جمہوریت

جمہوریت اُس چڑیا کا نام ہے جو یورپ کے پنجروں میں پلتی ہے۔ لیکن ہمارے نام نہاد حکمران اُسے وہاں سے آزاد کر کے اپنے ملک میں لانا چاہتے ہیں۔

دنیا مان چُکی ہے کہ سب سے بہتر نظام اسلامی نظام ہے لیکن لگتا ہے ہمارے حکمران اِس بات سے  اب تک واقف نہیں۔ اور جو جمہوریت یہ پاکستان میں لانا چاہتے ہیں وہ ہر لحاظ سے اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

جیسے کہ جمہوریت کے نام پر تختِ لاہور میں میرتھن ریس لگوائی گئی جس میں عورتیں بے پردہ مردوں کے ہمراہ بھاگئیں، عورتوں کے حق میں ایسا بِل پاس کیا گیا جس کے مطابق اگر عورت اپنی مرضی سے زِِِنا کروائے تو جائز ہے۔

اور جمہوریت کے نام پہ ایسے کام کیے جاتے ہیں جو اسلام کے قانون سے بہت دور ہے۔

اِِس ملک کو اِسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام دیا گیا لیکن اِس میں اِسلامی نظام جیسی کوئی بات نہیں۔

نوجوانوں کی رات گئے ایسی محفلیں جن میں شراب نوشی، ناچ، میوزک اور مجرا عام ہو چکی ہیں، عزتیں محفوظ نہیں رہیں، بے ایمانی رِشوت خھوری عام ہو گئی ہے، جس کا دل چاہے دن دیہاڑے لُوٹ لے ڈاکہ ڈال لے۔ اگر اس کہ جمہوریت کا نام دیا جاتا ہے تو ہمیں ایسی جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں۔

ہم دقیانوسی پاکستانی ہی ٹھیک ہیں جو پانچ وقت کی نماز تو پڑھتے ہیں۔ یہاں ایک عام اوپن مائینڈ فرد تو دور کی بات ہمارے ہائی سٹینڈرڈ حکمرانوں کے پاس اِتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اپنے حقیقی مالک کے سامنے سر جھکا سکے۔

اِس جمہوریت سے تو غلامی اچھی تھی جس میں کم سے کم یہ احساس تو تھا کہ ہم غلام ہیں، لیکن آزاد ہونے کے بعد اُس احساس کے ساتھ ہر احساس مِٹ کیا۔

اِس جمہوریت کے نظام نے ایک عام غریب کے جسم سے کپڑے تک اُتروا دیے۔ معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، بچے پڑھائی کی بجائے ورکشاپوں پہ کام کرتے ہیں، کہیں بجلی کا مسلئہ ہے تو کہیں گیس کا رونا کہیں دہشت گردی تو کہیں پانی کا مسلئہ۔ ایسی جمہوریت کو سلام کرتے ہیں جو حکمرانوں کے مفاد میں تو ہو لیکن عوام کے مفاد میں نہیں۔

امن ر امان قائم کرنے اور عدل و انصاف لانے کا صرف ایک ہی حل ہے۔
اسلامی نظام کا مکمل نفاذ

Bilqees Fatima
About the Author: Bilqees Fatima Read More Articles by Bilqees Fatima: 5 Articles with 28778 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.