الطاف حسین کے غبارے سے ہوا ہوا ہوگئی۔۔

الطاف حسین نے بالآخر وہی کیا جو وہ اور اُس جیسے لوگ کرتے ہیں۔۔ طاہر القادری کے لانگ مارچ میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور بھر پور تیاریاں بھی کی۔ مگر عین وقت پر اپنی نیت سے مکر گئے اور اپنی بات سے پھر گئے۔ وہ کچھ دنوں میں ایک سیاسی ڈرون حملہ کرنے والے تھے مگر کچھ سکیورٹی خدشات سے ایم کیو ایم کے جفاکش اتنے ڈر گئے کہ شیخ الاسلام کے میدا ن کارزار سے دم دبا کرنہ صرف بھاگ نکلے بلکہ اپنا ڈرون حملہ تک بھول گئے۔۔الطاف حسین کے بلند بانگ دعووں اور بیانات کی حیثیت کیا ہے یہ اس عمل سے بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں۔۔ مگر کوئی ان کے ان باتوں کی طرف توجہ نہیں دے گا کیونکہ لوگوں نے اچھے برے کی پہچان کرنے والی وہ خاصیت کھو دی ہے۔اور انہی جھوٹے اور بے ایما ن لوگوں پر ایمان لایا ہوا ہے۔ الطاف حسینکتنا بڑا بابصیرت لیڈر ہے اسکا اندا زہ اسی عمل سے ہوجاتا ہے کہ ان کے فیصلے کیسے ہوتے ہیں اور اُن فیصلوں پر عمل کیسے ہوتا ہے؟؟؟

شائد الطاف حسین کو اندازہ ہوگیا کہ وہ جو لوگوں کو جمع کرکے سپریم کورٹ پر اپنا رعپ جمانا چاہتے تھے مگر سپریم کورٹ کو اس کے کسی ایسے فیصلے کی قطعا کوئی پرواہ نہیں ہے۔۔لہذا جو مہم جوئی وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرکے کرنا چاہتے تھے وہ ان کی سیاسی ساکھ کےلئےبہتر نہیں ہے۔ لہذا اس ملین مارچ سے کنارہ کشی میں ہی عافیت دیکھی اور اپنے راستے پر ہولیے۔۔ یا یوں بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اس لانگ مارچ کے زریعے جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے وہ شائد لانگ مارچ سے پہلے ہی رحمان بابا نے پورا کردیا۔ لہذا جب ان کا مقصد پورا ہوگیا تو پھر کسی انقلاب سے اور تبدیلی سے ان کو کیا لینا دینا۔ اسی کو کہتے ہیں بڑے سیاسی بصیرت رکھنے والے عوامی لیڈر۔ یقینا یہ سب کچھ پانچ سال تک آصف زرداری کے سول ڈکٹیٹر شپ اور پانچ سال جنرل مشرف کی آرمی ڈکٹیٹر شپ کا ساتھ دے کر سیکھا ہے۔۔

مگر ایک بات تو واضح ہے کہ الطاف حسین کا ڈرون حملہ جس کے لیے کچھ پُرزوں کی کمی کازکر کر رہے تھے شائد اُن کی اپنی طر ح ناکارہ نکلے۔۔۔ مگر ایک بات تو سچ ہے کہ اس ڈرون حملے نے کسی اور کا کوئی نقصان نہیں کیا مگر ایم کیو ایم کے بیانک چہرے سے ایک اور نقاب ہٹا دیا۔۔ اور ایم کیوایم کے وہ جو ورکرز ایم کیوایم سے اُمیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں اُن کے لیے یہ کسی ڈرون حملے سے کم نہیں ہونا چاہئے۔ اور سمجھ لینا چاہئے کہ یہ جماعت ملک اور عوام کے ساتھ کتنی مخلص ہے اور موجودہ طرز حکمرانی کو تبدیل کرنے کے لیے کتنی مخلص ہے جو وہ گزشتہ کئی سالوں سے عوامی انقلاب کے نعرے لگاتی آرہی ہے۔۔
habib ganchvi
About the Author: habib ganchvi Read More Articles by habib ganchvi: 23 Articles with 21453 views i am a media practitioner. and working in electronic media . i love to write on current affairs and social issues.. .. View More