ایجوکیشن سسٹم


بچے کا رزلٹ پیرنٹس کو ای میل میں آ تا ہے۔

چھوٹے بچوں کو رزلٹ ڈے پر چھٹی کے وقت ایک براؤن لفافے میں رزلٹ یہ کہہ کر دیتے ہیں کہ صرف پیرنٹس کو دکھانا ہے۔

کلاس میں کسی بچے کو دوسرے بچے کا نہ رزلٹ پتہ ہوتا ہے نہ گریڈ۔ کوئی پوزیشن نہیں دی جاتی۔

شاید اسی وجہ سے بچوں کی نفسیات میں ایک دوسرے سے مقابلہ بازی اور گریڈز کی کشمکش نہیں ہوتی۔

یہ پرسکون رہتے ہیں۔ انسان کو انسان سمجھتے ہیں۔ امتحان میں حاصل کیئے گئے نمبروں یا ٹرافیوں کی بنیاد پر اعلی و ارفع نہیں سمجھے جاتے۔

نہ ہی رشتے دار آ آ کر پوچھتے ہیں کتنے نمبر آ ئے۔

جن بچوں کے نمبر کم ہوتے ہیں وہ کتابی علم سے زیادہ عملی علوم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کہہ کہہ کر انکو پریشر میں رکھا جائے کہ انکے نمبر کم آ ئے ہیں۔

جب بھری کلاس میں تین بچوں کو آپ ٹرافیاں اور انعام واکرام دے کر امتیاز دیں گے تو اس کا یہ مطلب قطعی نہیں کہ جن کو ٹرافی نہیں ملی وہ بیکار اسٹوڈنٹس ہیں۔

جنہیں پوزیشن اور ٹرافی نہیں ملی انکی بھی مہارتیں ہیں لیکن ان شعبوں میں جن کو اس رزلٹ میں زیر غور نہیں لایا گیا۔

کچھ چیزیں نادانستگی میں نفسیاتی طور پر کمتر بنا رہی ہوتی ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا۔ ہماری کنڈیشنگ ہی ایسے ہوتی ہے۔

ہر اسٹوڈنٹ قابل قدر ہے۔ وہ اپنی بساط بھر کوشش کرتا ہے۔ ہر ایک کا ماحول مختلف ہے۔ ہر ایک کا سپورٹ سسٹم مختلف ہے۔
جس لڑکی نے اپنے گھر کا سارا کام کاج کر کے پڑھنے بیٹھنا ہو ۔اس کا موازنہ اس سے نہیں کر سکتے جس پر کام کاج کا کوئی بوجھ نہیں ہے۔

جس لڑکے کو گھر کی زمہ داریوں کے ساتھ پڑھنا ہے اس کے حالات اس سے مختلف ہوں گے جس کو پوری طرح مالی اور جذباتی سپورٹ کے ساتھ پڑھنا ہے۔
کینیڈا کے ایجوکیشن سسٹم کی ایک خاص بات ہے اس میں رزلٹ خفیہ دیا جاتا ہے
آپ سب نے پریشر لیئے بغیر اپنا کام ایمانداری سے کرنا ہے۔
فرسٹ سیکنڈ تھرڈ پوزیشن کا اثر لیئے بغیر۔

آ پ نے پوری محنت ایمانداری سے اپنی تعلیم مکمل کرلی ۔ یہی آپکا انعام ہے۔

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 317 Articles with 437747 views I am honest loyal.. View More