''بین المذاہب امن کو نسل''

جہاں ملک اس وقت دہشتگرد ی اور بد عنوانیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بدنا می کی طرف جا رہا ہے جہاں اقوام عا لم میں ہمیں معزز اور معتبر جا نا جا تا تھا ہما ری ہاں میں ہاں ہو تی تھی آ ج ہما ری مختلف طریقوں کی تذلیل کی جا رہی ہے وہ پا کستان جس کی بنیا د ہی امن ،بھا ئی چارہ،سلامتی اور مسا وات ہے اس کے معنی و مفہوم کو یکسر بدل کر رکھ دیا گیا ہے ۔۔۔۔!

ملک کو دہشت گر د عنا صر نے اس مقا م پر لا کھڑا کیا ہے کہ اب ڈر لگتا ہے کہ اگر دنیا کے آ خر ی کو نے میں بھی کو ئی دہشتگر دا نہ کا روائی عمل میں آئے تو اس میں کہیں مسلمانوں خاص طور پر پا کستا نیوں کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جا نے لگے ان تمام حا لا ت میں پا کستان کی جہاں دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے اسے پھر سے معزز اور معتبر بنا نے اور ملکی غیرت و حمیت اور سا لمیت کو بر قرار رکھنے کے لئے اور دوسرے مما لک کے سا تھ دوستا نہ اور خو شگورا تعلقا ت پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے وطن سے محبت رکھنے والو ں نے ایک بین الا قوامی سطح پر انٹر ایلیجئس پیس کو نسل(Inter Religious Peace Council)کے نا م سے ایک پلیٹ فا رم تشکیل دیا ہے اس پلیٹ فا رم کے حوالے عزیزم!عا دل عا د ی کا فو ن آ یا کہ اس کو مکمل طور پر ینگ لو گ لیڈ کر رہے ہیں خا لص جذبہ حب الو طنی کے تحت نو جوان نسل IRPCکے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور مسلمانوں کی جو سا کھ کو نقصان پہنچا ہے اس کی بحالی اور ہمارے خلاف دوسرے ممالک میں جو چند شدت پسند عناصر کی وجہ سے غلظ فہمی پا ئی جا تی ہے ان تمام تا ثرات کو مثبت سو چ میں بدلنا اولین ترجیحا ت میں سے ہے اور دوسرے مذاہب میں ایک پرامن فضا ء قا ئم کر نا اور ہم آ ہنگی پیدا کر نا ہے ۔۔۔۔!

جبکہ ہما را مذہب اسلام بھی ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کیو نکہ اسلام میں تنگ نظری نہیں پا ئی جا تی ہے جبکہ دہشت گرد عناصرکی بدولت اسلام کو تنگ نظر جا نا جا نے لگا ہے ۔۔۔۔! جبکہ اگر اسلا م تنگ نظر ہو تا تو امریکی سفیر رچرڈ اولسن یہ نہ کہتا کہ ''اسلامی تعلیما ت میں مذہبی آ زادی ،ہم آہنگی اور انسانی اقدار کو بے مثا ل اہمیت حاصل ہے ــــ''

دوسری طرف ملک میں 50%سے زیا دہ طبقہ خظِ غربت سے بھی نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہے ان کا کو ئی بھی پر سا ن حا ل نہیں ہے جبکہ اس پلیٹ فا رم کا اہم مقصد ملک سے غربت ختم کرنا اور کسمپری کی زندگی گزارنے والوں کو اس قا بل بنا نا کہ وہ خو شحا ل زندگی بسر کر سکیں ،جس سے یہ آ ثا نظر آ رہے ہیں کہ اگر IRCP کا پلیٹ فا رم اس جو ش جذبے کے سا تھ لگا رہا تو وہ دن دور نہیں جب ملک سے غربت مٹ جائے گی ،یہ لوگ غریبوں کی انا ج اور چند پیسوں سے مد د نہیں کرنا چا ہتے بلکہ ان کو تا حیا ت خو د مختا ر بنانے کے لئے ان کے لئے ایسے ذرائع پیدا کرنا چا ہتے ہیں جن سے بیروز گا ر لو گوں کو ایسے ہنر سکھا ئیں جا ئیں جن سے وہ خو د کما کر اپنا اور بچوں کا پیٹ بھر سکیں ۔۔۔۔۔۔!

جبکہ اس وقت ملک کو تعلیمی سنبھا لا بھی چا ہیے ،کیو نکہ تعلیم کسی بھی معا شرے کی ترقی کے لئے نہا یت اہم کر دار ادا کر تی ہے ،ملک و ملت کی ترقی کی راہوں کو عبور کر نے کے لئے تعلیم کو ریڑ ھ کی ہڈی کی حثییت حا صل ہے خاص طور پر اس وقت ملک پا کستان کو تما م بحرانوں سے نجات دلانے کا واحد حل ایجو کیشن کو عا م ،آ سا ن کر دینا ہے تعلیم کے لئے IRCPخا طر خواہ اقداما ت کر ہی ہے مختلف علاقوں میں جا کر خا ص طور پر ان پسما ندہ علاقوں میں جہاں تعلیمی شعور اپنا وجود نہیں رکھتا وہاں لو گوں میں تعلیمی آ گا ہی پیدا کرنا ان کے منشور میں شا مل ہے جو کہ نہا یت قابل تحسین امر ہے جبکہ یکساں نظام تعلیم کے فقدان کی وجہ سے روایتی لحاظ سے ہما رے سکو لز اور ہما را ایجو کیشنل سسٹم1960ء کی دہا ئی سے آ گے نہیں نکل سکے ،ملک میں یکساں نظام تعلیم نہ ہو نا ملک کو خا نہ جنگی کی طرف دھکیلتا ہے ،لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ یکسا ں نظام تعلیم کو رائج کر نے کے لئے خاظر خواہ اقداما ت اور کو شش کی جا ئے تا کہ غریب کا بچہ بھی وہی نصاب تعلیم پڑھ کر بیو رو کریٹ بن سکے اور ملک کی با گ ڈور سنبھا ل سکے ۔۔۔۔!دعا ہے کہ اﷲ رب العزت ان نو جوانوں کا جذبہ سا ری زندگی اسی طرح قا ئم دائم رکھے اور ا ن کی کو ششو ں سے ملک کی بہتری کی جا نب رواں دواں ہو ۔
Ali Raza shaAf
About the Author: Ali Raza shaAf Read More Articles by Ali Raza shaAf: 29 Articles with 24519 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.