جستجو

جستجو جس کی ہے کیا کچھ خبر اسکی ہے جسے دیکھو کسی نہ کسی کھوج میں دکھائی دیتا ہے ہر سمت ایک اضطرابی کیفیت طاری ہے افراتفری کا عالم ہے بھاگ دوڑ جاری ہے کس چیز نے انسان کو پےچین رکھا ہے کیوں اسے کسی پل قرار نہیں ہر چہرے پہ ایک رنگ آتا ہے ایک رنگ جاتا ہے مایوسی کا عالم ہے ہر چہرہ اطمینان سےعاری ہے پیشانی پر تفکر کی لکیریں لہراتی ہویدا ہیں دل کے ساتھ ساتھ چہروں کا اطمینان بھی کہیں کھو گیا ہے ہم سب کو یہ کیا ہو گیا ہے کیوں ہو گیا ہے کب آئے گا ہر دل کو قرار کب آئے گا ہر چہرے پہ نکھار کیسے ختم ہوگا یہ اضطرار غور کریں سوچیں سمجھیں اور جانیں کہیں ہم نے اپنی کھوچ کو اپنی جستجو کی شناخت میں کہیں کچھ غلطی نہیں کر بیٹھے کہیں منزل کے تعین میں غلط اندازے تو نہیں لگا لئے کہیں اپنی کھوج کی سمت کا غلط تعین تو نہیں کر بیٹھے جس راستے پر چلنا تھا اس کو فراموش تو نہیں کر بیٹھے اپنی دانست میں صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح تو نہیں سمجھ بیٹھے دیکھتے ہیں سوچتے ہیں جانتے ہیں کہاں غلطی ہے کیسی غلطی ہے اور کیوں غلطی ہے اگر ہم اس اضطراب سے نکلنا چاہتے ہیں اور سکون و اطمینان کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی کھوج کا اپنی سوچ کا انداز بدلنا ہوگا اپنی معرفت حاصل کرنے کے لئے اپنے دل کی گلیوں کا راستہ تلاش کرنا ہوگا لیکن پہلے آئینہ دل کو کثافتوں سے پاک کرکے اس منزل کو پانا ہوگا جو ہم کھو چکے لیکن یہ سب اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک ہم دل سے نہیں چاہ لیتے اور اس چاہت کو پانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا اور پوری ہمت سے اس راستے پر ڈٹ جانا ہوگا اور اس راستے کی ہر دیوار کو احتیاط و تدبیر سے گرانا ہوگا اپنے لئے ہر راستہ خود بنانا ہوگا ہاں صرف اور صرف اپنے رب کی مدد پہ یقین اور اپنی ہمت و محنت کے بھروسے یقین کریں ہم اپنی ہر جستجو میں انشاءاللہ العزیز ہمیشہ کامیاب رہیں گے
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 463539 views Pakistani Muslim
.. View More