماحول میں درست انداز میں کام نہیں کرتے- اس لیے ڈبل روٹی کے پیس کو فریج میں رکھنے سے وہ خشک ہوجاتے ہیں- ڈبل روٹی یا روٹی ہمیشہ فریج میں رکھنے کے بجائے شیلف پر رکھیں-
image
 
آلو
آلو سرد موسم میں اپنی خصوصیات برقرار نہیں رکھ پاتے چاہے وہ میٹھے ہوں یا پھر پھیکے- کسانوں کے مطابق کم درجہ حرارت میں آلو کو رکھنے سے یہ اپنا ذائقہ کھو دیتا ہے- لوگ انہیں کمرے کے درجہ حرارت پر ہی کاغذ کے تھیلے میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
image
 

کافی

نیشنل کافی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کافی کے سب سے بڑے دشمن "ہوا، نمی، گرمی اور روشنی" ہیں۔ چونکہ فریج بڑے پیمانے پر نمی پائی جاتی ہے، تو اس لیے کافی کو وہاں رکھنا مناسب نہیں ہے۔ تنظیم کا مشورہ ہے کہ کافی کو فریج میں رکھنے کے بجائے ائیر ٹائٹ کنٹینرز یا جار میں رکھا جائے۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: