السی کے بیج کو انگریزی زبان میں Flaxseeds کہا جاتا ہے
اور یہ ہزاروں سال سے دنیا میں استعمال کیے جارہے ہیں- السی کے بیج ہمارے
جسم کو تندرست اور صحت مند رہنے میں مدد فراہم کرتے ہیں- ہماری جلد سے لے
کر ہمارے جسمانی اعضاﺀ تک کو صحت مند بناتے ہیں٬ یہاں تک کہ کینسر کے خلاف
مزاحمت بھی کرتے ہیں- ہم یہاں السی کے بیجوں کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد
بیان کر رہے ہیں جنہیں جاننے کے بعد آپ انہیں ضرور اپنی غذا میں شامل کریں
گے- |
|
بالوں اور جلد کے لیے:
السی کے بیج بالوں اور جلد کو صحت مند اور معیاری بنانے کے حوالے سے مددگار
ثابت ہوتے ہیں- السی کے بیجوں میں موجود چکنائی بالوں٬ ناخنوں اور جلد کی
نشو نما کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے- یہ جلد کی خشکی کے خلاف مزاحمت کرتے
ہیں اور آنکھوں کی خشکی سے بھی محفوظ رکھتے ہیں- السی کے بیجوں کو سادہ یا
غذا میں شامل کر کے بھی کھایا جاسکتا ہے-
|
|
وزن میں کمی:
تحقیق کے مطابق السی کے بیج موٹاپے کے خلاف مددگار ثابت ہوتے ہیں اور انسان
کے وزن کو متوازن بناتے ہیں- السی کے بیجوں میں پایا جانے والا فائبر اور
صحت مند چکنائی جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے- یہ بیج آپ کو سوزش سے
بچاتے ہیں اور وزن میں کمی کے حوالے سے بھی بہترین قرار دیے جاتے ہیں-
تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ سوجن جسمانی وزن میں اضافہ کرتی ہے- اس
کا استعمال آپ کو پرسکون اور مطمئین بناتا ہے-
|
|
کولیسٹرول میں کمی:
السی کے بیجوں کا روزانہ استعمال آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم
کرنے کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے- یہ اس کولیسٹرول سے محفوظ بناتے ہیں
جو آپ کا جسم جذب کرتا ہے- اور کولیسٹرول کی کمی کی وجہ سے آپ کو دل کے
مسائل اور وزن میں اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا-
|
|
نشاستہ کے بغیر:
السی کے استعمال سے سوزش کے خلاف مزاحمت٬ نشاستہ کی حساسیت اور متعدد
بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات میں کمی واقع ہوجاتی ہے- یہ مچھلی کے تیل
کا ایک بہترین متبادل ہے- چونکہ اس میں نشاستہ موجود نہیں اس لیے کسی کئی
کھانوں وغیرہ استعمال کرنا بہترین ثابت ہوسکتا ہے-
|
|
نظامِ ہضم کی بہتری:
السی کے بیج نہ صرف نظامِ ہضم کے مسائل کو دور کرتے ہیں بلکہ اسے بہتر بھی
بناتے ہیں- یہ متعدد بیماریوں سے بچانے کے علاوہ کئی ایسے جراثیموں کا
خاتمہ بھی کردیتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں- السی کے بیج متعدد
اقسام کے فائبر پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ نظامِ ہضم اور آنتوں کی صحت کو
بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اور یہ ہاضمے کے نظام کی صفائی بھی کرتے
ہیں-
|
|
کینسر سے بچاؤ:
کینسر پر کی جانے والی متعدد تحقیق کے مطابق السی کے بیج کئی قسم کے کینسر
سے محفوظ رکھتے ہیں- اس کے علاوہ ان بیجوں میں خواتین کو بریسٹ کینسر سے
محفوظ بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے جبکہ یہ پروسٹیٹ اور کولون کینسر
سے بھی بچاتے ہیں-
|
|