اٹھارویں مرتبہ ایورسٹ سرکرنے کا ریکارڈ

نیپال کے کوہ پیما اپیا شرپا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ہمالیہ کو اٹھارویں مرتبہ سر کر کے سب سے زیادہ مرتیہ اس چوٹی سر کرنے کا ماضی کا اپنا ریکارڈ بہتر بنا لیا ہے۔

نیپال کی کوہ پیما ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ اپّا شرپا نے’ جن کی عمر سینتالیس برس ہے، انتیس ہزار پینتیس فٹ بلند پہاڑ پر پہنچ کراٹھارویں بار چوٹی پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ان کے ساتھ ان کی ٹیم کے کئی ارکان بھی تھے۔

نیپال کی کوہ پیما ایسوسی ایشن کے چیرمین آنگ تسیرنگ شرپا نے خبرساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’اپّا نے مقامی وقت کے مطابق صبح پونے چھ بجے ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کرایورسٹ کی چوٹی سر کر کے خود اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جو کہ کوہ پیماوں کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

اپّا کا شمار ان درجنوں لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ اچھےموسمی حالات کی وجہ سے اس ہفتے چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
 

اس سے قبل موسم بہار میں اولپمک مشعل کوماؤنٹ ایورسٹ کے سفر پر چین مخالف مظاہروں سے بچنے کے لیےچوٹی پر جانے پرعارضی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اپّا نے پہلی بار انیس سو نواسی میں ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔

چوٹی کو سر کر کے اپّا کو جو پیسے ملتے ہیں ان سے وہ اپنے چار بچوں کی تعلیم اور اپنے اہلِ خانہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

شرپا ایک مقامی ہمالیائی قبیلہ ہے ایورسٹ کو سر کرنے والی عالمی ٹیموں کی رہنمائی کا کام کرتا ہے اور کوہ پیماؤں کا سامان اوپر لے جانے میں ان کی مدد کرتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: