خوف خدا

زندگی کا کچھ پتا نہیں کہ کب ختم ہوجائے لیکن حضرت انسان تو ایسے ایسے کارہائے نمایاں سر انجام دے رہا ہے جیسے اسے اپنے کسی بھی عمل اور فعل کا جوابدہ نہیں ہونا ہے۔ آئے روزاخبارات میں نت نئے واقعات پڑھنے کو ملتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اپنی ذاتی انا اور خواہش کی طلب ہمیں کہیں کا بھی نہیں چھوڑے گی اور جب اس بات کا احساس ہوگا اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔

پاکستان کو قائم ہوئے ساٹھ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ہمارے حکمران اللہ تعالیٰ سے نہیں بلکہ امریکہ کی خوشنودی کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں چاہے وہ عافیہ صدیقی کا معاملہ ہو یا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کا مسئلہ ہو ۔ ہمارے حکمران صرف اس موجودہ زندگی کی تمام تر رنگنیوں سے لطف و اندوز ہونا ہی انکا مطع نظر بن چکا ہے اور کسی قسم کا کوئی خوف خدا ان میں نظر آتا ہے۔اور عوام تو بے بس ہیں وہ کریں بھی تو کیا کریں ان کو تو معاشی بدحالی ہی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اور مسائل کے حل کی جانب نظر ڈالیں۔

عدل و انصاف کے لئے بس اتنا کافی ہے کہ عدل کی کرسی پر فائز رہنے والے صاحب آج کل خود انصاف کی تلاش میں ہیں جو منصف کی کرسی پر ہیں ان کو اپنی بیٹی ہی نظر آتی ہے باقی کسی کے نمبرز نہیں بڑھائے شاید ان کے باپ عدل کی کرسی پر فائز نہیں ہیں۔عدل وانصاف کو اللہ بھی پسند کرتا ہے لیکن ایسے نہیں جیسے اج کل ہمارے ملک کے عدل کے فراہمی کرنے والے سرانجام دے رہے ہیں۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 486975 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More