سوالاً جواباً

٭ مجھے ملک بدرکرنے والے اور جیل میں ڈالنے والے مشرف کے ساتھ بھی وہی کچھ ہورہا ہے ۔ میاں نواز شریف
﴾ اس کا مطلب یہ ہے کہ مشرف کے ساتھ بھی وہی ہوگا اور وہ بھی کچھ عرصہ بعد سیاست میں شامل ہوکر پاکستانی عوام پر راج کرنے کے قابل ہوجائینگے

٭ زرداری نواز نورا کشتی کی پارٹنر شپ ہم توڑدیں گے عمران خان
﴾ خان صاحب پارٹنر شپ توڑنے کیلئے گیند کا ہونا ضروری ہے جبکہ آپ کے پاس تو بلا ہے اس لئے بات بنتی دکھائی نہیں دے رہی

٭ وفاق 45 ارب روپے جاری کرنے پر رضامند ہوگیا نجم سیٹھی وزیر اعلی پنجاب
﴾ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ دینے ہیں 400 ارب فی الحال چار رکھ

٭ قومیت اور دولت کے بل پر الیکشن لڑنے پر یقین نہیں رکھتے مولانا فضل الرحمن
﴾ یہ تو سب جانتے ہیں مولانا کہ آپ تو صرف مذہب کے نام پر الیکشن لڑتے ہیں قومیت اور دولت پر نہیں

٭ترقی کیلئے جذبہ اور تجربہ چاہئے ن لیگ کے پاس دونوں ہیں ۔ ا حسن اقبال
﴾ اس میں تو کوئی شک ہی نہیں ہے جناب کہ جس طرح نواز برادران اور ان کے رفقا نے ترقی کی یہ سب جذبہ اور تجربہ ہی کی تو مرہون منت ہے

٭کسی نے کراچی میں امن کا یقین نہیں دلایا۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما رضا ہارون
﴾ اسی لئے تو ہم نے کراچی کا امن وسکون برباد کردیا ہوا ہے یعنی گھر والہ گھر نہیں سانوں کسی کا ڈر نہیں

٭ پرتشدد واقعات نے انتخابی عمل متاثر ہورہا ہے امیدواروں کو تحفظ دیا جائے ایمنسٹی انٹر نیشنل
﴾ اپنے کئے کا بھگت رہے ہیں ویسے بھی یہاں تو تو کون؟ میں خوامخواہ والا معاملہ ہے اور چور بھی کہہ رہا ہے چور چور

٭تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مل کر میرے خلاف اشتہاری مہم چلارہی ہیں شہباز شریف
﴾ میاں صاحب آپ کو تو خوش ہونا چاہئے کہ مفت میں پبلسٹی ہورہی ہے ۔بدنام نہ ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا۔ آپ کو تو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ لاکھوں کروڑوں روپے آپ کی تشہیر پر خرچ کررہے ہیں اچھی یا بری ہو تو رہی ہے

٭ پہلے لوگ تیر کے نشان کیلئے مرتے تھے اور اب ٹکٹیں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں صفدر عباسی
﴾ اور اب تیر کے نشان مرتے ہیں۔ جان ہے تو جہان ہے جب جان ہی نہ رہے گی تو ٹکٹ کو کیا چاٹیں گے

٭ پی ایس ایف کے طلبا کا تقریب پر حملہ۔ جامعہ زکریا کے ڈائریکٹر اساتذہ اور طلبا زخمی
﴾ وطن کے سجیلے جوانو! یہ بدمعاشیاں تمہارے لئے ہیں ۔اور استادوں کے ساتھ ایسے واقعات معمول کی بات ہے پی پی پی کا تحفہ

٭ اگلے ماہ بجلی بلوں میں 2.20 روپے فی یونٹ فیول ایڈجسمنٹ سرچارج شامل کرنے کا امکان
﴾ لگے رہو لگے رہو ۔ یہ قوم تو ہمیشہ کی سوئی ہوئی ہے سوتی رہیگی

٭ کھوکھلے نعروں سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔ سائرہ عباسی
﴾ محترمہ نعرے تو نعرے ہوتے ہیں کھوکھلے ہوں یا ٹھوس۔ اور ٹھوس نعروں سے بھی مسائل حل ہونے والے نہیں۔ چاہے نیوٹن چوتھا قانون ہی کیوں نہ بنادے۔مسائل تو کام کرنے سے حل ہوتے ہیں

٭ خود غرض کانجو گروپ سے نجات حاصل کرلی ن لیگ میں شمولیت ۔اقبال لنگاہ اور ساتھی
﴾ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔ وہ بھی کانجو تھے یہ بھی کانجو ہیں۔اصل میں تو تبدیلی ہونی چاہئے جیسے بھی ہو

٭ ملکی بقا کیلئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ سلطان ہنجرا
﴾ کوئی فائدہ نہیں جناب ۔ نواز شریف عمر کے اس حصے میں ہیں کہ جب اعضا کمزوری کی طرف مائل ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اس لئے اپنی کوشش کو سنبھال کے رکھو کسی اور وقت کام آئیگی۔فی الحال تو ٹائم کے ضیاع کے اور کچھ نہیں
liaquat ali mughal
About the Author: liaquat ali mughal Read More Articles by liaquat ali mughal: 238 Articles with 194550 views me,working as lecturer in govt. degree college kahror pacca in computer science from 2000 to till now... View More