جادوگروں کا صفایا ہونا چاہیے

اولاد لڑکا ہو یالڑکی اولا د اولاد ہوتی ھے کئی ایسے والدین ہیں جن کی بیٹیاں نھیں سنبھالتی ھیں پھر بھی زیادہ تر لوگ خاص کر مرد حضرات کی شادی کے بعد یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کہ ہاں صرف بیٹے کی پیدائش ھو جبکہ ھوتا وھی ھے جو خدا دینا چاھےانسان کے اپنے اختیار میں کچھ نہیں پھر بھی لوگ دوسروں کی تقدیروں سے کھیلتے ھیں اورکھیلنا چاہتے بھی ھیں ھماری ماں پرجانےکس نےایسا ٹونا کیا کہ اس کی سبھی مسکراہٹیں بکھرگئیں جب کسی طرح بس نہیں چلتا تو لوگ جادوگروں کے پاس جاتےہیں کہ شاید دل کا بدلا لیاجاسکے لیکن یہ بات بالکل سراسرغلط ہےیو ں کسی کی زندگی میں ہلچل مچانےسےکچھ حاصل نہیں جانےکیوں ایسےلوگ قیامت کےدن برےاعمالوں کے نتیجے میں ملنےوالےسزاؤں سےبھی نہیں ڈرتےکوئی جادوگر' کوئی برا انسان 'کوئی قاتل کوئی دلال نھیں بچتا سب کو اپنا اپنا حساب چکانا ہےاورخدا برےکا انجام براہی کرتاھے-

تاریخ کی کتاب کے مطابق" رامائن" کا مصنف اجودھیا ایک برھمن شاعرسوامی والمیک یا والمیکی ھے جس کے بارے میں کہا جاتاھے کہ شروع میں وہ ایک رہزن اور قزاق تھا ایک دفعہ اس نے تین برھمن اس کے قریب سے گزرے اس نے حسب عادت ان کو بھی قتل کر کے انکا مال اسبا ب لوٹنا چا ہا اس پر ان برھمنوں نے پوچھا کہ دنیا میں قتل سے بڑھ کر کوئی بڑا گناہ نھیں ھے ھم پوچھتے ھیں کہ جو تم بے گناہوں کو ناحق خون کرتےھو اور اپنی گردن پر وبال جان لیتے ھو اس سے تمھیں کیا ملتا ھے والمیک نے جواب دیا " اس پر میرے ماں باپ او ر کنبہ کی روزی منحصر ھے“ برھمنوں نے کہا جاکر پوچھو تو انسے تمھارے اس بڑے گناہ کے عذاب میں بھی کیا تمھارے ساتھ برابر کے شریک ھیں یا نھیں؟ جب وہ والد ین سے پوچھنے گیا انھوں نے جواب دیا ھم جنم کے ساتھی ھیں کرم کے ساتھی نھیں جو جیساکریگا ویسا بھریگا یہ سن کر والمیک کے دل پہ گہری چوٹ لگی اس نے برھمنوں سسے معافی مانگی پچھلے گناھوں پر نادم و پشیماں ھوا پاکباز بنا-

ایک واقعہtrueایک عورت کے اولاد نھیں ھوتی تھی وہ جادو کروانے گئی ایک جادو گر نے اسے کہا تم کسی کے بچے کی قربانی دو عورت رشتہ دار کا بچہ لےکرایک سنسان جگہ آئی اور بچے کو بہت سی ریت کھلا دی بچہ وھیں مرگیا لیکن جرم کے پاؤں لمبے نھیں ھوتے قاتل چاھے کتنا ہی ھوشیارھو چھپ نھیں سکتا,عورت کسی طرح پکڑی گئی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا لاکھ روئی کہ نھیں مجھے بخش دو ایسا کیسے ھو سکتا ھے کہ ایک جرم کے بعد مجرم یہ کہے مجھے سزا نہ دو لیکن برا کر کے کوئی بچ سکتا ہے بلکل نھیں جو تکلیف دیگا سودگنی پائیگا پھانسی کی سزا ھوئی تھی اسں عورت کو اسلئے کہتے ھیں ان کم عقلوں پہ بھروسہ نہ کرو پھر ایک واقعہ اور ھے ایک دعوت پہ ایک لڑکا ایک relative کا بچہ اٹھائے پھر رھا تھا تو اچانک اس نی بچے کا پیٹ دبا دیا بچے نے الٹی کردی اسکی نیت بری نہ تھی انجانے میں ایساھوااسطرف بچےکا چاچا آگیااسنے سمجھا لڑکے نے بچہ کو ستا یا رلایاھے لڑکے کو ڈانٹ دیا دھمکی دی کہ اگر ھمارے بچہ کو کچھ ھو جاتا توتمھیں ھم پولیس کے حوالے کر دیتے یہ میر ی اولاد جیسا ھے تو اٹ مینز کہ انسان کو سوچ سمجھ کے د وسروں کہ بچوں کو پیارکرنا چاھئے؟ اولاد چاھےلڑکاھو یا لڑکی خدا کی مرضی سے ملتا ھے جس کو ملتی ھے اولاد اسے اھمیت کا اندازہ ھونا چاھیے انڈین چینلز پہ پابندی عائد ھونی چاھئے کم سمجھ رکھنے والے لوگ ان چینلز سے بھت کچھ سیکھتے ھیں کہ فلاں ھمارا دشمن ھے اس سے کیسے بدلالیا جائے ان چینلز کے زریعے بےحيائی 'غلاظت'عريانيت ' عام ھورھی ھے نئے نئے جرائم شدت پسند لوگ سيکھ رھےھيں لوگ جادو ٹونے پہ يقين رکھ کر جادوگروں کے پاس جاتے ھيں معصوم جانوں کےساتھ جادو کروا کے کھيلا جارھا ھے کئی اشتھارات اخبارات ميں پڑھنے کو ملتےھيں اشتھارات چلتے ھيں لوگ بھاگ کے جاتے ھيں' جس سے کچھ لوگ ان فضول باتوں کو حقيقت مان ليتے ھيں جادوگروں کا صفايا ھونا چاھئيے تاکہ کوئی کبھی کسی کی تقدير سے کھيلنے کی کوشش نہ کر سکے-
آستر
About the Author: آستر Read More Articles by آستر: 13 Articles with 17812 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.