اب یا کبھی نہیں

نیلم میں گزشتہ ساٹھ سالوں سے کبھی مسلم کانفرنس توکبھی پیپلزپارٹی نے حکومت کی۔لیکن دونوں حکومتوں میں جو چیز مشترک رہی ہے وہ نیلم کی عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنا ۔تیس سال سے ذائد حکومت کرنے والے مسلم کانفرنس کے سیاستدانوں نے تعلیم ،صحت اورروزگارکی سہولتوں سے نیلم کی عوام کو دوررکھا ۔اقتدار کے اس سفر میں جب پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو وہ بھی نیلم کی عوام کے حقوق کو دبانے میں پیش پیش رہی۔رقبے کے لحاظ سے آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ضلع میں صرف ایک ڈگری کالج ،ایک انٹرسائنس کالج اور پانچ انٹر کالج موجود ہیں جوکسی بھی طرح نیلم کے لیے ناکافی ہیں۔ پونے دو لاکھ وا لے آبادی کے اس ضلع مین صرف ایک ہائیرسیکنڈری سکول موجود ہے۔لیکن اس سے بھی زیادہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ پور ے ضلع میں ایک ماڈل سا ہئنس کالج نہیں اپنے محل وقوع کے اعتبار سے آزادکشمیر کے سب سے زیادہ دشوار کن ضلع میں صرف ایک ڈی ایچ کیو ،اور ایک ٹی ایچ کیو(کیل)ہسپتال تو ہیں لیکن ان میں سہولیات ناپید ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال میں ابھی تک لیڈی گائناکالوجسٹ اور سرجری کل ڈاکٹر کی تعیناتی نہیں ہو سکی ۔نیلم کے پڑے لکھے نوجوان کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔ اس وقت نیلم کی منتخب قیادت کی مشورے میں نیلم کے کوٹے کی سیٹوں پر بیروں اضلاع سے تقرریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ان سب کاصرف ایک ہی حال ہے کہ آہندہ ا لیکشن میں نیلم کی عوام کو اپنی قیادت میں تبدیلی لانا ضروری ہے ۔نیلم کی ترقی کے لیے اب کی شاہ غلام قادرکی جیت ضروری ہے ۔نیلم کے عوام کے وسیع تر مفاد میں اب کی بار پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار جناب شاہ غلام قادر کی جیت کو یقینی بنانا ہے ۔نیلم میں واحد انٹر ساہئنس کالج نگدر شاہ صاحب نے اپنی سپیکرشپ کے دوران دیا ۔اپنی سپیکر شپ کے دورمیں انھوں نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔مئی2013کے انتخابات میں بے نظیرانکم سپورٹ کے زریعے ہارس ٹریڈنگ کرنے والے اب کی بار نیلم کی عوام میں اب کامیاب نہیں ہو سکیں گئے۔جوق در جوق نیلم کی عوام کامسلم لیگ میں شمولیت اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اب کی بار نیلم میں کامیابی شاہ غلام قادرکوہی ملے گئی۔عوام کی شمو لیت شاہ غلام قادرپر اعتماد کا اظہار کرتی ہے ۔نیلم کی عوام نے اب کی باراپنا ووٹ صرف پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار شاہ غلام قادرکے انتخابی نشان شیرپر مہر لگا کر اس بات کااعادہ کرناہے ــاب کی بار نیلم کے لیے صرف اور صرف شاہ غلام قادر ضروری ہیں۔
Zubair Malik
About the Author: Zubair Malik Read More Articles by Zubair Malik: 11 Articles with 7907 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.