جیل اور جدہ کا فرق

کہتے ہیں جب حضرت سلیمان علیہ السلام کی ایک چیونٹی کے ساتھ گفتگو ہوئی تو آپ نے اسے اپنے ہاتھ پر بٹھا کر پوچھا ہم دونوں میں سے کون افضل ہے۔

چیونٹی نے جواب دیا : آپ اللہ کے نبی ہیں اور آپ اس وقت اپنے تخت پر بیٹھے ہیں جب کہ میں اللہ کے نبی کے ہاتھ پر بیٹھی ہوں۔

تو حضور کسی مقام پر قیام کا یہی فرق گزشتہ ایک دھائی میں جیل اور جدہ میں رہنے والوں کی طبیعت میں نمودار ہوا ہے۔

پاکستانی جیلوں اور ان کی حالت ِ زار دیکھتے ہوئے یہ توقع کر لینا کہ جو بندہ اتنے سال تک جیل میں رہ لے گا اس کی شخصیت میں کوئی بہتری آئے گی خام خیالی نہیں تو اور کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام تر حالات اور اندیشوں کے باوجود آصف علی زرداری ابھی تک اسی پرانی ڈگر پر چل رہے ہیں۔ جیل میں رہنے سے انہیں چالاکی بہت زیادہ آ گئی ہے اور انہوں نے بے شمار افراد کو بے وقوف بناتے ہوئے اپنے آپ کو قوت کا محور تو بنا لیا لیکن قلبی ماہیت کی عدم تبدیلی سے وہ اس روحانی سکون اور بصیرت سے بے بہرہ ہیں جو ایک بڑے لیڈر کے لیے لازمی ہوتی ہے۔

جبکہ دوسری طرف میاں صاحب نے اتنے سال جدہ اور مدینہ کی پر نور فضاؤں میں قیام کیا ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی اس جگہ کے روحانی اثرات تو پڑے ہی ہوں گے۔ ورنہ آپ خود ہی سوچیے کہ نواز شریف نے کون سا کھیل نہیں کھیلا یا کون سا پتہ استعمال نہیں کیا۔ یہ بہت سارے قوانین ان کے اپنے ہی ذھن کی اختراع ہیں۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ اب کسی حد تک اپنی ذات سے آگے سوچتے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ حکومت چھوڑ سکتے ہیں۔ انتخابات کے بائیکاٹ سے لے کر قومی اسمبلی کے اہم عہدوں اور وزارتوں سے دستبرداری ان کی اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ جدہ اور جیل کی ٹریننگ کے فائنل راؤنڈ میں جیل کے پینترے کام آتے ہیں یا جدہ کے سجدے

خوش رہیے اور سیاست کو کرکٹ کی طرح انجوائے کریں۔
H/Dr. Shahzad Shameem
About the Author: H/Dr. Shahzad Shameem Read More Articles by H/Dr. Shahzad Shameem: 242 Articles with 346212 views H/DOCTOR, HERBALIST, NUTRITIONIST, AN EDUCATIONISTS, MOTIVATIONAL TRAINER, SOCIAL WORKER AND WELL WISHER OF PAKISTAN AND MUSLIM UMMAH.

NOW-A-DAYS A
.. View More