زندگی ۔۔

کبھی زندہ لاش کو دیکھا ہے تو نے؟
جو زندہ ہوگا وہ لاش کیسے ہوگا؟
وہ جو اندر سے مر جائے اور چلتا پھرتا ہو کھاتا پیتا ہو۔ وہ زندہ لاش کہلائے گا۔
دیمک زدہ درخت، مردہ روح کا بدن، بے گور و کفن ایسی لاشیں ہیں جن کو گرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ نیلی روشنائی سے لکھتا ہوا نیلا قلم رک گیا
رویے روحوں کو مار دیتے ہیں۔ نیلی روشنائی کا رنگ بدل کر سیاہ ہو گیا
رویے کیسے مارتے ہیں؟ سوال در سوال
تلخ رویے روح کو زخمی کر کے نڈھال کر دیتے ہیں اور انسان اندر سے مر جاتا ہے۔ نیلی روشنائی سیاہ سے سرخ ہوگئی
Maemuna Sadaf
About the Author: Maemuna Sadaf Read More Articles by Maemuna Sadaf: 165 Articles with 149618 views i write what i feel .. View More