جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا

آج جماعت اسلامی کے اخبار جسارت میں ایک خبر کی تفصیل پڑھ کر میں حیران رہ گیا پہلے آپ لوگ خبر پڑھیں پھر میں اس پر اپنی رائے تحریر کروں گا۔

“کراچی (وقائع نگار)غربت ‘مہنگائی ‘ بے روزگاری‘ لوڈ شیڈنگ‘ بدامنی ‘ڈرون حملوں‘ امریکی مداخلت اور حکمرانوں کی امریکا نواز پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت 4 اور 5جون کو تبت سینٹر پر ہونے والے دھرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں‘ بدھ کو شہر کی اہم شاہراہوں اور پبلک مقامات پر 50 سے زائد کیمپ قائم کردیے گئے جہاں سے جماعت اسلامی کے رہنما اورکارکنان عوام سے رابطے کرکے ان میں پمفلٹس تقسیم کررہے ہیں اور عوام کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے جب کہ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنماﺅں اور ہزاروں کارکنوں نے عوام تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطے شروع کردیے ہیں کارکنان گھر گھر جاکر عوام سے رابطے کررہے ہیں‘ لاکھوں کی تعداد میں پمفلٹس تقسیم کیے جارہے ہیں ‘ شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی برادر تنظیموں نے بھی دھرنے کومؤثر اور بھرپو ربنانے کے لیے وکلا ‘ تاجروں ‘ صنعتکاروں ‘طلبہ ‘ اساتذہ اورمحنت کشوں سے رابطے کاآغاز کردیا ہے دھرنے میں عوام کو شرکت کی دعوت دینے کے لیے موبائل پبلسٹی کی جارہی ہے متعدد فلوٹس شہر بھرمیں گشت کررہے ہیں ۔ عوام نے دھرنے کو وقت کی اولین ضرورت قرار دیتے ہوئے اس میں بڑے پیمانے پرشرکت کی یقین دہانی کرائی ہے 5 جون کو خواتین کی بڑی تعداد بھی دھرنے میں شریک ہوگی ۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت خواتین سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں ۔ دھرنے کے سلسلے میں نمائش چورنگی ‘ مسجد بیت المکرم گلشن اقبال ‘نیپا چورنگی ‘ حسن اسکوائر‘ صفورہ چورنگی‘ لسبیلہ ناظم آباد ‘ نارتھ کراچی ‘ پاور ہاﺅس ‘ عائشہ منزل ‘ ملیر ‘ سعود آباد ‘ قائد آباد ‘ بنارس ‘ طارق روڈ ‘ سائٹ اور پنجاب چورنگی سمیت متعدد مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔“

اس خبر کو جسارت کی ویب سائٹ پر پڑھنے کے لئے لنک مندرجہ ذیل ہے:
https://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=57257

اب میرا سوال جماعت کے ہمدردوں اور کارکنوں سے یہ ہے کہ اس قدر پیسہ جماعت اسلامی کے پاس کہاں سے آیا کہ وہ کروڑوں روپیہ اس دھرنا کو کامیاب بنانے کے لئے خرچ کر رہی ہے۔ پہلے بھی جب قاضی حسین احمد نے الیکشن میں حصہ لیا تھا پاکستان اسلامک فرنٹ کے نام سے اور ان کا انتخابی نشان کار تھا تو انہوں نے کروڑوں اربوں روپیہ خرچ کیا تھا۔ لیکن کوئی بھی ان سے یہ سوال نہیں کرتا کہ جماعت کے پاس اتنا پیسہ آتا کہاں سے ہے۔ امریکہ کی اس قدر مخالفت کی جاتی ہے اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ان کے بہت سے پروجیکٹ بھی چل رہے ہیں۔ حیرت کی بات ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔ غربت ‘مہنگائی ‘ بے روزگاری کے اس دور میں بھی جماعت اسلامی کروڑوں روپیہ ایک دھرنا پر خرچ کر رہی ہے۔۔۔۔۔
Abdullah
About the Author: Abdullah Read More Articles by Abdullah: 12 Articles with 10973 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.