Donald Trump مسلمانوں کا ہمدرد

میں یہ خبر پڑھ کرحیران ہوں کہ ہند ستان میں اکثر ہند و امریکا کے ممکنہ صدارتی امیدوارDonald Trump))کی کامیابی کے لئے مندروں میں دعائیں کر ہے ہیں-حالانکہ اسکا Vision تمام مسلمان اور بلخصوص پاکستانیوں کے حق میں جاتا ہے- اس لیے ہمیں مسجدوں میں اسکی کامیابی کے لئے دعائیں کرنا چاہیے – راقم تو کھبی امریکا نہیں گیا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ 90% پاکستا نی امریکا جانے کے خواہشمند ہیں تاکہ وہ بھی عزت کے ساتھ سر اٹھا کے چل سکیں-میں کچھ لوگوں کو جانتا ہوں جنکے والدین نے اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو امریکا پڑھنے کے لیے بھیجا ۱ور وہ تمام رشتوں کو توڑ کر ایسے جا بسے کہ انکو 15,20 سال بعد والدین کے انتقال پر ہوش آیا کہ پاکستان مین بھی ان کے کچھ لوگ رہتے ہیں - ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے اشرافیہ کا دوسرا گھر امریکا ہے بلکہ پہلا گھر کہنا بجا ہوگا کیو نکہ وہ یہاں صرف وزیر، کبیر،اور وزیر آعظم بننے کے لیے آتے ہیں۔ مسلم مما لک کے ہر Corrupt آدمی کے پاس امریکا کا Passport ہوتا ہے یا اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ امریکہ سرکار غریب مسلم ممالک کو جو قرض یا خیرات دیتا ہے وہ Corrupt لوگوں کے ہاتھوں واپس انھی ممالک میں چلی جاتی ہے۔ اس تمہید کے بعد اب میں اختصار سے کام لیتے ہوے سمجھانی کی کوشش کروں گا کہ کسطرح Donald Trump مسلمانوں کا ہمدرد ہے۔

اگر Donald Trump یہ کہتا ہے کہ مسلمانوں کوامریکا نہ آنے دیا جائے تو اسکو یہ کہنا چاہیے کہ نہ صرف مسلمان بلکہ خاص طور پر پاکستانیوں کو امریکا نہ آنے دیا جائے ۔ زرا سوچیے اگر یہ فیصلہ بہت پہلے ہوچکا ہوتا تو آج ہمارے کئی وزیرآعظم اور اہم شخصیات ہمارے درمیان موجود ہوتیں ۔ میں سمجھتا ہوں Donald Trump کو امریکا کا صدر بن کر مندرجہ زیل کام ضرور کرنا چاہیے۔ اگر اسکی List میں نہیں ہیں تو ان کو شامل کر لے۔ .1مسلمان اور بلخصوس کوئیپاکستانی امریکا نہیں آسکتا ۔ تاکہ مسلم ممالک کے اشرافیہ اپنے اپنے ممالکمیں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ .2امریکا کو چاہیے کہ وہ IMFاور World Bank کو پابند کرے کہ مسلم ممالک بلخصوس پاکستان کو قرض یا خیرات نہ دے۔ .3تمام مسلم ممالک بلخصوس پاکستان کو,Net , Smart phones,wifi, Airconditions, Cars, Fridges,Cars,Cold drinks,medicines,Cosmetic Products وغیرہ وغیرہ نہ دی جا ئیں ۔جتنا خود بنائواتنا ہی کھائو والا اصول لاگو کرے۔ Cambridge System .4 تعلیمی نطام پاکستان کے لئے ممنوع قرار دیا جائے تاکہ غریب پاکستانی ان اسکولوں کی لوٹ مار سے محفوط رہ سکیں ۔ Urdu Medium System کو بھی ختم کردیا جائے یا اسکامعیارایسا ہو جہاں سے بچے مولانا جوہرعلی اور مولانا شوکت علی بن کر نکلیں جن سےانگریز بھی اپنی انگریزی کی اصلاح کرواتے تھے۔ ہم لوگ صبح شام انگریزی زبان کی نہ صرف ٹانگیں بلکہ سر توڑتے رہتےہیں۔Donald Trump کو چاہیے کہ پاکستان میں اردو کوزریعہ تعلیم قرار دے تاکہ انگریزی زبان مزید زخمی ہو نے سے بچ جائے۔کوئی بھی زبان بذات خود علم نہیں ہوتی بلکہ علم حاصل کرنے کا زریعہ ہوتی ہے۔ اس لئے بچوں کو انگریزی زبان مضمون کے طورپژاھیاجائے اوراسکو زریعہ تعلیم نہ بنایا جائے۔.5 کسی پاکستانی کو امریکا کے تعلیمی ادارے میں داخلہ نہ دیا جا ئے۔ Donald Trump پا بند کرے کہ پاکستان میں صرف حکومت کے زیر انتظام اسکول، کالج ،یونیورسٹی قائم ہوں جہاں مزدور اور امراہ کے بچے ایک ساتھ پڑھیں۔
6۔ مسلمان اور بلخصوس کسی پاکستانی کو امریکا میں علاج کی سہو لت نہ دی جائے تاکہ حکمراں اپنے اپنے ملکوں میں اچھے اسپتال بنائیں اور کسی وزیر کو چھینک بھی آجائے تو علاج کے لئے بھاگا بھاگا امریکا نہ جائے۔ وزیر آعظم ، وزیر یا ان کے بچوں کاعلاج صرف Civil Hospitals میں ہو۔
Donald Trump کو میں مزید مفت مشورے دے سکتا ہوں لیکن فتواہ لگنے کا خطرہ ہے۔ Donald Trump کے آبائوں اجداد نے بڑے صبر، محنت سے اپنا تعلیمی ، معاشی اور صحت عامہ کا نظام ترتیب دیا جس میں مختلف رنگ ، نسل اور مزاہب کے لوگ مساوی طور پرفا ئد اٹھا رہ رہے ہیں تو Donald Trumpکو بھی یہ حق حاصلہے کہ وہ اپنے ملک کی خاطر کچھ بھی کرے۔ ہمارے حکمرانوں کو کسی نے منع کیا ہے کہ وہ اپنا نظام مساوات اور انصاف کے اصولوں پر نہ بنائے۔ہمیں اس Vision اور کردار کے رہنما چا ئہے کہ جب قوم پر مشکل آئے تو عام لوگوں کے پیٹ پر ایک پتھر بندھا ہو اور حکمرانوں کے پیٹ پر دو پتھر بندھیں ہوں۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہم لوگوں کی کامیابیاں امریکا کی پابندیوں میں پنہاں ہیں جو پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کر سکتی ہے اور مصنو عی ترقی کے بجائے اصل ترقی کے راستے پر ڈال سکتی ہیں اور یہ کام عنقریب Donald Trumpیا اسی جیسے امریکی صدر کے ہاتھوں ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
Ahmed Najeeb
About the Author: Ahmed Najeeb Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.