املی کھائیں اور 8 بیماریاں دور بھگائیں

کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے املی ہر گھر کی اہم ضرورت ہے۔ حیدرآبادی کھانے تو املی کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے ہیں۔ کھانے ہوں یا چاٹ اور چٹنی وغیرہ دیسی کھانوں میں اس سے جان آجاتی ہے۔ کھانوں میں ذائقہ کے ساتھ ساتھ یہ اپنی طبی خصوصیات کے باعث مختلف دواؤں کا حصہ بھی بنتی ہے۔ املی وٹامن سی ،ای اور بی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشیم ،میگینز اور غذائی فائبر کا خزانہ ہے۔املی میں موجود غذائی اجزاء اپنے ساتھ بہت سے صحت بخش اثرات لئے ہونے کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعداد اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔ ویسے تو یہ سردی ہو یا گرمی ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے۔اب اس کے فوائد سے آگاہ ہونے کے بعد املی کے استعمال میں آپ اور زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔
 

image


نظام ہضم
املی کا استعمال نظام ہضم کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔ کھانے کو ہضم کر کے یہ اس کے گزرنے اور پاس ہونے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔قبض ، گیس اور معدے کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی ہے۔

وزن میں کمی
وزن میں کمی کے لئے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتا ہے۔بھوک کم کرتی ہے اور یہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی ۔وزن میں کمی کے لئے املی سے بنائے گئے شربت بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

دل کے صحت
املی میں پوٹاشیم ہونے کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

 

image


فولاد کی کمی
جسم میں فولاد کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔آئرن کی کمی سے تھکاوٹ، سر درد ،پیٹ کے مسائل،خون کی کمی جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لئے املی مفید ثابت ہوتی ہے۔

ذیابیطس پر کنٹرول
شوگر کے مریضوں کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاکر چینی یا چربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں جو شوگر کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔املی کا استعمال وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے اتار چڑھاؤ کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

قوت مدافعت
املی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہترین دوا کا کام کرتے ہیں۔املی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچا کر صحت مند زندگی کو یقینی بناتی ہے۔
 

image


متلی اور قے
طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔متلی اور قے کی شکایت دور کر کے غذا کو ہضم کرتی ہے۔متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کا شربت استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔

اعصابی صحت
املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت کے لئے بہترین ہے۔املی اعصابی عضلات کی صحت کو بہتر بناکر آپ کو فعال اور مضبوط بناتی ہے۔

بشکریہ : ہیلتھ ٹی وی

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

There are many health benefits of eating tamarind as you will learn from this article. Before we look at the health benefits of tamarind, it helps to first understand some facts about tamarind. Tamarind can best be described as a tree that is popular in Asia and Africa since it grows in tropical geographical zones.