چمپئن لیگ کا مزہ لیجئے

لیجئے جناب شروع ہوگئی ایک اورجنگ! جس میں ایک دوسرے سے لڑنے کوتیارہیں دنیاکی 13ٹیمیں ۔جی ہاں، جنگ ہی توہے یہ ۔ ایک ایسی جنگ جس میں نہ تو گولہ بارودکااستعمال ہوتاہے نہ ہی توپوں اوربندوقوں کابلکہ اس جنگ کوجتنے کیلئے درکارہوتی ہے تکنیک، کھیل اسپرٹ اورجذبے کی۔ ہم بات کررہے ہیں کرکٹ کے جدیدترین ایڈیشنوں میں سے ایک ٹوئنٹی-20چمپئن لیگ کی جس کاکوالیفائرس راؤنڈشروع ہوچکاہے۔ آج سے آپ دنیاکے ٹوئنٹی-20کے ہیروایک دوسرے کے سامنے ہونگے تووہاں جذباتی کھیل، مزہ اورکم وقت میں اپنے ہنرکوپیش کرنے کانمونہ بھی دیکھنے کوملے گا۔ کچھ ترمیم کے ساتھ شروع ہوئے اس ایڈیشن میں اس بار کوالیفائرس راؤنڈکرانے کابھی فیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے کل چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ آرائی شروع ہوچکی ہے۔ ان چھ ٹیموں کے درمیان ہونے والی جنگ اس لحاظ سے بھی کافی اہمیت کی حامل ہے کہ انہی میں دنیائے کرکٹ کے دگج کھلاڑی شامل ہیں۔ کوالیفائرس راؤنڈکی ٹیموں میں سب سے اوپر کولکاتہ نائٹ رائڈرس کورکھاگیاہے جس نے آئی پی ایل -4میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک الگ چھاپ چھوڑی تھی حالانکہ یہ بات الگ ہے کہ وہ آئی پی ایل جیت نہیں سکی تھی۔اس ٹیم کی کپتانی جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرجیک کیلس کوسونپی گئی ہے جونہ صرف ایک اچھے بلے بازہیں بلکہ وقت پڑنے پر اپنے آل راؤنڈر کارکردگی کی بنیادپر کسی بھی مخالف ٹیم کیلئے مصیبت بن کرابھرتے ہیں۔

کے کے آرکے پاس صرف کیلس ہی نہیں ہیں بلکہ اس ٹیم میں ٹوئنٹی-20کے سرتاج یوسف پٹھان بھی موجودہیں جن کے بلے کی گرج ٹوئنٹی-20کے میچوں میں کرکٹ کے بیشترمداحوں نے برملادیکھاہوگا۔ آئی پی ایل-Iکی پیداوار یوسف پٹھان نے شین وارن کی قیادت والی راجستھان رائلس کی جانب سے کھیلتے ہوئے اس وقت دھوم مچائی تھی جس کاثمر انہیں ٹیم انڈیا میںشامل ہونے کے طورپرملاتھا۔ ٹوئنٹی-20میں پٹھان کی ایک الگ ہی پہچان ہے جس کا کے کے آربخوبی فائدہ اٹھاناچاہے گی۔ اس کے علاوہ منوج تیواری، شکیب الحسن اوربریٹ لی بھی بڑے نام ہیں جومیچ کارخ کب اورکیسے اپنی جانب موڑدیں اس کی قیاس آرائی کرناکافی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ دوسرے نمبرپرترینداداینڈٹوبیگو (ویسٹ انڈیز) کی ٹیم ہے جس کی کمان ڈیرین گنگاکے ہاتھوں میں ہے اورڈیرین گنگا، ڈیرین براوو، روی رام پال، لینڈس سیمنس اوررام دین کے سہارے اس ایڈیشن میں اپنی بادشاہت قائم کرناچاہیں گے۔ تیسرے نمبرپرروہونا (سری لنکا) کی ٹیم ہے جس کاکپتان مہیلااداوٹے کوبنایاگیا۔اداوٹے نے اپنی ٹیم کی نیّاپارلگانے کےلئے جن کھیون ہاروں کاسہارالیاہے ان میں سنت جے سوریہ، دنیش چنڈی مل، جنک گنارتنے اورچنتک پریرا شامل ہیں۔ جے سوریہ جنہوں نے یقینی طورپر پچاس اووروں کے میچ میں تیزرفتاربلے بازی کی شروعات کی وہ اس ایڈیشن میں کیاگل کھلائیں گے یہ ابھی سے تونہیں کہاجاسکتاہے لیکن اتنا توطے ہے کہ ان کابلہ جب چلے گاتواسے روک پانا اچھے اچھے کھلاڑیوں کے بس میں نہیں ہوگا۔ ٹیم نمبرچارہے لیسسٹرشائر(انگلینڈ)۔ میتھوہوگارڈ اس کے کپتان ہیں اورعبدالرزاق، انڈریومیکڈونالڈ، پال نکسن، جیمس ٹیلر، وین وہائٹ ودیگران کے ساتھ میدان میں اترنے کےلئے تیارہیں۔ اس کے علاوہ نمبر پانچ ٹیم ہے سمرسیٹ (انگلینڈ)جوکریک کسویٹر، آرول سوپیا، جیمس ٹیلر، پیٹرٹریگوودیگرپرمشتمل ہے اوراس کی کپتانی الفونسوتھا مس کوسونپی گئی ہے جبکہ آکلینڈ (نیوزی لینڈ) چمپئن لیگ ٹوئنٹی-20کوالیفائرس راؤنڈمیں شامل چھٹی ٹیم ہے جوگارین ہوپکنگس کی کپتانی میں کھیلنے کیلئے میدان میں اتریگی جس میں مارٹن گپٹل، کرس مارٹن، ڈیرن ٹفی، کائل ملس شامل ہیں جواس ایڈیشن میں اپنے جوہر دکھانے کوتیارہیں۔ کل ملاکریہ ایڈیشن اب شروع ہوچکاہے اوراس کاہرایک پل کرکٹ شیدائیوں کےلئے مزے سے بھرپورہونے والاہے۔ ظاہرسی بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کے چند کھلاڑی جب ایک جگہ جمع ہونگے تونظارہ یقینی طورپرالگ ہوگا۔ ایسے میں ضرورت ہے دل کوتھام کراس مقابلے کودیکھنے کی۔
Meraj Noorie
About the Author: Meraj Noorie Read More Articles by Meraj Noorie: 13 Articles with 18251 views Meraj Noorie Mehsaul Runni Saidpur Sitamarhi-Bihar. Born at Mehsaul and graduate in History.I am a journalist by profession and now working as a sub e.. View More