سُن لے انڈیا۔۔۔!

آج پا کستان کو انڈیاکی طرف سے سخت رویے کا سامنا ہے انڈین میڈیا رو ایا ت کو برقرار رکھتے ہو ئے پاکستان پر الزاما ت کی بھر ما ر کر رہا ہے اور پاکستان پر کیچڑ اچھا لنے میں زور و شور سے مصرو ف ہے پہلے پاکستان کو دہشت گردوں کی آ ما جگا ہ اور طر ح طرح کے القا با ت سے نوازتا رہا تھا ،ممبئی حملے جس میں بھا رتی رکن ِ پارلیمنٹ نے پا کستا ن پر لگے داغ کو دھو ڈالااس سے پہلے بھی اگر انڈیا کے کسی تہوار کے مو قع پر پٹاخہ بھی پھٹہ تو اس کا الزام پاکستان پر بلا جیجک لگا دیا گیا ،گزشتہ روز بھی پاکستان آرمی پر بھا رت کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ پاکستانی فوجیوں کی فا ئرنگ سے پانچ بھا رتی فو جی ہلا ک ہو ئے جبکہ آئی ایس پی آر (ISPR)کی جانب سے اس کی کھلے الفاط میں تردید کی گئی دوسری طرف بھا رتی وزیر دفا ع کے اس بیا ن نے بھی بھا رت کی پاکستا ن خلاف سازشوں کا بھا نڈا پھوڑا کہ ''لا ئن آ ف کنٹرول (loc)پر تقریبابیس دہشت گردوں نے حملہ کیا جو بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور ان کے ہمراہ ایسے افراد تھے جنہوں نے پاکستانی فو جیوں کی وردی پہن رکھی تھی ''اس بیان پر بھا رتی ارکان پارلیمنٹ نے اپنی حقیقت پسندی سے دوری کا ثبوت پیش کر تے ہو ئے وزیر دفا ع کے گھر کے باہر دھرنے دینے شروع کر دیے یہ الزاما ت ''الٹا چور کو توال کو ڈانٹے''کے مترادف ہیں کیو نکہ روایتی طور پر لا ئن آ ف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی انڈیا کی طرف سے کی جا تی ہے اور صرف گزشتہ ماہ 28مرتبہ بھا رتی فو ج نے بلااشتعال فا ئرنگ کر کے لا ئن آ ف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گزشتہ روز پاک فوج کا ایک جوان بھی شہد ہو ا جس کی ماں کے آ نسو ابھی بھی پکار رہے ہیں کہ میرا بیٹا وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہو ئے شہید ہوا۔بھا رت میں پاکستانی ہا ئی کمیشن کے سامنے پاکستانی پر چم نذر آ تش کیاگیایہ امر سو چنے پر مجبور کرتا ہے کہ بھارتی عوام اور ارکان پارلیمنٹ جنہوں نے اسمبلیوں میں پاکستان کے خلاف ہلا بھو ل دیا ہے اور جنگی محاذ کھو ل کر بھا رت کو دفا ع کر نے میں مصروف ہیں کیا چا ہتے ہیں؟

کہ پاکستان کو ان معا ملا ت میں الجھا دیا جا ئے تا کہ کشمیر کے مسئلے پر توجہ نہ دی جا سکے اور نہ ہی بھا رت سے کشمیریوں پر ڈھا ئے جانے والے مظالم کا حساب مانگا جا ئے ـ؟اور نہ ہی پاکستان کے پانی پر با ت ہو گی ۔آج کل با ت کی جا رہی ہے کہ بھا رت سے بجلی خریدی جا ئے تعجب طلب بات ہے کہ ہمارے ہی پانی پر بجلی پیدا کرکے ہمیں ہی مہنگے داموں فروخت کی جا ئے گی اور ہم بھی کتنے سا دہ ہیں کہ بجائے اس کے کہ انڈیا سے اپنا پانی واپس لیا جا ئے ، روایتی نا اہلی اور غفلت کا مظا ہرہ کیا جا رہا ہے اور بجلی خریدنے کے معا ہدے کر رہے ہیں،کیا اب ہم کسی سے اپنا حق لینے کے بھی قا بل نہیں ہیں؟کیا امن کی آ شا کا راگ الا پنے والوں کو یہ سب نظر نہیں آ تا کہ کس طرح بھا رت پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے نت نئے منصوبے بنا رہا ہے ،کیا اب کچھ دکھا ئی نہیں دے رہا کہ گزشتہ ماہ 28دفعہ کنٹرول لا ئن کی خلاف ورزی اور الٹے الزام تراشیاں پاکستان پر ،کیا یہ امن پسند ملکوں کی نشا نیاں ہیں کیا اقوام متحدہ اور عالمی طا قتوں کو صرف پاکستان کی ہی خامیاں نظر آ تی ہیں۔۔۔!

بھا رتی پارلیمنٹیرین کے اس بیان سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ بھارت کس قدر امن کی آ شا کے برعکس امن کا تما شہ لگا ئے بیٹھا ہے ''ہمارے پانچ ما ریں گے تو ہم ان کے پچا س ماریں گے یہی ہماری پا لیسی ہو نی چا ہیے ''اگر ہم بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے تو ہماری بھی اسی پالیسی کے تحت تو پھر کئی بھا رتی فو جی مارے جا چکے ہو تے ،مگر اسی بات سے انداہ لگا یا جا سکتا ہے کہ پر امن کو ن ہے ۔۔۔!امن کی آ شا کی آڑ میں پاکستان کو تماشہ بنا نے کی کو شش کی جا رہی ہے جس کے لئے تما م طاغوتی قو تیں امت مسلمہ کے خلاف متحد ہو گئی ہیں اب مسلمانوں کے لئے وقت آ ن پہنچا ہے کہ
''ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
نیل کے ساحل سے لیکر تا بخاک ِکا شغر ''

دوسر ی طرف بھا رتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف ہلا بو ل دیا ہے اور اپنی ایک ڈاکومنٹری میں پاکستان کو اس قدر کمزور کر دکھا یا کہ بڑی آسانی سے پاکستان کو شکست دی جا سکتی ہے مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ جس انڈین فوج میں ترقی اور مراعا ت لینے کے لیے اپنی بیویوں کو استعمال کیا جا ئے ،جس فو ج میں ہائی رینک حاصل کرنے کے لئے فوجی افسروں کو اپنی بیویاں پیش کریں وہ نامرد اس قابل نہیں کہ پاکستان جیسے بہادر ،نڈر اور جذبہ شہادت سے سرشار جوانوں کو شکست دے سکیں،ہم مسلمانو ں میں وہ جذبہ ہے کہ اگر مد مقابل 1000کا لشکر ہو تو مسلمانوں کا صرف313کا لشکر شکست دے سکتا ہے ،سترہ سالہ نوجوان سندھ کو فتح کر سکتا ہے ،ہم اگر چا ہیں تو کشتیاں جلا کر واپسی کا راستہ بھلا کر بارہ ہزار کے لشکر سے ایک لاکھ کے لشکرکو شکست دے سکتے ہیں آ ج سن لے انڈیا کہ اگر مزید پاکستانیوں کے جذبات کو بھڑ کایا گیا تو پوری پاکستانی قوم تیاری کھڑی ہے پھرکسی بھی قسم کا امریکی دباؤ رو ک نہیں پائے گا،کچلے جائیں گے وہ سب جو پاکستان کو قوام عالم میں تماشہ بنا نا چا ہتے ہیں ہمارا ایک فو جی تمہاری آرمی کے دس فو جیوں پر بھا ری ہو گا پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں پاکستان نور ہے اگر اس کومیلی آنکھ سے دیکھو گے تو تمہاری آنکھیں نو چ لی جا ئیں گیں۔۔۔!
Ali Raza shaAf
About the Author: Ali Raza shaAf Read More Articles by Ali Raza shaAf: 29 Articles with 24529 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.