کرپشن سب سے بڑی دہشت گردی۔جنرل شریف کی تنبیہہ

چیف آرمی سٹاف راحیل شریف نے احتساب کا اعلان کیا ہے۔۔وطن میں بیروزگاری کا یہ عالم کہ ماسٹر ڈگر ہولڈر چپڑاسی کی نوکری حاصل کرنے کے لے ترس رہے ہیں۔ بے روزگاری سے نبٹنے کا آسان حل جو کہ ان پڑھ آدمی بھی سمجھ سکتا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کا حل جو کہ ہر کسی کو پتہ ہے۔معاشی سر گرمیاں تیز کی جائیں۔سرمایہ کاری کی جائے۔ لیکن آفرین ہے ہمارئے حکمرانوں ، بیوروکریٹس ، سیاستدانوں ، ججوں ، سابق جرنیلوں پر کہ اُنھوں اپنا سرمایہ آف شور کمپنیوں کی شکل میں باہر لگا رکھا ہے۔ کیسے ہوں گے مسائل حل۔ ساٹھ فی صد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ سرکاری محکمے کرپشن کی نگری بنے ہوئے ہیں۔سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔اُن کو بس جیوئے جیوئے کے نعرئے لگانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔اِس وقت مین سٹریم تمام سیاسی جماعتوں میں شامل لوگوں کے نام پاناما لیکس کی وجہ سے ظاہر ہوئے ہیں۔ لیکن اِس طبقے کو پروٹکٹ کرنے کے لیے مالشئیے دستیاب ہیں۔جج اپنے ملازم ۔انصاف گھر کی باندھی۔ عدل کے ایوانوں میں عدل کے سوا سب کچھ۔دہشت گردی کی جنگ میں بھی فوج نے ہی پہل قدمی کی اور سیاسی حکومت اِس حوالے سے ناکام ہوگئی۔مذہبی انتہا ء پسندی اور معاشی دہشت گردی ختم کیے بغیر ملک میں امن نہیں ہو سکتا ہے۔کرپشن کی وجہ سے ملک میں افراتفری ہے۔ سماجی برابری نہ ہونے کی وجہ بھی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ معاشی دہشت گردی ہے۔ نام نہاد جہادی گروپ، مذہبی انہتاء پسندی،بھارت امریکہ کی دشمنی، سیاستدانوں ، وڈیروں، بیوروکریٹوں ، ججوں اور سابق جرنیلوں کے گٹھ جوڑ نے معاشرئے کو ہلا کر رکھا دیا ہے۔ بہت سے عوامل ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی کا پھیلاؤ ہوا ہے۔ لیکن ہمارئے لیڈران کی ہوس اقتدار، ہوس ِزر نے عوام کو مٹی کر دیا ہے۔ملک کی بیس کروڑ عوام میں سے 60% عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔عوام کی سانسیں چل رہی ہیں۔ لیکن نہ تو صحت کی سہولتیں ہیں۔سرکاری اداروں میں کرپشن انتہا کی ہے۔عدلیہ کا نظام انتہائی سست ہے اور ساتھ کرپٹ بھی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے تک قوم کی حمایت سے لڑی جانے والی انسداد دہشت گردی کی جنگ کے نتیجہ میں پائیدار اور دائمی امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔ ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔ انہوں نے پیشکش کی کہ اس ضمن میں کسی بھی بامقصد کوشش کی مسلح افواج بھر پور حمایت کریں گی جس سے ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز کوہاٹ میں سگنل ریجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا ۔ افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ فوج پوری قوم کی حمایت سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ لڑ رہی ہے لیکن ملک میں اْس وقت تک پائیدار امن اور استحکام نہیں لایا جاسکتا جب تک کرپشن کا جڑ سے خاتمہ نہ ہو جائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف تواتر سے کرپشن اور دہشت گردی کے درمیان تعلق کی نشاندہی کر رہے ہیں اور بارہا اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ اس گٹھ جوڑ کو توڑا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے خاتمے تک دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ پائیدار امن اور استحکام نہیں لا سکتی، پاکستان کی یکجہتی سالمیت اور خوشحالی کیلئے سب کا احتساب ضروری ہے۔ افسروں، جوانوں اور شہدا ء کے خاندانوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں مواصلاتی مدد کے حوالے سے سگنل کورکا غیر معمولی کردار باعث ستائش ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کو شکست دینے اور انہیں پناہ گاہوں سے نکالنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سویلینز کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کو ختم کئے بغیر ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں ہے، مسلح افواج ہر سطح پر احتساب کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات کی حمایت کریگی۔ آرمی چیف کے بیان کو موجودہ تناطر میں اگر دیکھ جائے تو پھر صورتحال واضح ہوجاتی ہے کہ نوز شریف حکومت کی حالت بہت پتلی ہوچکی ہے۔اشرافیہ نے ہمیشہ پاکستان کے غریبوں کے خون کا سود ا کیا ہے۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 384575 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More