دنیا کی تاریخ میں شائد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے
کہ کسی شخص کو وزارتِ عظمی سے فارغ کیا گیا ہو اور وہی شخص 14 سالوں کے
طویل،کٹھن اور صبر آزما سفر کے بعد پھر سے وزارتِ عظمی پر فائز ہو گیا
ہو۔جلا وطنی،جیلوں ،ہتھکڑیوں اور صعوبتوں کے ایک لمبے عرصے کے بعد میاں
محمد نواز شریف کا اپنی کھوئی ہوئی حیثیت پر واپس آنا ایک بالکل انو کھا
واقعہ ہے جسے پاکستانی تاریخ میں اس سے پہلے دیکھا نہیں گیا۔ تاریخ میں
ایسے بہت سے راہنما گزرے ہیں جھنوں ے بڑے طویل عرصے کےلئے جیلیں کاٹیں اور
اپنی زند گی کا پیشترحصہ زندانوں کی نظر کر دیا ۔جنگِ آزادی میں مہاتما
گاندھی، علی برادران ،مولا نا حسرت موہانی،خان عبدالغفارخان،پنڈت جواہر لال
نہرو،سورش کاشمیری،عطا اللہ شاہ بخاری اور ایسے ہی ہزاروں کارکن قیدو بند
کی صعوبتوں سے گزرے تو تب کہیں جا کر آزادی کی صبح ہمیں نصیب ہو سکی۔
پاکستان میں مولانا ابو الاعلی مودودی ،ذولفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر
بھٹو ، آصف علی زرداری،جہانگیر بدر،سید یوسف رضا گیلانی اور ہزاروں جیالوں
نے جیلوں کی بلند و بالا دیواروں کی اذیتوں میں اپنی زندگی کے قیمتی شب و
روز گزار کر جمہوری سفر کو ممکن بنایا ۔پاکستانی تاریخ میں میں سے کو ئی
ایک بھی ا یسا قائد نہیں ہے جو اقتدار سے بے دخل کیا گیا ہو اور پھر 14
سالوں کے بعد دوبارہ اقتدار کے ایوانوں میں واپس آیا ہو۔شاہِ ایران اقتدار
کے بعد در بدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا لیکن ایران کا تاج و تخت اسے دوبارہ
نصیب نہ ہو سکا وہ تاج و تخت کی حسرت دل میں لئے جہانِ فانی سے رخصت ہو گیا
لیکن ایران کی مٹی کو چھونا اسے نصیب نہ ہو سکا۔یہی سب کچھ ا فغانستان کے
بادشاہ ظاہر شاہ کے ساتھ بھی ہوا،اس نے ساری عمر جلاوطنی میں گزار دی لیکن
افغانستان کا قتدار اس کا مقدر نہ بن سکا۔ سیاست کا میدان بڑا ہی سنگدل
ہوتاہے اس میں ایک دفعہ نکالے گئے حکمران کی واپسی کو کوئی بھی قبول کرنے
کےلئے تیار نہیں ہوتا اور یوں اقتدار سے بے دخل کیا گیا انسان حسر ت و یاس
کی تصویر بنا دوسرے جہان کی راہ لیتا ہے۔جنوبی افریکہ کے نیلسن منڈیلا نے
بطلِ حریت کی حیثیت میں زندگی کے 28 سال جیل کی نذر کئے تو وہ اس وقت کسی
منصب پر فائز نہیں تھے بلکہ اسی طویل جیل نے انھیں عزت و احترام کی ایسی
مسند عطا کی جو بہت کم انسانوں کے حصے میں آیا کرتی ہے۔۔۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اگر بغور جائزہ لیں تو اس میں ذ ولفقار علی بھٹو
ایک ایسے قائد کی صورت میں ہمارے سامنے آئے جھنیں عوام نے 1970 کے انتخا
بات میں اپنی بے پناہ محبت سے نوازا تھا اور وہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِ
اعظم کے اعزاز سے سرفراز کیا تھا لیکن جنرل ضیا ا لحق کے شب خون کے بعد
انھیں جس طرح راستے سے ہٹا کر تختہِ دار پر کھینچ دیا گیا تھا وہ تاریخ کا
انتہائی المناک باب ہے جسے بھولنا کسی کےلئے بھی ممکن نہیں۔عالمی طاقتوں
اور اسلامی ممالک کی طرف سے اس با ت کی کوشش کی گئی تھی کہ کسی طرح سے کوئی
ایسی راہ نکالی جائے جس سے ذ ولفقار علی بھٹو کی جان بچ جائے لیکن وہ سارے
اس میں ناکام ہو گئے کیونکہ جنرل ضیا الحق ذ ولفقار علی بھٹو کی جان بخشی
کےلئے کسی بھی قیمت پر تیار نہیں تھا۔ وہ ذ ولفقار علی بھٹو کے بچ جانے کو
اپنی موت تصور کرتا تھا لہذا اس نے ذ ولفقار علی بھٹو کی جان بخشی کرنے سے
معذرت کر لی تھی اور وہ کچھ کر ڈالا تھا جس نے پاکستانی سیاست کو نفرتوں
اور انتقام کی بھینٹ چڑھا ڈالا۔پاکستانی سیاست پچھلی کئی دہائیوں سے بھٹو
اور اینٹی بھٹو سوچ کی اسیر رہی اور اس نے تصادم اور نفرتوں کو ایسی ہوا دی
جس سے پاکستان کی ساری منتخب حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کرنے سے قاصر
رہیں۔۲۰۰۲ اور 2008 کی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے والی دو ایسی اسمبلیاں
ہیں جن میں سے ایک تو جنرل پرویز مشرف کی نظرِ کرم کی بدولت تھی جبکہ دوسری
اسمبلی ساری جمہوری قوتوں کی باہمی رضا مندی اور کوششوں سے پانچ سال پورے
کرنے میں کامیاب ہوئی۔اس میں بھی میاں محمد نواز شریف کی کاوشوں کی تحسین
نہ کرنا زیادتی ہوگی کیونکہ اگر وہ چاہتے تو پی پی پی کی حکومت اپنے پانچ
سال پورے کرنے سے قاصر رہتی کیونکہ یہ جن کی حمائت پر کھڑی تھی انھوں نے تو
کئی دفعہ اس سے پنی حمائت واپس لے لی تھی۔مسلم لیگ (ق) کے حکومت میں شامل
ہونے سے قبل ایک دفعہ جب ایم کیو ایم نے حکومت کو خیر باد کہہ دیا تھا تو
پی پی پی کی حکومت اقلیتی حکومت ہو گئی تھی اور اسے 173ارکان کی مطلوبہ
حمائت حاصل نہیں تھی لیکن مسلم لیگ (ن) نے پھر بھی حکومت گرانے کی کوئی
سنجیدہ کوشش نہیں کی تھی جوکہ ہما رے ماضی کے رویوں کے بالکل بر عکس
تھا۔یہی وجہ ہے کہ میاں محمد نوز شرف پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام بھی لگتا
رہا لیکن مسلم لیگ (ن) نے پھر بھی تصادمی سیاست سے پرھیز کی اور پی پی پی
کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت کو پورا کرنے دی۔پی پی پی کی غلطیوں نے مسلم
لیگ (ن) کے اقتدار کی راہ ہموار کی اور میاں محمد نواز شریف 14 سالوں کے
بعد وزارتِ عظمی کی اس مسند پر دوبارہ جلوہ افروز ہوئے جو ان سے جنرل پرویز
مشرف نے ایک فوجی شب خون میں 12 اکتوبر 1999 میں چھین لی تھی۔آج کل وہی
جنرل پرویز مشرف اپنے گھر چک شہزاد میں نظر بند ہے اور اس نے جھنیں زندانوں
کی صعوبتوں کے حو الے کیا تھا وہ بر سرِ اقتدار ہیں اور جنرل پرویز مشر ف
کی قسمت کا فیصلہ انہی کے ہاتھوں میں ہے۔ آئین کا آرٹیکل چھ آئین شکن جنرل
پرویز مشرف کے سر پر ایک ننگی تلوار کی طرح لٹک رہا ہے جس سے اس کی ہلاکت
یقینی لگتی ہے ۔ جنرل پرویز مشرف نے کب سوچا ہو گا کہ میاں محمد نواز شریف
ایک دن وزیرِ اعظم پاکستان بن جائیں گئے اوروہ اپنے ہی گھر میں اسیر ہو
جائے گا اور اس کی اپنی جان میاں صاحب کے رحم و کرم پر ہو گی۔ تاریخ کا
کھیل بھی بڑا عجیب و غریب اور بے رحم ہے۔یہ کسی کے ساتھ رورعائت نہیں
کرتا۔بادشاہ گدا گر بن جاتے ہیں اور جلا وطنی کا زہر پینے والے مظلوم لوگ
بادشاہ بن جاتے ہیں۔قر آنِ حکیم اس طرح کے بے شمار واقعات کا ذکر کرتا ہے
لیکن ہم ان واقعات سے سبق سیکھنے کی بجائے انھیں واقعاتی اور تاریخی رنگ دے
کر آگے بڑھ جاتے ہیں اور ا ن کے اندر چھپی حکمت سے کوئی سبق سیکھنے کی کوشش
نہیں کرتے۔قرآن میں بیان کردہ داستانیں علم و حکمت کا بیش قیمت خزانہ اپنے
دامن میں چھپائے ہوئے ہیں لیکن ہماری سطحی بین نگا ہیں ان خز انوں تک پہنچ
نہیں پاتیں اور ہم اپنی اکڑ فوں اور غروروتمکنت میں وہ کچھ کر جاتے ہیں جو
انصاف،حکمت اور انسانیت کے تقاضوں کے خلاف ہوتا ہے۔ یہ ساری داستانیں
انسانوں کی بے راہ روی اور ا نصاف کا خون کرنے کے تباہ کن مضمرات کا بیان
ہیں لہذا جس نے تاریخ کے ااندر بیان کردہ اس بے رحم سبق کو از بر یاد کرلیا
اور انصا ف کا علم تھام لیا انھیں موت سے بھی مارا نہ جا سکا بلکہ وہ ہمیشہ
کےلئے زندہ و جاوید ہوجاتا ہے۔۔
کہتے ہیں جیلیں جلا وطنیاں اور مصائب انسان کی کردار سازی میں ایک اہم
کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے رویوں میں تبدیلی کے پیام بر بنتے ہیں۔میاں
محمد نواز شریف ایک بڑی ہی مشکل راہ سے گزر کر اقتدار کی راہداریوں میں
واپس لوٹے ہیں لہذا امید کی جاتی ہے کہ ان کے اندر صبرو تحمل اور برداشت کا
مادہ کافی مضبوط ہو گا اور وہ ایک مختلف انسان کے روپ میں ہمارے سامنے آئیں
گئے۔اگر وہ اب بھی اناکے قیدی بنے رہے تو یہ پاکستان کی بڑی بد قسمتی
ہوگی۔ان سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں لہذا قوم انھیں ایک مختلف روپ میں
دیکھنے کی آرزو مند ہے۔وہ ان سے اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے ۔وہ اپنی تکالیف
کا ازالہ چاہتی ہے جسے وہ سا لہا سال سے برداشت کر رہی ہے۔میاں محمد نواز
شریف کو ایک روا ئتی سیاست دان کی بجائے ایک مدبر سیا ستدان کے روپ میں
سامنے آنا ہو گا۔وہ چونکہ خود بہت ہی کٹھن دور سے گزرے ہیں لہذا انھیں
احساس ہو گا کہ تکالیف کیا ہوتی ہیں اور ان کا درد کتنا شدید ہوتا ہے۔انھوں
نے جیلوں کو بھی دیکھا ہے۔جلا وطنی کو بھی برداشت کیا ہے۔وطن کی مٹی اور اس
کے عوام سے سالہا سال دوریوں کا زہر بھی پیا ہے لہذا ان کے اندر پاکستان کی
تشکیلِ نو کے جذبے بڑے جوان ہوں گئے ۔عوام کی حالتِ زار کو بدلنے اور ان کے
مسائل کو حل کرنے کےلئے ان کے سینے میں ایک امنگ اور تڑپ ہو گی جو انھیں
ہمہ وقت بے چین کئے ہو گی۔خدا کرے وہ اپنے جذبوں کو عمل کا روپ عطا کر سکیں
اورعوامی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔۔۔(جاری ہے)۔۔۔ |