پاکستانی انتخابات میں چند گھنٹے

گرتے ہیں شاہسوار ہی اور سفید شیر کی موت

پاکستانی انتخابات میں محض چند گھنٹے باقی ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی متبہ اسمبلی یا جمہوریت نے ہزار گالیاں کھانے کے باوجود پہلی مرتبہ مدت پوری کی ہے -

وقت اتنی تیزرفتاری سے گزرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سیاسی منظر نامہ اتنی تیزی سے تبدیل ہوتا ہے کہ اسکا احاطہ کوئی مستعد صحافی اور رپورٹر کر سکتا ہے -

کل رات یعنی نو مئی کے اختتامی رات کے بارہ بجے الیکشن کا ہنگامہ بند کر دیا گیا - جہاں تمام سیاسی قائدین نے عوام سے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کی گزارش کی ہے - وہاں ایک تو زخمی عمران خان ہیں جو صحتمند عمران خان کی بہ نسبت اپنے سیاسی مخالفین کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں - جہاں ملک کی اکثریت اور خاصکر نوجوان طبقہ عمران کا حامی نظر آتا ہے وہاں اب انہیں ہمدردانہ ووٹ یقینا ملینگے - زخمی عمران نے پاکستانی عوام کے نام اپنا دل کی گہرائیوں سے نکلا پرخلوص پیغام دیا ہے - جو ملک کے تمام اہم شہروں میں کل رات انکے ٹیلی فونی خطاب میں نشر ہوا اور انکے حامیوں نے جلسہ گاہ اور گھروں میں جوش و خروش سے سنا -یوسف رضا گیلانی صاحب کے بیٹے علی حیدر گیلانی کااغوا تو کل ہی ہوا یہ بھی کم سنگین واقعہ نہیں ہے - جس طرح سے اسے اغوا کیا گیا ہے اور دو لوگوں کی جان بھی گئی- پاکستانی سیاست میں سب کچھ ممکن ہے - موسی گیلانی کہتا ہے کہ بھائی نہ ملا توملتان میں الیکشن ہونے نہ دونگا جب کہ گیلانی صاحب نے کہا کہ الیکشن کو سبوتاژ نہیں ہونے دونگا-اس الیکشن مین بھی ہمدردی کے ووٹ تو کہیں گئے ہی نہیں -

اس الیکشن مہم میں اب تک 130 افرادجان کی بازی لگا چکے ہیں اب کل کا دن کیا رنگ دکھاتا ہے اللہ ہی رحم کرے-

نواز لیگ نے مفت میں ایک سفید نایاب شیر کی جان لے لی - سائیبیرئن نسل کا یہ شیر لاہور کی گرمی بھلا کہاں برداشت کر سکتا تھا - اب مریم نواز کے اپنے حسن کے جلوے کم تھے کہ اسے ایک سائبیرئن سفید ٹائگر کی ضرورت بھی پڑ گئی عوام کو اور مذید شش و پنج میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی وہ بیچارے تو یوں بھی ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم والی کیفیت سے دوچار تھے - میں نے جب یہ سفید شیر پہلی مرتبہ ٹیمپا فلوریڈا میں دیکھا تو دیکھتی رہ گئی اسکے بعد ویگاس میں دو ساتھی اسکا شو کرتے تھے سیگفریڈ اور رائے ایک کو تو شیر نے بھنبھوڑ ڈالا بڑی مشکلوں سے جان بچی لیکن ہم پاکستانیوں کے سامنے شیر کی ایک نہ چلی اور بے چارہ اپنی جان سے چلا گیا کم ازکم-ایک کروڑ 50 لاکھ کا تو ہوگا لیکن دولتمند لیڈروں کے لئے یہ رقم انکی شوق کے آگے ہیچ ہے -ایک فریال گوہر کو خیال آیا کہ انسداد بے رحمی حیوانات اور دنیا کے جنگلی جانوروروں کے فنڈ کی جانب سے ایک دعوے دایر کر دیا ہے -

انتخابات کی چہل پہل ، رونق ، ہنگامہ ،ہلچل ، گہما گہمی دل دہلا دینے والی خبریں اور قتل و غارتگری کی خبریں" ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق

لیکن یہ کیا دل دہلانے والئ خبر آئی آنے والے مہمانوں میں کسی نے کہا " عمران خان لاہور کے جلسے میں فورک لفٹر سے گر گیا ہے -بھاگے بھاگے ٹی وی دیکھنے پہنچے - عمران خان کا خون میں لت پت چہرہ اور ایمبولنس کی طرف لیجاتے ہوئے دکھایا گیا اور پہر سب چینل عمران کی خبریں دکھانے لگے فورک لفٹر چوتھے آدمی کا بوجھ نہ سہار سکا اب یہ بیوقوفی اور حماقت تھی یا کوئی جانا بوجھا منصوبہ تھا لیکن اس حرکت نے عمران کو بری طرح زخمی کردیا سر میں 15 ٹانکے آئے ہیں -، گردن کے مہرے وں میں شگاف آگیا ہے ایک پسلی ٹوٹ گئی ہے ابھی ایک ہاتھ ہلا پا رہے ہیں لیکن قوم کے نام فورا ہی ایک جذباتی ، ولولہ انگیز پیغام دے دیا ہے - اب یہ تو گیارہ میئ کو ہی معلوم ہوگا لیکن اہل پاکستان جو کہ پہلے ہی تبدیلی کے خواہاں تھے اور عمران کی تحریکا انصاف کی گھن گرج سب پر بھاری تھی اب واقعی اپنے ووٹ کے ساتھ انصاف کرینگے - اگر پچھلے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے بینظیر کو کیش کیا تو اس الیکشن میں تحریک انصاف زخمی عمران کو کیش کرنے جا رہی ہے - اب زخمی عمران مخالفیں کے لئے زیادہ خظرناک ہو گیا ہے - عمران کے مظابق اسکی ریڑح کی ہڈی بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے بچی اور بہن کو صدقے کا بھی کہا تھا- میرا آپنا تجزیہ تو ہے کہ ہو سکتا ہے اسمیں کوئی سازش ہو - جب چوتھا آدمی چڑھا تو بالکال ایک میکانیکی انداز میں لفٹر الٹ گیا اگر حماقت بھی تھی تو اسکے ذمہ داران کو ضرور سزا دینی چاہئے-جمائما کے ٹویٹ مستقل چلے آرہے تھے کہ خان ایمبولنس میں کلمے کا ورد کر رہے ہیں - اللہ کی بندی خان سے اتنی محبت تھی تو خان کے ساتھ برا بھلا گزار ہی لیتی - لیکن انگریزوں کے دین ایمان کا کیا بھروسہ؟

پیپلز پارٹی کیلئے تو اپنے شہید ہی کافی ہیں اور بینظیر بھٹو کا غم تو ابھی تازہ ہی ہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سب کھمبوں پر سب سے اونچے اڑنے والے جھنڈے، پوسٹر اور بینر پیپلزپارٹی ہی کے ہیں اسکو اپنے ووٹروں پر پورا بھروسہ ہے-

باقی بڑی پارٹیاں ایم کیو ایم ، اے این پی ، جمیعئت علماء اسلام اور دیگر بہت سی ہیں - ایم کیو ایم کا تو کراچی ، حیدر آباد کہیں گیا ہی نہیں جہان انکے ہر غلط صحیح پر آمنا و صدقنا والی کیفیت ہے - اے این پی نے یوں توچند اچھے کام بھی کئے ہیں لیکن بیشتر وقت انکا اپنے بچ بچاؤ اور مک مکاؤ میں گزر گیا- لیکن پختوں خواہ والے تبدیلی میں سنجیدہ نظر آتے ہیں اور ہو سکتا ہے طالبانی حقائق کے ساتھ بھی اس تبدیلی سےمسائل بہتر کی ہوسکیں ہ مولانا فضل الرحمان مسرت شاہین سے پھر بمقابلہ ہیں - دونوں کی تعریف جتنی کی جائے کم ہے بقل شخصے کانٹے کا مقابلہ ہے--

اور آخر میں میری عزیز ترین جماعت اسلامی جسکے لئے بس دعائیں ہی دعائیں ہیں جب کراچی میں متواتر تین مرتبہ منور حسن صاحب کی پولنگ ایجنٹ بنی تو میں نے قاضی صاحب کو خط لکھا کہ خدا کیلئے -ٓ- بس اب بہت ہوگیا - ایم کیو ایم کاا یک نامعلوم بندہ آکر انکو بری طرح شکست دے دیتا ہے- جماعت ایک نظریاتی جماعت ہے اسلام کا بول بالا چاہتی ہےاس مقصد میں انتہائی مخلص ہے اصلاح معاشرہ چاہتی ہے اور اپنے مقصد میں کسی حد تک کامیاب ہے - سیاسی داؤ پیچ میں بھی کامیاب ہو جائے تو کیا کہنے -- اور ہم سب اسلام کا بول بالا اور ایک صالح معاشرے کے طلبگار ہیں -
Abida Rahmani
About the Author: Abida Rahmani Read More Articles by Abida Rahmani: 195 Articles with 235671 views I am basically a writer and write on various topics in Urdu and English. I have published two urdu books , zindagi aik safar and a auto biography ,"mu.. View More