کامیاب لوگوں کے پاس بھی 24 گھنٹے ہی ہوتے ہیں٬ صبح 8 بجے سے پہلے یہ 6 کام کر کے آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں

image
 
ہر کامیاب انسان اور ایک ناکام انسان کے درمیان ایک چیز جو لازمی مشترک ہوتی ہے وہ ہے دن کے 24 گھنٹے- نہ تو کسی کامیاب انسان کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے 25 گھنٹے دیے گئے اور نہ ہی کبھی کسی ناکام انسان کی ناکامی کا سبب اسے دن میں صرف 23 گھنٹے ملنا بنا دونوں کے پاس ہی 24 گھنٹے تھے فرق صرف ان کے استعمال کا تھا- یاد رکھیں اگر آپ دیر سے سو کر اٹھیں گے تو ہر کام دیر سے ہی ہوگا- صبح سویرے کے معمولات آپ کی زندگی پر مختصر عرصے کے لیے بھی اور طویل عرصے کے لیے بھی مختلف اثرات مرتب کرسکتے ہیں- بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو آپ ہر صبح صحت مند، توانا اور پر امید محسوس کرنے کے لیے سرانجام دے سکتے ہیں- زیادہ کچھ نہیں اگر آپ ایک کامیاب اور صحت مند زندگی چاہتے ہیں تو چند چیزوں کو صبح سویرے اٹھ کر کرنے کا معمول بنا لیں- اتنا جلدی بیدار ہوں یا صبح 8 بجے سے پہلے مندرجہ ذیل کاموں کو کرنے کا معمول بنالیں تاکہ آپ اپنا پورا دن کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے گزار سکیں-
 
پانی پئیں
چونکہ آپ رات بھر سونے کی وجہ سے صبح پانی کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے جسم کے لیے سب سے بہتر کام یہ ہے کہ جب آپ بیدار ہوں تو ایک سے دو گلاس پانی پئیں۔ یہ آپ کے ہائیڈریشن اسٹورز کو بھر دیتا ہے اور دن کے لیے آپ کا میٹابولزم کام شروع کردیتا ہے۔ اضافی توانائی کے لیے اپنے پانی میں لیموں ڈالیں۔
image
 
مراقبہ کریں
صرف 10 منٹ کے مراقبہ سے، آپ دماغ کو آرام اور پرسکون کر سکتے ہیں۔ بدلے میں، یہ آپ کو زیادہ تخلیقی، سوچنے سمجھنے اور اپنے آپ کو سمجھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ مراقبہ آپ کو مؤثر طریقے سے سوچنے اور تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
image
 
آرٹیکل لکھیں
اگر آپ کو اپنے دماغ کو پرسکون کرنے میں دشواری ہو رہی ہے، مراقبہ کے بجائے کچھ منٹ کے لیے آرٹیکل وغیرہ لکھیں۔ اس کے بھی مراقبہ کے جیسے ہی اثرات ہے. یہ مسائل کو زیادہ آسانی سے حل کرنے اور اختلاف رائے کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لکھنے سے تناؤ کو دور کرنے، آپ کے مزاج کو کو اچھا کرنے میں اور آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
image
 
ورزش کریں
ورزش آپ کو اپنے دن کی شروعات بہترین طریقے سے کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ورزش آپ کے دماغ میں ایسے کیمیکیل جاری کرتی ہے جو درد، تکلیف اور تناؤ کے ہارمونز کو کم کرتے ہیں۔ اور وہ توانائی، ذہنی طاقت اور صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ سب آپ کی اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
image
 
سورج کی روشنی حاصل کریں
صبح کے وقت سب سے پہلے جب سورج کی روشنی آپ کے جسم پر پڑتی ہے تو آپ کے جسم کو بتاتی ہے کہ یہ جاگنے اور دن شروع کرنے کا وقت ہے۔ روشنی آپ کے جسم کی میلاتون کی پیداوار کو روکتی ہے۔ یہ وہ ہارمون ہے جو آپ کے جسم کو سونے کے لیے کہتا ہے۔ لیکن سورج کی روشنی سے آپ صبح میں زیادہ چوکس رہیں گے۔ اگر آپ کے بیدار ہونے پر بھی اندھیرا ہے تو اپنے گھر کی لائٹس آن کریں۔
image
 
صحت بخش ناشتہ
جو لوگ ناشتہ کرتے ہیں وہ کم ہی موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اور دن بھر بھوکے بھی نہیں رہتے۔ بہترین دن کو جاری رکھنے کے لیے آپ کے جسم کو توانائی کے لیے خوراک کی ضرورت ہے۔ ناشتہ کرنے سے آپ کا میٹابولزم پہلے سے بہتر کام کرتا ہے۔ ایک صحت بخش ناشتہ آپ کو زیادہ توانائی، توجہ اور زیادہ پیداواری دن کے لیے اضافی مدد فراہم کرے گا۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: