مشکور کا استعمال

ہمارے ہاں اکثر لفظ مشکور کو غلط استعمال کیا جاتا ہے اوائل سخن وری میں یہ غلطی مجھ سے بھی سرزد ہوتی رہی اس لیے میں نے سوچا آج ذرا زبان کی اصلاح کر دی جائے کوئی بھی لفظ ہو اس میں فعل فاعل مفعول کو دیکھنا لازم ہوتا ہے
قتل = فعل
قاتل = فاعل
مقتول = مفعول
اسی طرح
شکریہ= فعل
شاکر = شکریہ ادا کرنے والا = فاعل
مشکور= جس کا شکریہ ادا کیا جائے = مفعول

جب بھی کسی کا شکریہ ادا کرنا ہو اسے مشکور بنایا کریں
میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں
آپ مشکور ہیں
اگر استعمال یوں کیا جائے کہ میں مشکور ہوں تو اس کا مفہوم ہو گیا میں اپنا شکریہ ادا کرتی ہوں

زبان کی اصلاح ہمارا ادبی فریضہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیے گا

Aisha Baig Aashi
About the Author: Aisha Baig Aashi Read More Articles by Aisha Baig Aashi: 4 Articles with 14556 views
تصور سے نہاں ہوتی نہیں ہُوں
نگاہوں پر عیاں ہوتی نہیں ہُوں

جہاں ہوتی ہُوں واں ہوتی نہیں ہُوں
میں ہوتی ہُوں جہاں ہوتی نہیں ہُوں

فسانوں کو بیاں
.. View More