دیر آید درست آید

دیر آید درست آید..پاکستان کا30لاکھ افغان پناہ گزینوں کونکالنے کا اَحسن فیصلہ....!!
تیس لاکھ افغان پناہ گزین...پاکستان و دہشت گردی اور سُہراب گوٹھ میں بھتہ خوری و فائرنگ کا واقعہ

برطانوی میڈیا کے پیٹ میں اُس وقت شدت کے بل پڑنے لگے اور اِس کی راتوںکی نیدیں حرام ہوگئیں جب پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے اُمور کے انچارج حبیب اللہ خان نے ایک موقع پر کہاکہ پاکستان نے30لاکھ پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اِس لئے کہ افغان مہاجرین ہمارے لئے امن وامان ، تحفظ، معیشت اور ہماری مقامی ثقافت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں اِس پر برطانوی میڈیاسب سے پہلے یوں چیخ پڑاجیسے پاکستان کے اِس فیصلے کا براہ راست اثر افغانیوں کے بجائے برطانیوں پر پڑے گا اور برطانوی میڈیانے پاکستان کے اِس فیصلے کو توڑمڑورکر اور اِس پر مرچ مسالہ لگاکردنیاکے سامنے کچھ اِس انداز سے پیش کرناشروع کردیاکہ اِس سے پاکستان کا وقار دنیاکے سامنے مجروح ہو حالانکہ پاکستان کا اِس حوالے سے اپنا موقف سو فیصد درست ہے کیوں کہ آج اگر کوئی حق و سچ کا عینک لگاکر دیکھے تو اِس سے کوئی انکار نہیں کرسکتاہے موجودہ حالات میں اِن حوالوں سے پاکستان کو کن مشکلات اور پریشانیوں کا سامناہے مگر جب کوئی مصالحت پسندی کا شکار ہوکر اور اپنے مفادات اور مقاصد کے تحفظ کے لئے اِس کا انکار کرے تو پھر ہم اِسے اِس کے پاگل پن اور دیوانہ ہونے کی تصدیق کردیں گے اور سمجھ لیںگے کہ اِس میں حق و سچ کی تمیز ختم ہوگئی ہے اور یہ تصور کریں گے کے یہ وہ پاگل ہے جو ہمیں پاگل سمجھ کر اپنا کام نکلواناچاہ رہاہے مگر ایسے میں ہمیںبھی اپنے موقف پر ڈٹ کر اِس پاگل کے ہر وار کا مقابلہ کرناہوگا جیسے ا یک مینٹل برطانوی اخبار گارجین نے پاکستان سے 30لاکھ پناہ گزینوں کو بے دخل کئے جانے والے فیصلے پر واویلاکرتے ہوئے لکھاہے کہ” پاکستان رواں برس کے اختتام تک افغان باشندوں کے پناہ گزینی کی حیثیت(اسٹیٹس) کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنارہاہے اخبار کے مطابق دنیاکا سب سے بڑاافغان مہاجرین کا حامل ملک پاکستان آج اپنے یہاں 30لاکھ افغان پناہ گزینوں کوبے دخل کرنے جارہا ہے جبکہ اخبار نے پاکستان کی دگرگوں ہوتی معیشت،اور یہاں( تین دہائیوں سے بھی زائدعرصے تک اِن تیس لاکھ پناہ گزینوںکی ہی وجہ سے) روزآفزوں ہوتی ہوئی دہشت گردی، تیزی سے پھلتاپھولتا منشیات کا استعمال اور اسلحہ کلچرل کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے افغان حکومت سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے لکھاہے کہ اگر پاکستان نے اپنے یہاں سے اتنی بڑی تعداد میں پناہ گزین افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیج دیاتو یقینی طور پرافغانستان مزیدبحران کاشکارہوجائے گا جو پہلے ہی عسکریت پسندی اورمنشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے تباہ حل ہے..حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اِن تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے آج پاکستان اپنی تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ چکاہے جس کے بارے میں دنیاکو کوئی پرواہ نہیں ہے اور اِس کے بارے میں کسی برطانوی اخبار یا کسی ریورپی میڈیانے کبھی اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کچھ نہیں لکھا...کیوں کیا اتنی بڑ ی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کو اپنے یہاں پناہ دینے کی وجہ سے پاکستان مسائل کی کھائی میں نہیں گرا....ہاں عالمی برادری اور دنیاکو یہ بھی معلوم ہوناچاہئے تھاکہ جس وقت یہ پاکستان میں تیس لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دلوارہی تھی تویہ وہی پاکستان ہے جو اپنے قیام کے رو ز ہی سے مسائل میں گھراہواہے اورتب سے ہی یہ اپنے حقیقی شہریوں کو تواِن کے بنیادی حقوق دے نہیں پارہاہے یہ اِن تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو کیسے اِن کے حقوق دے پائے گا...؟ مگراُن حالات میں یہ ایک مظلوم پاکستان ہی تھا کہ جو اُس وقت عالمی برادری کے دکھائے گئے سبزباغ میں آگیاور یوں اِس کے اخلاقی و سیاسی دباو ¿ میں آکر 1978-79میں روس افغان جنگ کے مارے کھدیرے(بے کس ومجبور ماربھگائے) افغانیوں کو اپنے دامن میںچھپانے اور پناہ دینے میں مجبورہوگیااور اِسی طرح آج ایک بار پھر افغانستان میں دنیاکی ایک اور سُپرطاقت امریکا(افغان دوست اور ہمدرد کی شکل میں) اپنے مذموم عزائم کو لئے نیٹوافواج کے ساتھ اپنی کارروائیوں میں مصروف ہے اِس کے پیچھے بھی افغانیوں کی فلاح وبہبود سے زیادہ امریکا ، برطانیہ اور نیٹوافواج کے اپنے اپنے مقاصد اور مفادات کارفرماہیں اِ س میں بھی اِن طاقتوں نے پاکستان کو فرنٹ لائن کا کردار اداکرواکر اِس کی معیشت اور اِس کی سیاسی و اخلاقی اورمذہبی ورایات کو شیرازہ بکھیرکررکھ دیاہے مگراِس کے باوجود بھی پاکستان ہی کو مجبورکیاجارہاہے کہ یہ اِن کے مقاصدکا حصہ رہ کراِن کے عزائم کی تکمیل تک اِن کے ساتھ رہے اور اپنے یہاں رہنے والے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو اُسی طرح تمام بنیادی سہولتیں مہیاکرے جس طرح یہ اپنے شہریوں کو فراہم کرتاہے۔

جبکہ اخبار کے مطابق پاکستان کے اِس فیصلے پر مغربی ممالک اِس پالیسی پر نظرثانی کے لئے پاکستان پر طرح طرح سے دباؤڈال رہے ہیں اور کھلم کھلا پاکستان سے کہہ رہے ہیں کہ اِس پالیسی سے پاکستان کے تعلقات اقوام متحدہ اور دیگرعالمی شراکت داروں سے بگڑسکتے ہیں اخبار نے اپنے تئیں عالمی برادری اور افغان حکومت کی جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے لکھاہے کہ پاکستان سے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل سے نمٹنے کے لئے نہ تو بین الاقوامی برادری اور نہ ہی افغان حکومت نے اپنی اپنی کوئی حکمت عملی تیار کی ہے کہ وہ خوش اسلوبی سے پاکستان کے اِس فیصلے کو قبول کرلیں اوراِسی کو بنیاد بناکر برطانوی میڈیا نے خود سے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے اِس کے اِس فیصلے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم بھی پوری زور و شورسے شروع کررکھی ہے اور یہ خود سے عالمی برداری کا دماغ بنارہاہے کہ جس قدر جلد ممکن ہوسکے پاکستان کو اِس منصوبے سے روکاجائے اور اِسے مجبورکیاجائے کہ وہ اگر ایساکرنے کا سوچ بھی رہاہے تو اِسے اپنے اِس عمل کے برعکس عالمی برادری اور میڈیا کی جانب سے بھی منفی اثرات کا سامنابھی کرناپڑسکتاہے۔

جبکہ اِس صورت حال میں اِدھریہ امرحوصلہ افزاءاور قابلِ ستائش ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے اُمور کے انچارج حبیب اللہ خان نے صاف اور دوٹوک الفاظ میں عالمی برداری اور برطانوی میڈیاکے سامنے اپنا حقائق پر مبنی موقف بیان کردیاہے کہ” اسلام آباداِس پالیسی پر نظرثانی کے لئے کوئی نرمی نہیں دکھائے گااور اِس کے ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی کہہ دیاہے کہ افغان مہاجرین ہمارے لئے امن وامان ، تحفظ، معیشت اور ہماری مقامی ثقافت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں اور اِسی کے ساتھ ہی اُنہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرکے یہ بھی کہہ دیاہے کہ اگر بین الاقوامی برادری کو پاکستان میں تیس سال سے بھی زائدعرصے سے رہنے والے افغان پناہ گزینوں سے اتنی ہی ہمدردی اور اِن کے مسئلے پر کچھ زیادہ ہی تشویش ہے تو وہ اِن افغان مہاجرین کے لئے تُرنت اپنے ممالک کے دروازے کھول دے مگر اَ ب ہم اِن کی بے شمار برائیوں کے بعد اِنہیں اپنے یہاں مزید پناہ دینے کے لئے کسی بھی صورت میں متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اِن کا کہناہے کہ افغا ن پناہ گزین یورپ، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیاجیسے ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ خوش رہناپسندکریں گے پاکستان نے تو تیس سال سے زیادہ عرصہ تک اِنہیں برداشت کیاہے اور اپنے دگرگوں حالات کے باوجود بھی اِن کی میزبانی کی ہے اور خود نہ کھاکر مگر اِن کو کھلایاہے اور اِسی کے ساتھ ساتھ راقم الحرف بھی عالمی برداری سے یہ ضرورکہناچاہے گا اگر واقعی یہ پاکستان میں مقیم 30لاکھ افغان پناہ گزینوں کی اتنی ہی ہمدردہے تو اِسے اپنے اِن جذبات کا اظہار اپنے یہاں افغان مہاجرین کو پناہ دے کر ضرور کرناچاہئے ...تاکہ اِنہیں اپنے یہاں پناہ دینے کے بعد اِسے بھی احساس ہوکہ جن افغان پناہ گزینوں کی پاکستان نے تیس سال تک عالمی دباؤ میں رہ کرمیزبانی کی ہے اِسے کن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنارہاہے اور کن حالات میں پاکستا ن جیسے دنیاکے ایک غریب و ترقی پزیر ملک نے اپنی ثقافت سے یکدم مختلف تیس لاکھ افغان مہاجروں کی تیس سال تک میزبانی کی ہے ۔

آج پاکستان نے تین ، ساڑھے تین دہائیوں بعد اپنے یہاں سے تیس لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی کا جو فیصلہ کیا ہے یہ دیرآیددرست آید کے مصداق ہے پاکستان میں آج جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے اِس کے تمام ڈانڈے پاکستان میں قائم افغان کیمپوں اور افغان بستیوں سے ہی ملتے ہیں اَب جبکہ پاکستان نے اِس بات کا تہیہ کرلیاہے کہ اپنے یہاں سے تمام افغان مہاجرین کو نکالناہے تو اَب اِس پر چاہئے جتنابھی عالمی دباؤ کیوں نہ آجائے پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے اِس فیصلے پر ڈٹارہے اور اِس سے ذرابھی ٹس سے مس نہ ہواور اپنے اِس موقف پر قائم رہ کر عالمی بردادری کو مجبورکردے کے اگر افغان مہاجرین کے لئے اِسے اتنی ہی ہمدردی ہے تو یہ اِنہیں اپنے یہاں پناہ دے دے اور دیکھ لے کہ یہ اِن کے یہاں کچھ عرصہ رہ کر اِن کے ملک اور معاشرے اور اِن کی معیشت اور سیاست کا کیا حشر کرتے ہیں...؟ یہ پاکستان ہی کا دل گردہ تھاکہ اِس نے اپنے یہاں تین دیائیوں سے بھی زائد عرصہ تک 30لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر اپنا سیاسی، معاشی ، اخلاقی اور ثقافتی لحاظ سے کتنانقصان کیاہے...؟

اِس حوالے سے یہاں ہمیں افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑرہاہے کہ اِس کی ایک تازہ مثال گزشہ دنوں کراچی میں سُہراب گوٹھ میں بھتہ نے دینے پر دکانداروں پر بھتہ خوروں کی فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کا جو افسوس ناک واقعہ پیش آیاتھا اِس کے پسِ پردہ بھی ممکن ہے کہ اِس علاقے میں قائم افغان بستیوں کاوہ سرگرم بھتہ خور گروپ بھی ملوث ہوسکتاہے جو عیدالضحیٰ کے موقع پریہاں خریدوفروخت کے لئے کئی سالوں سے قائم ہونے والی جانور منڈی سے بھی بھتہ وصول کررہاہو اِس وقت ضرورت اِس امر کی ہے کہ سُہراب گوٹھ میں قائم افغان بستیوں میں متحرک رہنے والے ہر جھوٹے بڑے بھتہ خور اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیاجائے کیونکہ دوماہ بعد جب سُہراب گوٹھ میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے مرکزی جانور منڈی لگائے جائے تو خریدار اور بیوپاری بلاکسی خوف وخطر آزادانہ طور پر اپنے اپنے معاملات طے کرسکیں ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ابھی سندھ انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہان نے اِس جانب سردمہری اور سست روی کا مظاہر ہ کیاگیاتو عین ممکن ہے کہ عیدالضحی ٰ کے ایام میں سُہراب گوٹھ میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کی منڈی کا قیام کوئی مسئلہ نہ بن جائے۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 898192 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.