لوگو ں کو ان کا حق دیں

وزیر علیٰ شہباز شریف بے پناہ انتظامی وانقلابی صلاحیتوں کے مالک ہیں جن کے گزشتہ دور اقتدار میں پنجاب میں کئے گے اقدامات کی بدولت عوام نے ان کی جماعت کو امیدوں کا محور بناتے ہوئے نہ صرف پنجاب میں ایک مرتبہ پھر بلکہ کے مرکز میں بھی حکومت بنانے کا موقع فراہم کردیا اور یوں میں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کو تیسری تیسری مرتبہ وزیراعلی اور وزیر عظم بننے کا مو قع ملا۔

میاں بر اور ان نے بھی عوامی توقعات پر پورا اترنے اور ملک کو اندھیروں اوربحرانوں سے نجات دلانے کیلئے کمر کس لی اور اپنے مقا صد میں بہت حکومت کامیاب بھی نظر آئے ۔مگر افسوس کے بیشتر ایسے اقدامات ہیں جوان کیکاوشوں کو گہنا رہے ہیں لاہور اور دیگر دوتین شہروں میں میٹروبسوں پر اربوں رو پے اور اب لاہور میں ہی اورنج ٹرین چلانے پر کھربو ں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں اس سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہو نگے لوگوں کے پیسے اور وقت کی بھی بچت ہو گی جبکہ دوسری طرف صوبے بھر کے ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کی بدولت اموات معمو ل بن چکی ہیں اور خادم اعلی کی بغل کے نیچے چلڈرن کمپلکس میں وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کی بناء پر بچوں کی اموات نہ صرف لمحہ فکریہ ہے بلکہ پنجاب کے اقتدار نشینوں سے ایک سوال بھی ۔کیا اکھڑی ہوئی سانس کے ساتھ زندگی اور موت کے دوراہے پر کھڑے مریض کو طبی امداد چاہئے یا کہ میٹرو اور اورنج کاجھولا ؟ دنیا کے ترقی یافتہ اور جدید ملکوں میں انسانی زندگیوں کواہم سمجھا جاتا ہے جبکہ ہمارے ہا ں بسوں ٹرینوں اور پلوں کو۔ ہم یہ نہیں کہتے میٹرو بس اور اورنج ٹرین نہ چلائیں فلا ئی اوورز نہ بنائیں ضرور بنائیں صرف لاہور نہیں پنجاب کے ہرشہر میں ان چیزوں کو پھیلائیں تا کہ پورا پنجاب جدید اور ترقی یافتہ لگے مگر ساتھ ہی صحت اور تعلیم کے شعبو ں کو بھی اس نہج پر لائیں پنجاب کے ہر شہر میں میٹرو بس کی طرح جدید ہسپتال بنائیں اور ان ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویا ت بہم پہنچائیں صرف چند دانش سکول پر بھی داد و تحسین نہ چاہیں بلکہ پہلے سے موجود سکولوں اور کالجوں کو ایسا بنا دیں کہ ہر سکول دانش سکول نظرآئے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا آپ سمیت حکومت کا ہر پرزہ اقراری ہے ، اس کیلئے اربو ں روپے کے منصوبو ں باز گشتیں بھی کانوں پڑتی رہیں مگراسکی فراہمی ممکن نہیں ہو پائی ۔اگر کچھ علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی بھی مگر تھوڑی دیر بعد وہ بھی ناکارہ ہو کر اپنی افادیت کھو بیٹھے ۔

یقین مانئے لوگ آپ سے بہت محبت کرتے ہیں ،آپ پر زندگیاں نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ آپ کا بھی فرض ہے کہ انکی محبت اور جان نثاری کے بدلے انہیں وہ سب کچھ دیں جوآپ کی ذمہ داری اور ان کا حق ہے اور اگر آپ نے اپنی ذمہ داری پوری کردی حق داروں کوان کا حق دیدیا تو یقین مانیں آنیوالے دنوں میں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو عوام اور عوام کوآپ سے جدا نہیں کر سکے گی اور اگر آپ ایسا نہ کرسکے تو آپ پھر خدا اپنے بندوں کی بہتر خدمت کے لیے کسی اور کو لے آئے گا کیونکہ یہی اس کا نظام ہے۔
 
Mushtaq Ahmed Sh
About the Author: Mushtaq Ahmed Sh Read More Articles by Mushtaq Ahmed Sh: 11 Articles with 6475 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.