موبائل ٹیکنا لوجی اور خواتیں

جاگو

دور جدید کی اہم ایجاد موبائل ہے جو نہ کہ صرف ضرورت بن چکی ہے بلکہ دیگر کاروبار اور گھر بیٹھے بہت سے آن لائن پلقائ جابز سے بھی مستفید کرتا ہے۔

جہاں میڈ یا آپ کو انٹرٹین کرتا ہے وہیں بہت سی ایسی باتیں بھی سکھاتا ہے جو بہت کار آمد ہوئی ہیں۔ جب ہم چھوٹے تب ہمارے گھر کی خواتین جو بقول مڈل کلاس معاشرے کے ہاؤس وائوز (housewives) کہلاتی ہیں ۔ ان کا کام صرف گھر دادی تھایعنی کھانا پکانا، سلائی کڑھائی،گھر کی صفائی اور بہت ہو گیا تو پڑوسیوں سے تھوڑی بہت گپ شب مگر جب سے موبائل نے اس دنیا میں اپنا آپ منوا یا ہےتب ہی سے عورتوں نے بھی اسی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال دیا ہے اور مزے کی بات ہے ہے کہ دادیاں اور نانیاں بھی اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیاں کے ساتھ اپنے دور کی باتیں ، گانے اور ڈرامے شوق Youtube یا پھر Google پر دیکھ لیتے ہیں.

عورتوں کو سلائی کڑھائی اور متخلف ہنر بھی گھر بیٹھے دیکھنے کو ملتے ہیں اور آسانی سے اپنا اکاؤنٹ
Youtube پر بنا کر جو بھی کام گھر بیٹھے کرتی ہیں اسے Share بھی کر سکتی ہیں.

میں ایک ڈاکٹر ہوں مگر میرے بھی شوق ہیں جنہیں میں اپنے فارغ اوقات میں پورا کرتی ہوں جیسے کہ شاعری، embroidery اور اس کے علاوہ میں نےarticle writingمیں بھی اپناحصہ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

خلاصہ یہ ہےکہ یہ ہمارے اوپر منحصر ہے کہ ہم کسی چیز کو کس طرح استعمال کریں ۔ ہم چاہیں تو سکر لنگ
(scrolling) کر کے وقت ضائع کر دیں یا اس کی اچھی باتوں سے مستفید ہوں

!Use wisely ,spend wisely



 

Dr. Afreen Khanum
About the Author: Dr. Afreen Khanum Read More Articles by Dr. Afreen Khanum: 2 Articles with 949 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.