اگر کالا آپ کا پسندیدہ رنگ ہے تو آپ کی یہ 5 عادتیں دوسروں کو پریشان کرسکتی ہیں؟

image
 
کالا لباس اکثر لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے اور کالے رنگ سے محبت کرنے والوں کو بہت پراعتماد سمجھا جاتا ہے، سیاہ رنگ پسند کرنے والے چیلنج اور ہمت کے احساس کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ سیاہ لباس پہننے والوں کو کونسی عادتیں دوسروں کو پریشان کرسکتی ہیں۔
 
خوف
کالا لباس پسند کرنے والوں کے حوالے سے یہ مانا جاتا ہے کہ یہ لوگ اپنی زندگی میں طاقت اور وقار کی تلاش میں رہتے ہیں اور کئی بار لوگ حد سے بھی گزر جاتے ہیں اور ان کی شدت پسندی سے دوسروں کو اکثر خوف بھی محسوس ہونے لگتا ہے۔
 
حساسیت
سیاہ رنگ کے شوقین لوگوں کے بارے میں یہ بھی ایک رائے عام ہے کہ لوگ انتہائی حساس ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں دوسروں کی دخل اندازی پسند نہیں کرتے۔ یہ لوگ دوسروں کے سامنے کھل کر نہیں آتے اور اپنی زندگی کے راز شیئر نہ کرنے کی وجہ سے یہ لوگ دوسروں کیلئے معمہ بنتے رہتے ہیں۔
 
image
 
آزاد ذہن کے مالک
کالے رنگ کے رسیا لوگ آزاد ذہن کے مالک سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سیاہ رنگ کو اکثر معاشروں میں سوگ یا برائی کی علامت سمجھا جاتا ہے- اور ایسے میں اس رنگ کو پسند کرنے والوں کیلئے بھی لوگوں کی رائے تلخ ہوسکتی ہے- جس کی وجہ سے لوگ سیاہ رنگ کے شوقین مزاج افراد سے فاصلہ رکھتے ہیں۔
 
الگ دائرے میں رہنا
سیاہ رنگ کے شوقین افراد عام طور پر اپنے الگ دائرے میں رہنا پسند کرتے ہیں اور ان کا حلقہ بہت محدود ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ سیاہ رنگ کا شوق رکھنے والوں سے اکثر نالاں اور خوفزدہ نظر آتے ہیں۔
 
image
 
منظم
کالا رنگ پہننے والے لوگوں کے بارے میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ یہ لوگ بہت منظم ہوتے ہیں اور ہر کام کر درست انداز میں کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اکثر ان سے کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: