لذتِ آشنائی ۔۔۔ (پہلی قسط)

ٓیہ ایک حقیقت ہے کہ آج کی تقریب کے مہمانِ خصوصی (سفیرِ پاکستان جمیل احمد خان) اور آج کے میزبان( مجلسِ قلندرانِ اقبال) کے سارے ممبران کا تعلق مڈل کلاس گھرانوں سے ہے جو نہ تو لا ل و زرو جواہر کے مالک ہوتے ہیں اور نہ ہی انکے دل میں اسکی حوص،لالچ اور طمع ہوتی ہے جسطرح کی ہوص و طمع ا ہلِ ہشم طبقات میں پائی جاتی ہے۔متو سط طبقے کے افراد محبت کے راہی ہوتے ہیں اور محبت کا اظہار اپنے انداز میں کرنا چاہتے ہیں اس لئے ا نہیں سطحی اور بناوٹی رویوں کے اظہار سے کوئی سرو کار نہیں ہو تا اور نہ ہی وہ رکھ رکھاﺅ اور تکلفات پر وقت ضا ئع کرتے ہیں ۔وہ اپنی محبت کی رو میں بہتے چلے جاتے ہیں اور ہر شہ سے بے نیاز اپنی وفاﺅں کے پھول کھلاتے چلے جاتے ہیں ۔میرے ان الفاظ کا مقصد اہلِ زر طبقے کی تحقیر کرنا یا انکی اہمیت کو کم کرنا مقصود نہیں ہے بلکہ ا نھیں اس بات کا ا حساس دلا نا ہے کہ دولت بذاتِ خود کوئی خوبی اور قدر نہیں ہے بلکہ خوبیوں کا مرقع انسان کی ذات اور اسکے افعال و کرادر ہوا کرتے ہیں اور یہی افعال و کردار انسان کی عظمت اور بڑائی کی بنیاد بنتے ہیں۔اہلِ ہشم طبقے کو یا دکھنا چائیے کہ دولت ایک دیوار ہے حصار نہیں ہے اور دیواریں ہمیشہ گرجایا کرتی ہیں ۔ کسی بھی مقبول عوامی شخصیت کےلئے حصار دولت نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ اسکے دوست ہوا کرتے ہیں،اصول ہوا کرتے ہیں،ضابطے ہوا کرتے ہیں ، انسانی قدریں ہوا کرتی ہیں اور مذہبی قوت ہوا کرتی ہے اورجوو کوئی بھی ان حصاروں میں پناہ گزین ہو جاتا ہے وہ ہر بلا سے محفوظ ہو جاتا ہے لیکن دولت کے پجاری سیم و زر کی پناہ چاہتے ہیں۔ انھیں قدروں کے حصار سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی جسکی وجہ سے وہ ارتکازِ دولت کی ہوس اتنی بڑھا لیتے ہیں جو کبھی بھی بجھنے کا نام نہیں لیتی اور ایک دن وہ دولت کی اسی پیاس کی شدت سے دم توڑ جاتے ہیں تو ان کے پیچھے ان کا نام لینے ولاا کوئی ایک فرد بھی باقی نہیں بچتا کیونکہ انھوں نے انسانوں سے نہیں بلکہ ایک ایسی شہ سے محبت کی ہوتی ہے جو اپنے اندر کوئی خو بی نہیں رکھتی۔انسانوں کو دولت نہیں بلکہ انسان دوستی زندہ رکھتی ہے ، موت کے ساتھ دولت پرست انسان کا نام بھی مٹی میں مل جاتا ہے کیونکہ دولت کے بچاریوں کا تاریخ میں یہی انجام ہوا کرتا ہے ۔سیانے کہتے ہیں دولت ہاتھ کے میل کی طرح ہوتی ہے جو سدا ہاتھوں کے ساتھ چمٹی نہیں رہ سکتی لیکن پھر بھی نہ جانے اہلِ زر اس میل سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟ بہر حال یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ مڈ ل کلاس کے افراد کے پاس دولت کی بجائے ایک ایسی چیز ہوتی ہے جو اہلِ ہشم کے ہاں مفقودہو تی ہے اور جو صر ف علم کے جوئیوں کی پہچان اور ا ثا ثہ ہوتی ہے ۔ محبتوں کے یہ جذبے ایسی لازوال متاع ہوتے ہیں جسے فنا ممکن نہیں ہو تا ۔اہلِ جہاں اس بیش قیمت اور بے مثل اثاثے کودل کے نام سے پکارتے ہیں لیکن اقبال جیسا عظیم فلسفی شاعر اسے متاعِ عشق سے تعبیر کرتا ہے۔یہ قوتِ عشق کا کمال ہوتا ہے جو پہاڑوں کو سر نگوں کر دیتا ہے، دریاﺅں کا رخ موڑ دیتا ہے، صحراﺅں کی وسعت کو سمیٹ کررکھ دیتا ہے اور بلند و بالا چوٹیوں کو جھکا دیتا ہے ۔دنیا کی ساری دلکشی،خوبصورتی، رنگینی اور گہما گہمی اسی جذبہِ عشق کی مرہونِ منت ہوتی ہے جو صرف اسی خاص طبقے کا طرہِ امتیاز ہوتا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ اس وصف کے حامل افراد سچے دل سے محبت بھی کرتے ہیں اور محبت کا قرض بھی اتارتے ہیں لیکن بعض اوقات دوسرے انسانوں کو یہ علم اور احساس بھی نہیں ہونے دیتے کہ ان میں سے محبت کون کر رہا ہے اور محبت کا قرض کون اتار رہا ہے۔جھنیں میری بات کا یقین نہ آئے وہ عشق و محبت کی لوک داستانوں کے ساتھ ساتھ ذو لفقار علی بھٹو اور عوام کی باہمی محبت کی داستان کا بغور مطالعہ کر لیں تو ان پر یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جائےگی کیونکہ محبت کی اس لازوال داستان میں ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ ذولفقار علی بھٹو نے عوام سے محبت کرنے یا عوامی محبت کا قرض اتا رنے کی خاطر سرِ دار کو چوما تھا یا پھر پاکستانی عوام نے ذولفقار علی بھٹو سے محبت کرنے یا اسکی محبت کا قرض اتارنے کی خاطر آہنی زنجیروں ،بھاری بھرکم ہتھکڑیوں اور بلند و بالا زندانوں کی صعو بت انگیز ساعتوں کوا پنا مقدر بنایا تھا۔یہ سر پھرے عشاق ،جنونِ وفا میں اپنی محبت کی حقانیت،اسکی سر بلندی ، وقار اور وفا کے گیت گاتے ہیں ،عشق کو نئے افق عطا کرتے ہیں ، ایک انوکھی ،منفر د،دلکش اور رنگین دنیا آباد کرتے ہیں اور سرِ دار یہ نعرے بلند کرتے ہیں۔۔۔
اسی سودا گر پریم نگر دے۔۔۔۔ دل دا سودا دل نل کردے
کردے نئیں ادھار بیبا ۔۔۔آئے دل کا کر ن بیو پار بیبا۔

تحریکِ آزادی کے ایک نامور سپوت سید عطا اللہ شاہ بخاری کہا کرتے تھے کہ محفلِ عدومیں جاﺅ تو اپنے جوتے لشکا پشکا کر جاﺅ کیونکہ عدو نے سب سے پہلے تمھارے جوتے دیکھنے ہوتے ہیں اور اسی سے تمھاری حیثیت کا تعین کرنا ہوتا ہے لیکن جب دوستوں کی محفل میں جاﺅ تو اپنا منہ دھو دھا کر ہشاش بشاش اور خوش و خرم جاﺅ کہ دوست نے رخِ یار پر رقصاں خوشی سے اپنے دل کو خوش کرنا ہو تا ہے۔یار کے چہرے پر خوشی کو رقصاں دیکھ کر دوست کا دل بھی خوشی سے کھل ا ٹھتا ہے کیونکہ اس کےلئے دوست کی خو شی میں ہی اس کی خو شی پنہاں ہوتی ہے ۔اسی طرح کی خوشی کے حصول کی خا طر بر ِصغیر ک پاک و ہند کے عظیم اور نامور راہنما قائدِ اعظم محمد علی جناح ایک درویش صفت دوست کے ہاں اس کے چہرے کی زیارت کےلئے تشریف لے گئے تھے اور اس زیارت سے وہ روشنی حاصل کی تھی جس نے ان کےلئے کا میابیوں کی نئی راہیں کھول دیں تھیں۔ روشنی یوں ہی نہیں ملا کرتی کہیں پر لو لگانی پڑتی ہے تو تب کہیں جا کر یہ روشنی مقدر بنتی ہے۔قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اندازِ سیاست سے آگاہی رکھنے والے ہر شخص کو علم ہونا چائیے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کو علا مہ اقبال سے بے پناہ عقیدت تھی کیونکہ انھوں نے متحدہ ہندوستان کے اپنے نظریے کو علامہ اقبال کے علیحدہ اسلامی ریاست کے نظریے کے سامنے خیر باد کہہ دیا تھا۔اپنے نظریات کو کسی دوسرے کے نظریے کےلئے قربان کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہو تی اور اگر قربانی دینے والی شخصیت قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ہو تو اس سے علامہ اقبال کی عظمت کو سمجھنا چنداں دشوار نہیں رہتا ۔یہ اسی لذتِ آشنائی کا کمال تھا کہ وہ شاہینِ افلاکِ سیاست و تدبر بن کر سامنے آئے اور کامیابیوں نے ان کے قدم چومے یہ 1936 کا واقعہ ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح ڈاکٹر علامہ اقبال کی دو کمروںپر مشتمل معمولی سی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کےلئے تشریف لے گئے ۔علامہ اقبال درویشانہ لباس میں ملبوس تھے جبکہ قائدِ اعظم محمد علی جناح سوٹ بوٹ میں ملبوس تھے ۔ قائدِ اعظم کی سوانح عمری کے مصنف بتھیلو لکھتے ہیں کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے سوٹ کی کریزتلوار کی دھار کی طرح تیز اور اکڑی ہوئی تھی جب کہ علامہ اقبال معمولی قسم کا درویشانہ لباس زیبِ تن کئے ہوئے تھے لیکن دوست کے آنے کی خوشی ان کے چہرے پر رقصاں تھی اور ان کے دلی جذبات کی آ ئینہ دار تھی۔یار کی اسی خوشی کو دیکھنے اور محسوس کرنے کےلئے ہی تو برِ صغیر پاک و ہند کا عظیم راہنما درِ یار پر حاضر ہوا تھا۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح اپنے پیارے دوست سے اہلِ پنجاب کی محبت کی درخواست کرتے ہیں جس کے جواب میں علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں پنجاب کے جاگیر داروں،نوابوں سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی حمائت کا آپ کو یقین دلاﺅں تو یہ بات ممکن نہیں ہے لیکن اگر آپ اس لئے آئے ہیں کہ میں اس خطے کے غریب اور مڈل کلاس طبقے کی حمائت آپ کی جھولی میں ڈال دوں تومیںآپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس اس طبقے کی حمائت سدا آپ کے ساتھ رہےگی اور یہ کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گئے ۔ درویش دوست کی عطا کردہ یہ محبت سدا قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ساتھ رہی اور انھوں نے اسی عطا کردہ محبت کی قوت سے تخلیقِ پاکستان کا معجزہ سر انجام دیا۔بتھیلو لکھتا ہے کہ اپنے دوست کے منہ سے عطائے محبت کی یہ بات سن کر قائدِ اعظم محمد علی جناح اپنی کرسی سے اچھل پڑے اور بے ساختہ بول ا ٹھے کہ عوام کی اسی حمائت کےلئے تو میں آپ کے ہاں حاضر ہوا تھا۔۔(جاری ہے)

Tariq Hussain Butt
About the Author: Tariq Hussain Butt Read More Articles by Tariq Hussain Butt: 629 Articles with 513590 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.