ملکی سالمیت اور پاک فوج کا کردار

پاکستان میں فوج کا کردار انتہائی اہمیت کا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک میں چار مرتبہ طویل مدت تک فوج نے ملک کا اقتدار سنبھالے رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں عوام کا سیاسی جماعتوں کی نسبت فوج پر اعتماد بڑھ گیا ہے جو کسی حد تک انہیں تحفظ کا باعث بھی ہے ۔فوج نے ملک کی سلامتی کے ساتھ ساتھ امن عامہ کے علاوہ قدرتی آفات میں عوام کے لئے ریلیف اور بحالی کے اقدامات کئے ہیں جن کی وجہ سے ملکی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ گویا کہ فوج کا کردار ہمارے ملک میں کسی بھی جمہوری حکومت کی نسبت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ ملکی موجودہ صورتحال میں فوج کا کردار دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور یوں محسوس ہورہاہے جیسے ہر مرض کا علاج صرف فوج ہی کے پاس ہی ہے ۔ تشدد زدہ پاکستان میں پاک فوج نے ضرب عضب اور پھر خیبر ون آپریشن کے ذریعہ انتہا پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور اس کے نتیجے میں طالبان اور اس کے حامی مسلح دہشت گرد گروہ شکست دریخت سے دوچار ہوئے ہیں لیکن فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلے نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اس کیخلاف ردعمل بھی سامنے آرہا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات یا اسے ہنگامی بنیادوں پر بنانے کی بجائے فوججی عدالتوں کا سہارا کیوں لیا جارہا ہے اور ساتھ ہی فوج کو جمہوری حکومت کے ہونے کے باجود ملک میں زیادہ کردار ادا کرنے کو کیوں کہا جارہا ہے ۔ شدت پسندی سے بری طرح متاثر پاکستان میں شاید کسی کو اس پر شک شبہ نہیں کہ شدت پسند کارروائیوں میں اضافہ کی وجہ سے ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے میں تاخیر ہوئی ہے یعنی قانون کی پکڑ کمزور ہوچکی ہے ، جن لوگوں نے سب سب کی آنکھوں کے سامنے قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا، گرفتار ہوئے اور اقبال جرم بھی کیا مگر تاحال کیفر کردار تک نہیں پہنچ سکے ۔ ہونا تو چاہئے تھا کہ قانونی نظام کی بہتری اور اس کی گرفت کی مضبوطی کیلئے اقدامات کئے جاتے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں نے نہ چاہتے ہوئے فوج کو اس معاملے میں کیا ہے اور جنگی صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات سے بنزد آزما ہونے کیلئے فوج کو معالج قرار دیدیا ہے ۔ ملک میں جاری دہشت گردی کو روکنے کیلئے پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں اتفاق رائے کے اظہار کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان بدل چکا ہے جس میں دہشت گردی ، انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور عدم برداشت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ہم نہ صرف دہشت گردانہ سوچ کا خاتمہ کریں گے بلکہ ہم نے ملک کی تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا ہے جس میں فوجی افسران کی سربراہی میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے آئین میں ترمیم بھی کی جائے گی ۔ اس اقدام کے حوالے سے ایک بین الاقوامی اخبار نے لکھا ہے کہ ایک سویلین حکومت میں قائم عدالتی نظام کو بائی پاس کرنا محض اس لئے ہے کہ اس کا فیصلوں کا عمل درآمد نہ ہونا ہے جو کسی بھی لحاظ سے دانشمندی نہیں ۔ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے فوج کی مداخلت، دھرنے کو ختم کروانے کیلئے فوج کی مدد، پولیو مہم کی کامیابی کیلئے فوج کا سہارا ، امن و عامہ کی صورتحال بہتر بنانے سمیت دیگر معاملات میں فوج کی ضرورت محسوس کرنا بنیادی طور پر جمہوری اداروں کی ناکامی ہے جبکہ جمہوریت کے نظام پر قدغن کے مترادف ہے ۔ کیا بہتر ہے کہ عدلیہ سے ایسے اقدامات کیلئے مشاورت کی جائے تاکہ ایک جمہوری اور آئینی طریقہ کار کو وضع کیا جائے جس سے ملکی معاملات کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جائے ۔

مبصرین کا فوجی عدالتوں کے قیام پر کہنا ہے کہ ایسے اقدامات جن میں فوج کو براہ راست شامل کیا جائے گا تو ممکن ہے کہ دشمن کی اس جنگ میں کہیں موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہی ہاتھ نہ دھونا پڑ جائے ۔

دہشت گردی ، مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت ایک ایسی عفریت ہے جس کی وجہ سے ہر شخص اور ہر سیاسی جماعت متاثر ہے اور تمام مکاتب فکر موجودہ دہشت گردی کی لہر کے خاتمہ کیلئے اس بات پر راضی ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے بر وقت اور موثر کارروئیاں ہوں اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ قیام امن میں حائل تمام تر رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جاسکے اور وہ کسی حد تک فوجی عدالتوں کے قیام کو خوش آئند قرار د ے رہی ہیں جبکہ بعض اسے جمہوریت مخالف اقدامات گردان رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آمریت کا بلاوا ہے اور وہ فوجی قیادت کی سربراہی میں خصوصی عدالتوں کے قیام کو قانونی تسلیم نہیں کرتیں ، ان کی تجویز ہے کہ انسداد دہشت گردی کے موجودہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے ۔ فوج ا پنے انتظامی امور کے علاقوں میں عدالتیں قائم کرسکتی ہے تاہم ملک بھر میں اس کا اطلاق ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ اس قبل بھی فوجی عدالتیں قائم کی گئیں لیکن اس کے ثمرات حاصل نہیں کئے جاسکے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فوجی عدالتوں کے قیام پر ردعمل کا ا ظہار کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے بہتر ہے کہ ملک کو فوج کے حوالے ہی کردیا جائے یعنی ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا جائے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ فوج اکیلے ہی ملک کو بچا سکتی ہے تو ایک غلط تاثر کے سوا اور کچھ نہیں ،دنیا میں کہیں بھی فوج اپنے ملک کو اس وقت تک نہیں بچا سکتی جب تک اس کے ساتھ عوامی طاقت نہ ہو ، البتہ یہ ضرور ہے کہ دنیا بھر میں جہان کہیں بھی انقلاب آئے ان میں فوجی افسران نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی پالیمنٹیرین کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وہ جس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اس کی قیادت سے لیکر کارکن تک سب نے ہر دور میں ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام اور جمہوریت کی بقاء کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ، وہ کسی بھی صورت میں غیر جمہوری اقدام کے حامی ہیں اور نہ ہی اس پر قدغن لگنے دیں گے ، البتہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی اقدام ہے جس کی حمایت دل پر پتھر رکھ کر اور اس کے قیام کا فیصلہ زہر کا گھونٹ پی کر قبول کیا ہے ۔ یہ الگ بحث ہے کہ انصاف کے میٹھے گھونٹ کیلئے کبھی بھی سیاسی جماعتوں نے کوئی ایسا کانامہ سر انجام نہیں دیا کہ عدلیہ انتظامیہ سے الگ اور بااختیار ہوکر کام کرتی۔ بہر کیف انہوں نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ ہم یہ ضرور دیکھیں گے کہ یہ قانون انتقامی قانون کی حیثیت نہ اختیار کرجائے اور ا س بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ سیاست کی نذر نہ ہوجائے ۔ جماعت اسلامی سمیت جن سیاسی جماعتوں نے ان خصوصی عدالتوں کی حمایت کی ہے وہ اس بات سے مشروط ہے کہ ان کا قیام جزو وقتی ہونا چاہئے اور جیسے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوجائیں تو ملک میں جمہوری انداز عدلیہ اپنے کا م انجام دے ۔ حکومت ، پارلیمانی پارٹیاں ، عسکری ماہرین اور ادارے ملکر جو ایکشن پلان کررہے ہیں وہ یقینا موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔سانحہ پشاور بلا شبہ قوم کیلئے کسی صدمے سے کم نہیں ۔ اس وقت قوم کے ہر طبقے ، ہر جماعت ، ہر مذہبی گروہ اور ہر فرقے سمیت عوام دہشت گردی کے اس بھیانک کھیل کے خاتمے کیلئے متحد ہیں اور اس کیخلاف کارروئی کیلئے یک جان اور یک آواز ہیں۔ حکومتی سطح پر اس بات کی مسلسل یقین دھانی کی جارہی ہے فوجی عدالتوں اور کارروائیوں کا دائرہ کار مخصوص حالات تک محدود ہوگایعنی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے اور جس طرح سے حکومت ، فوج اور عوام پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں اگر یہ اسی طرح ڈٹے رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک سے اس ناسور کا نہ ہوجائے ۔

Mujahid Hussain
About the Author: Mujahid Hussain Read More Articles by Mujahid Hussain: 60 Articles with 44040 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.