ناقابلِ یقین کیڑے اور حیرت انگیز خصوصیات

اکثر لوگوں کے نزدیک زمین پر پائے جانے والے کیڑے صرف ایک کراہیت آمیز اور خوفناک جانور ہوتے ہیں- یقیناً ایک حد تک لوگوں کا خیال درست بھی ہے لیکن اس کے علاوہ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اسی دنیا میں کچھ ایسے ناقابل یقین کیڑے بھی پائے جاتے ہیں جن کی منفرد خصوصیات کے بارے میں جان کر آپ ضرور حیرت زدہ رہ جائیں گے-
 

Flower Mantis
یہ کیڑا praying mantis نامی کیڑوں کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو بالکل کسی پھول کی مانند دکھائی دیتے ہیں- یہ کیڑے پودوں کے اوپر اس وقت تک چڑھتے رہتے ہیں جب تک یہ اپنے مطلوبہ پھول تک نہیں پہنچ جاتے- اور اپنے شکار کے انتظار تک پھول پر ہی براجمان رہتے ہیں-

image


Desert Locust
یہ ایک تباہ کن کیڑا ہے اور صدیوں سے افریقہ٬ مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کی زرعی پیداوار کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا ہے- یہ صحرائی ٹڈی اپنے وزن جتنی غذا روزانہ کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ کیڑے غول کی صورت میں رہتے ہیں -

image


Taurus Scarab
متناسب طاقت کے حوالے سے اس کیڑے کو دنیا کے مضبوط ترین جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے- مختلف تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کیڑا اپنے جسم کے وزن سے 1141 گنا زائد وزن کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے- یہ وزن ایک شخص کے 82 ٹن وزن اٹھانے کے برابر ہوتا ہے-

image


Giraffe Weevil
یہ کیڑا مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے اور بہت ہی عجیب و غریب جسم کا مالک ہوتا ہے- ان کیڑوں کی گردن ان کے جسم کی لمبائی سے بھی کئی زیادہ لمبی ہوتی ہے- عام طور پر یہ اپنی لمبی گردن کا استعمال لڑائی اور گھونسلے بنانے کے لیے کرتے ہیں-

image


Froghopper
یہ کیڑے اپنی بہترین چھلانگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں- یہ اپنے جسم کی لمبائی سے 100 گنا زائد لمبی چھلانگ مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- یہ کیڑے پودوں کو چوس کر اپنی غذا حاصل کرتے ہیں-

image


Dragonfly
ڈریگن فلائی اپنی ہر عمر میں شکار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اور یہ مکھی اکثر ہوا میں ہی اپنے شکار پر قبضہ جما لیتی ہے اور وہ بھی انتہائی ظالمانہ انداز میں- اسی وجہ سے اسے ایک مؤثر شکاری قرار دیا جاتا ہے-

image


Bombardier Beetle
یہ کیڑا انٹارٹیکا کے علاوہ تمام براعظموں کے جنگلات یا پھر گھاس میں پایا جاتا ہے اور اپنے بہترین دفاعی نظام کی وجہ سے جانا جاتا ہے- یہ خود کو بچانے کے لیے شکاری پر ایک انتہائی گرم اور نقصان دہ کیمیکل کا چھڑکاؤ کر دیتا ہے-

image

Cicada
اس کیڑے کو اپنی عجیب و غریب آنکھوں اور منفرد پروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے- اور یہ ان کیڑوں میں سے ایک جو بہت زیادہ شور مچاتے ہیں- ان کی آواز اس حد تک اونچی ہوتی ہے کہ کوئی بھی انسان قوتِ سماعت سے محروم ہوسکتا ہے-

image

Sunset Moth
اس کیڑے کا تعلق بھی مڈغاسکر سے ہے اور اسے اپنے خوبصورت رنگ کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے- اس کیڑے کا شمار زمین پر پائے جانے والے سب سے متاثر کن کیڑوں میں ہوتا ہے اور اس اعزاز کی وجہ بھی اس کے رنگ ہی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Many people consider insects the creepiest and scariest creatures on the planet, and we can understand that. Finding a huge cockroach in your bed is anything but a nice encounter, that is for sure. On the other hand, some insects can actually be very cool.