نایاب اور تاریخی تصاویر٬ دنیا کتنی تیزی سے بدل گئی؟

دنیا میں متعدد افراد ایسے موجود ہیں جو کہ نایاب اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ یہ تصاویر انسان کے ماضی کو دنیا کی چمک دمک میں کھونے نہیں دیتیں- آج بھی دنیا میں کئی ایسی نایاب اور تاریخی تصاویر محفوظ ہیں جو کئی دہائیوں قبل کھینچی گئیں- ان تصاویر میں تیزی سے بدل جانے والی دنیا کے نایاب ماضی کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں-
 

image
Vermont کے علاقے Searsburg میں واقع پوسٹ آفس کی یہ قدیم تصویر 1914 میں کھیںچی گئی- اس وقت اس علاقے کی آبادی صرف 130 سے 140 افراد پر مشتمل تھی-
 
image
جنگ کے دوران نابینا ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کو ٹوکریاں بنانا سکھایا جارہا ہے- یہ تصویر 1917 میں کھیںچی گئی تھی-
 
image
مشہور مزاحیہ اداکار چارلی چپلن نابینا اور بہرے پن کی شکار مقبول ترین امریکی مصنف ہیلن کیلر کے ساتھ- ہیلن وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں ان معذوریوں کے باوجود گریجویشن کی ڈگری حاصل کی- یہ یادگار تصویر 1919 میں کھینچی گئی-
 
image
مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن اپنی اہلیہ ایلسا کے ساتھ Hopi قبیلے کے درمیان- یہ قبیلہ ایریزونا کے گرینڈ کینن نامی مقام پر آباد تھا اور یہ تصویر 1931 میں کھینچی گئی-
 
image
پیرس میں ایک شخص ایک ایسی انوکھی سائیکل پر سفر کرتے ہوئے جو خشکی اور پانی دونوں پر چلائی جاسکتی تھی- یہ تصویر 1932 میں کھیںچی گئی-
 
image
1932 میں کھیںچی جانے والی اس یادگار تصویر میں معروف بیوٹیشن میکس فیکٹر کو فنکارہ Dorothy Wilson بیوٹی مائیکرو میٹر استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے- اس ڈیوائس کی مدد سے انتہائی درست اور بہترین میک اپ کرنے میں مدد ملتی تھی- تاہم یہ ڈیوائس مقبولیت نہ حاصل کرسکی-
 
image
16 اپریل 1935 کو ایک امریکی جہاز زیرِ تعمیر گولڈن گیٹ برج کے اوپر سے ہوائی کی جانب سفر کرتا ہوا-
 
image
شکاگو میں مرکری ٹرین کی یہ یادگار تصویر 1936 میں کھینچی گئی- یقیناً یہ ماضی کی ایک نایاب تصویر ہے-
 
image
مجسمہ آزادی اور Mt. Rushmore مجسمہ جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے ایک امریکی میلے میں رکھے گئے- یہ تصویر 1950 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
کھلی فضا میں قیلولہ کے مزے٬ یہ دلچسپ منظر روس میں واقع ایک بچوں کے باغ کا ہے جسے 1950 میں ایک فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے کی مدد سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیا-
 
image
کیلیفورنیا کے ٹرمینل جزیرے پر واقع پیسیفک الیکٹرک ریلوے کاروں کا ڈھیر جو ایک دوسرے کے اوپر رکھی گئی ہیں- یہ تصویر 1956 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
نیدر لینڈ میں کھلی فضا میں قائم کیا جانے والا ایک اسکول٬ اس اسکول کی یہ تصویر 1957 میں کھینچی گئی-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

We often look back at the past in disbelief of how people were able to live differently from the way we do today. Without iPhones, for example. Newcomers fail to realize that our present is fairly new, and that those "ancient" times that include clunky inventions and tailored outfits were not that long ago.