امریکہ میں اورسیز پاکستانیز کانفرنس کا احوال

جب سے پاکستان الیکشن کمشن نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے اُس وقت سے ہی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اس فیصلے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ظالمانہ فیصلہ قرار دے رہی ہے اور اپنے انہی اوورسیز پاکستانی بھائیوں کے جذبات کا اظہار میں نے اپنے گزشتہ کالم میں بھی کیا تھااور اسی سلسلے میں 2جنوری کو اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پنجاب ریسٹورینٹ بروکلین میں ایک شانداراوورسیز پاکستانیز کانفرنس منعقد کی گئی یہ اس سلسلے میں منعقد ہونیوالی پہلی کانفرنس تھی لیکن اس میں اوورسیزکمیونٹی کی ایک بڑی تعداد کی شرکت اس بات کی واضح گواہی دے رہی تھی کہ وہ اوورسیزکمیونٹی کی پاکستان کیلئے خدمات کو اس طرح نظرانداز کرنے اور اس سوتیلے پن پر دکھی اور پریشان تو ہیں لیکن اس اہم ایشو پر متحد بھی ہیں اگرچہ اس کانفرنس کا اہتمام پاکستان مسلم ق (امریکہ)نے کیا لیکن اس میں پاکستان پیپلزپارٹی نیویارک کے رہنما سرور چوہدری اورلائرزموومنٹ کے رانا رمضان اورشاہد مہرنے بھی اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کی کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کونسل مسلم لیگ کے صدر سردار نصراللہ،تنویر اصغر بھنگرانوالہ،مزمل حسین مون،چوہدری ظفر وٹو،شیخ افتخاررسول،رانا محمداقبال، چوہدری عبدالرزاق گجر،نصراللہ چیمہ،عزیز بٹ ،انصربیگ،چوہدری نوید انور،عمران مصطفیٰ منہاس ،مرزا محمد بوٹااور ارشد چوہدری نے جو کردار ادکیا اس کی اگر تعریف نہ کی جائے تو بڑی زیادتی ہوگی۔کانفرنس کے شرکا نے اپنی تقاریر میں گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان سے کوئی سیاسی لیڈر امریکہ یا دوسرے ممالک جاتا ہے تو اس وقت انہیں اوورسیز پاکستانی بہت اچھے لگتے ہیں کیونکہ اس وقت انہیں سب سے زیادہ عزت ووقار انہی پاکستانی بھائیوں سے ہی ملتا ہے جوویسے بھی وقتاََ فوقتاََ پاکستان کے اہم اور قومی مسائل پر مختلف پروگرامز کے ذریعے دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کو بیداررکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پر جب بھی زلزلہ یا سیلاب سمیت کوئی مشکل گھڑی آئے یا قرض اتارو ملک سنوارو جیسی کوئی آواز اٹھائی جائے ہر جگہ پر اوورسیز پاکستانی سب سے آگے نظرآتے ہیں اور آج بھی اوورسیز پاکستانی ہرسال تقریباََ12ارب ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ جب بات ان کی نمائندگی کی آتی ہے تو ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیںجو کہ ہمارے ساتھ ایک ظلم ہے جس پر اوورسیز کمیونٹی اس وقت تک احتجاج کرتی رہے گی جب تک اس فیصلے کو واپس نہیں لے لیا جاتا۔کانفرنس نے یہ اعلامیہ بھی جاری کیا کہ اوورسیز کمیونٹی اس اہم مسئلے پر پوری طرح متحد ہے اور یہ اعلان کرتی ہے کہ جو بھی اس مسئلے پر آواز اٹھائے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے اور اوورسیز کمیونٹی کے جذبات کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کالے قانون کی حمائت کرنے والی سیاسی جماعتوں کامکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔کمیونٹی نے اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کوبھی خراج ِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے مختصر دور میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیںآخر میں کانفرنس کے تمام شرکاء نے مجھ سے وعدہ لیا کہ آپ آئندہ ہفتے پاکستان واپسی پر چوہدری شجاعت حسین سے اہم مسئلے پر موثر سٹینڈ لینے کی درخواست کریں گے آخر میں کانفرنس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت اس فیصلے کو واپس لے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو بھی نمائندگی کا حق دیتے ہوئے ان کی مناسب سرپرستی کرے تو محب وطن اوورسیزپاکستانی ایک ماہ میں نہ صرف تمام بیرونی قرضہ ادا کرسکتے ہیں بلکہ ملک میں اپنے سرمائے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرسکتے ہیں جس کا انتظار پاکستانی قوم ایک عرصے سے کررہی ہے ۔
mian zakir hussain naseem
About the Author: mian zakir hussain naseem Read More Articles by mian zakir hussain naseem: 44 Articles with 26016 views my name is mian zakir hussain naseem i live in depalpur pakistan but i also running a construction company zhn group in america i am also president pm.. View More