اب انڈے اور پاستا بھی پودوں کی طرح اگائے جاسکتے ہیں٬ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا

image
 
کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ پودوں یا سبزیوں کی طرح انڈے اور پاستا بھی کاشت کیے جا سکتے تو کیسا ہوتا؟ ایسی ہی کچھ تصاویر نے اس وقت مصر میں سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے-
 
دراصل مصر میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈوں کو درخت سے اتارا جارہا ہے جبکہ پاستا کی فصل کی کٹائی کی جارہی ہے-
 
سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر میں "پاستا کی کٹائی"، "انڈوں کی کٹائی" اور دیگر عجیب و غریب اور مشکوک چیزوں کی کاشت دکھائی گئی ہے۔
 
 
جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے ۔ تاہم حقیقت میں یہ تصاویر جعلی ہیں اور انہیں ایک انتہائی اسمارٹ سافٹ وئیر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے-
 
کنافہ اور انڈے کی فصل
سوشل میڈیا پر وائرل کچھ عجیب تصویروں میں عرب کے صحرائی علاقوں کی روایتی ڈش کنافہ کی فصل کی تصویریں دیکھنے کو ملیں۔ جبکہ اسی طرح مصر میں انڈوں کی کٹائی کی تصاویر بھی آئیں جو کہ یقیناً ناممکن ہے۔
 
 
سوشل میڈیا صارف نے درختوں پر لگے انڈوں کی تصووں کے ساتھ لکھا کہ ’’سفید انڈوں کی کٹائی کا سیزن شروع ہو گیا ہے، بدقسمتی سے سرخ انڈوں کی فصل کو کیڑے نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس نقصان کا ازالہ انشاء اللہ اگلے سال پاستا کی انگوٹھیوں کی فصل کے ساتھ۔ کیا جائے گا"۔
 
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے انڈوں اور پاستا کی اس عجیب انداز میں کاشت کی تصویر کا خیر مقدم کیا جبکہ کچھ صارفین ان کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ تاہم کچھ صارفین نے ایسی تصاویر پوسٹ کرنے پر کڑی تنقید کی۔
 
درحقیقت مصنوعی ذہانت کے ساتھ ڈیزائن کی گئی تصاویر اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ’ Midjourney‘ ایپلی کیشن کا کمال ہے۔ یہ ایپ تحریری متن اور تفصیل کو تصاویر میں تبدیل کر کے اور ٹیکسٹ ان پٹ کی بنیاد پر پینٹنگز میں تبدیل کردیتی ہے۔
 
 
یہ ٹول پہلی بار 2022 میں لانچ کیا گیا تھا اور اب بھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ یہ مفت آزمائشی استعمال کے لیے دستیاب تھا لیکن اس کی مدد سے تیار کردہ تصاویر کے غلط استعمال کے بعد مفت سروس بند کردی گئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: