ایک انوکھی لائبیری جو خود چل کر آپ کے پاس آتی ہے

ماضی کے مقابلے میں اب لائبریریز میں جانے کا رجحان کچھ کم ہوا ہے۔ لیکن اس وقت ہم آپ کو ایک ایسی لائبریری کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں لوگوں کو جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ خود ہی ان کے پاس پہنچ جاتی ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے اس قصبے میں بچوں کو وہ تمام کتابیں میسر نہیں ہیں جن کی انہیں ضرورت پڑتی ہے۔ چنانچہ یہ کتابیں انہیں گھرپر فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موبائل لائبیری میں وہ سینکڑوں کتابیں موجود ہیں جن کی بچوں کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔اس موبائل لائیبری کا نام واشنگٹن کاؤنٹی فری لائبیری ہے۔ لائبیری کی منتظم کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو اسکول میں پڑھائی جانے والی کتابوں کے ساتھ دیگر کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واشنگٹن کاؤنٹی فری لائبیری امریکہ کی وہ پہلی لائبیری ہے جو ایک طویل عرصے سے پڑھنے والوں کو ان کی دہلیز یہ خدمات مہیا کررہی ہے۔
 

یہ لائبیری بچوں کے علاوہ بڑی عمر کے ان افراد تک بھی کتابیں پہنچاتی ہیں جو اپنی پیرانہ سالی یا کسی معذوری کے باعث لائبیری میں جانے سے قاصر ہوتے ہیں۔

ایک بس میں قائم یہ لائبیری جن علاقوں میں یہ سروس مہیا کررہی ہے ، وہاں اس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لائبیری کے منتطمین کا کہنا ہے کہ وہ کتابیں پڑھنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے اس سروس کو مزید بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE: