سعودی خلا باز خلا میں بھی سنت نبوی ﷺ کو نہیں بھولے٬ کونسی دو چیزیں اپنے ساتھ خلا میں لے گئے؟

image
 
ان دنوں سعودی عرب کے دو خلا باز اپنی زندگی کے تاریخی سفر میں مصروف ہیں کیونکہ یہ دونوں خلا اس وقت عالمی خلائی سٹیشن پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان دونوں خلا بازوں کا اپنے دس روزہ مشن کے دوران زمین سے رابطہ ویڈیو لنک کی مدد سے برقرار رہے گا-
 
سعودی عرب میں لوگوں کے لیے اس وقت جو بات سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ ان دونوں خلا بازوں کی خلائی اسٹیشن پر مصروفیات کیا ہیں اور ان کی زندگی وہاں کیسے گزر رہی ہے؟
 
image
 
آپ کو یہ جان کر حیران ہوگی کہ سعودی خلاباز علی القرنی اور ریانہ برناوی اپنے اس سفر پر اپنے ساتھ قہوہ اور کھجوریں بھی لے گئے ہیں- جبکہ سعودی خلاباز علی القرنی کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ریانا اور میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پانی کے علاوہ سعودی قہوہ بھی اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں-
 
العریبیہ کے مطابق خلا بازوں کا کہنا تھا کہ کھانے کے حوالے سے ہمارے پاس دو قسم کی چیزیں ہیں۔ ایک خشک قسم کا کھانا ہے جس میں صرف پانی ڈالنے کی ضرورت ہے۔ دوسری قسم نیم تیار کھانا ہے۔ اسے موجودہ ہیٹر کے ذریعے دوبارہ گرم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم روزانہ کی بنیاد پر یہاں قہوہ پی رہے اور کھجور کھا رہے ہیں۔
 
image
 
یاد رہے قہوہ کا تعلق سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کے ساتھ اور اس کے رسم و رواج اور روایات سے بھی ہے۔ کھجور اور قہوہ سعودی عرب کی تاریخ میں سخاوت اور یہاں کی مہمان نوازی کی قدروں سے جڑے ہوئے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: