سیاہ چاول کیا ہے؟ رنگ پر مت جائیں صرف اس کے حیران کن فائدے دیکھیں

image
 
عام طور پر جو چاول پکائے جاتے ہیں وہ سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور یہ کوئی غیر معمولی بات بھی نہیں ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے مارکیٹ میں ایک سیاہ یا کالے رنگ کے چاول بھی پائے جاتے ہیں- تاہم مہنگے ہونے کی وجہ سے یہ چاول نہ تو عام ہے اور نہ ہی انہیں خریدنا آسان ہے- اس چاول کی قیمت 1500 سے 2000 روپے فی کلو گرام کے درمیان ہوتی ہے- مگر اس خاص چاول میں ایسے قیمتی فائدے پائے جاتے ہیں کہ ان کے سامنے یہ قیمت کچھ بھی نہیں- یہ چاول عموماً صرف بڑے سپر مارٹ یا اسٹورز پر ہی دستیاب ہوتا ہے-

متعدد غذائی اجزاﺀ کا ذریعہ
دیگر اقسام کے تمام چاولوں کے مقابلے میں سیاہ چاولوں میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- ان 100 گرام چاول میں 9 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ چاول آئرن حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں- 45 گرام کچے چاولوں میں 160 کیلوریز٬ 1.5 گرام چکنائی٬ 4 گرام پروٹین٬ 34 گرام کاربو ہائیڈریٹ٬ 1 گرام فائبر اور 6 فیصد آئرن موجود ہوتا ہے-
 
image
 
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
سیاہ چاولوں میں متعدد اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں- یہ اینٹی آکسیڈنٹس انسان کو کئی بڑی بڑی بیماریوں جن میں الزائمر اور دل کی بیماریاں بھی شامل ہیں سے محفوظ رکھتا ہے- یہاں تک کہ کینسر لاحق ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے- کم مقبولیت کے باوجود ان چاولوں میں اینٹی آکسیڈینٹ کی مجموعی صلاحیت اور سرگرمی سب سے زیادہ ہے-

آنکھوں کی صحت
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کالے چاول میں لیوٹین اور زیکسینتھین کی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے- یہ دو قسم کے کیروٹینائڈز ہیں جو آنکھوں کی صحت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں- یہ مرکبات اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ آپ کی آنکھوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے بچا سکیں اور انہیں صحت مند بنا سکیں-

وزن میں کمی
سیاہ چاول چونکہ پروٹین اور فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے یہ آپ کے وزن میں کمی کا سبب بھی اچھے طریقے سے بن سکتا ہے- پروٹین اور فائبر بھوک کو کم کرکے اور پیٹ کو بھرے رہنے کے احساسات کو بڑھا کر وزن کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
 
image
 
خون میں شوگر کی سطح
سیاہ چاول کھانے سے آپ کے خون میں موجود شوگر کی سطح میں بھی کمی واقع ہوتی ہے- یہ ایسے مریض کے ساتھ ہوتا ہے جو ذیابیطیس ٹائپ 2 کے شکار ہوں- یاد رکھیں شوگر کا مرض اپنے ساتھ مزید کئی جان لیوا بیماریاں لے کر آتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: