شاندار شخصیت بنننے کے پانچ اصول

شاندار ہر انسان بننا چاہتا چاہتا ہے مگر شاندار اور دوسروں سے منفرد بننا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ غیر شاندار ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب سے پہلے تو بالکل نیچرل رہنا سیکھیں مطلب یہ کہ بولنا اٹھنا بیٹھنا کھانا ادب و آداب کے دائرے میں اور شائستگی اور تہذیب کے اصولوں کے مطابق۔ آپ جتنا بناوٹی بنیں گے خود بھی اور دوسروں کو بھی بے آرام کریں گے۔

دوسرا یہ کہ بولنا سیکھیں اور اچھا بولنا سیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا بولنے میں اونچی آواز سے بولنا، دوسروں کی بات کاٹ کر بولنا، چھوٹے سے چھوٹے انگریزی کے الفاظ بولنا، آواز تبدیل کر کے بولنا بالکل شامل نہیں ہے۔

اچھا بولنے میں آواز درمیانی رکھنا،، دوروں کو بولنے کا موقع پہلے دینا، اچھے اور سادہ الفاظ کو استعمال کرنا، دوسروں کی سمجھ کے مطابق بات کرنا شامل ہے۔

تییسرا یہ کہ دوسروں کو عزت دینا سیکھیں۔۔۔۔۔۔۔جب تک عزت دیں گے نہیں کبھی بھی لنے کی امید نہ رکھِیں اور اگر واقعی دوسرے آپکے پیچھے بھی آُکی عزت کریں تو ضروری ہے انکو عزت دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسکرا کر ملیں، سلام کرنے میں پہل کریں، چھوٹی سی بات پر بحث کرنے نہ کھڑے ہوں، کھانا کھاتے ہوئے دوسروں کو پہلے ڈالنے دیں، دوسروں کو پہلے بیٹھنے کے لئے جگہ پیش کریں، دوسروں کو شکریہ ضرور کہیں،

چوتھا دوسروں کی تعریف کرنا ضرور سیکھیں ہم جس طرح کے معاشرے میں رہتے ہیں وہاں یہ اصول رائج ہے کہ دوسروں کی تعریف کرنے کو اپنی شان میں کمی ہونے کا سبب سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔دوسرے کوئی اچھا کام کریں یا اچھا کچھ پہنیں یا بولیں انکی تعریف دل سے ضرور کریں اس سے ہوگا یہ کہ دوسروں کے دل میں آپکے لئے قدر کا جزبہ ضرور آئے گا اور مزے کی بات یہ ہے کہ شروع شروع یں یہ کام اب سے عجیب لگے گا مگر عادت پڑنے پر دوسروں کی خوبیاں دیکھنا بہت آسان اور تعریف کرنا آسان تر ہو جائے گا۔

شاندار لوگ سادہ، منکسرالمزاج، دوسروں کو اچھا محسوس کرانے والے ہوتے ہیں۔ زمانے کو بتا یا نہیں جاتا کہ آپ شاندار ہیں زمانہ خود دیکھتا اور محسوس کرتا ہے کہ آپ کتنے شاندار ہیں -
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 273963 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More