الوداع ماہ صیام الوداع

ماہ صیام اپنا سفر مکمل کرنے کو ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اسکی برکتوں سے اپنی جھولیاں بھر چکے ہیں کیا برکتیں تھیں. کیا روح پرور مناظر ہیں کیا خوشی ہے جب صبح سحری کے وقت مولوی حضرات آواز دیتے روزے دارو اللہ نبی دے پیارے پیارو اٹھو روزہ رکھو دل باغ باغ ہوجاتا تھا ہر طرف رحمت ہی رحمت برس رہی تھی مساجد آباد ہوچکی تھی اب رمضان المبارک کے جاتے ہی مساجد سے لوگوں کی تعداد کم ہوجاے گی رمضان المبارک سے ہر طرف سکوں ہی سکوں تھا ہر طرف اللہ اللہ کی صدایں ہوتی تھی رمضان المبارک اتنی جلدی نہ جا ہمیں کچھ اور نیکیاں کمانے دے اے رمضان المبارک ابھی تو روزو کی عادت بن رہی تھی تو. جا بھی رہاہے رک جا اے ماہ صیام رکجا ہمیں اور اللہ اللہ کر لینے دے ہمیں اور اللہ کو یاد کر لینے دے تو تو آے گا مگر کیا. پتہ ہم ہوں گے یانہیں اے رمضان المبارک ٹھہر جا ابھی ہمیں. اور عبادت کر لینے دے اے ماہ صیام ہم سے راضی ہوکرجانا ہماری اچھی رپورٹ لیکر جانا ہماری ادنی سے کوشش کو قبول کرکے جانا برگاہ خداوندی میں ہماری سفارش کرنا کہ اللہ ہاک ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کردے اور اللہ پاک ہماری عبادات کو قبول فرماے اور اللہ پاک ہم سے راضی ہوجاے اے ماہ صیام تو ہمارے لیے بہت کچھ لیکر آیا مگر ہم نے ہوری کوشش کی تجھے راضی کر نے کی تو ہم سے راضی ہوکر جانا. اے ماہ صیام اہنی برکتیں ہمارے پاس چھوڑے جا اے ماہ صیام ہمارا دل نہیں کرتا کہ تو ہم سے جدا ہو مگر اللہ پاک کا فیصلہ ہے ہم کیسے انکار کرسکتے ہیں. بس ہم سے راضی ہوکر جانا اے ماہ صیام الوداع اے ماہ صیام الوداع

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304963 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More