اگر آپ کے خیال میں آپ کا دن برا گزر رہا ہے تو ہم آپ کو
دنیا کے چند ایسے بدقسمت ترین افراد بتائیں گے جن کے بارے میں پڑھنے کے بعد
آپ یقیناً خوش ہوجائیں گے- اور آپ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین فرد سمجھنے
لگیں گے- یہ ایسے بدقسمت افراد ہیں جو زندگی بھر خطرناک حادثات کا شکار رہے-
|
The Japanese who was hit
by both atomic bombings: Hiroshima and Nagasaki
جاپان کے بدقسمت شہر ناگاساکی کا رہائشی Tsutomu Yamaguchi بزنس کے سلسلے
میں 6 اگست 1945 کو جاپان کے دوسرے بدقسمت شہر ہیروشیما میں تھا جب اس پر
ایٹم بم کا حملہ کیا گیا- درحقیقت اس دن یہ شخص شہر چھوڑنے کی تیاری کر رہا
تھا اور اسٹیشن کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک اسے یاد آیا کہ وہ اپنا ٹکٹ
تو اسی مقام پر چھوڑ آیا جہاں وہ کام کر رہا تھا- تب وہ اپنے اسی مقام پر
واپس پہنچا اور ٹکٹ حاصل کیا- جب اس نے اسٹیشن کی طرف دوبارہ سفر شروع کیا
تو عین اس وقت امریکہ شہر کے مرکز میں بم حملہ کردیا جو کہ اس سے 3 کلومیٹر
کی دوری پر تھا- دھماکے نتیجے میں اس کی قوت سماعت اور بصارت شدید متاثر
ہوئی جبکہ جسم کا اوپر کا بایاں حصہ بری طرح جل گیا- ٹھیک ہونے کے بعد اس
نے ایک رات ہوائی اڈے کی پناہ گاہ میں بسر کی اور اگلے ہی دن اپنے آبائی
شہر ناگاساکی روانہ ہوگیا-
9 اگست کو وہ اپنے دفتر پہنچا اور وہ جب اپنے سپروائزر کو ہیروشیما میں
ہونے والے ایٹمی حملے کے بارے میں بتا رہا تھا تب عین اسی لمحے امریکہ نے
ناگاساگی پر بھی ایٹم بم پھینک دیا اور ایک مرتبہ پھر یہ شخص دوسرے بدقسمت
مقام گراؤنڈ زیرو سے صرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا٬ تاہم اس بار وہ زخمی
نہیں ہوا- 2009 میں جاپان کی حکومت نے اس بات سرکاری سطح پر تسلیم کیا کہ
دونوں ایٹمی دھماکوں میں زندہ بچ جانے والا Tsutomu Yamaguchi واحد شخص ہے-
اس شخص کی موت 2010 میں معدے کے کینسر کے سبب اس وقت ہوئی جب وہ 93 سال کا
تھا-
|
|
The Greek who was the only one in town
who didn't win a $950 million lotto
2012 میں اسپین کے شہر Sodeto کے ایک چھوٹے سے قصبے کے باشندوں نے اسپین کی
سب سے بڑی کرسمس لاٹری کے ٹکٹ خریدے- یہ ٹکٹ homemakers' association سے
خریدے جو کہ تھوڑے سے کمیشن پر ان کو فروخت کر رہی تھی- حیران کن بات یہ ہے
کہ جب انعامات کا اعلان کیا گیا تو قصبے کے تمام 70 گھرانے انعام کے حقدار
ٹھہرے-
لیکن بدقسمتی سے ان رہائشیوں میں Mr. Cotis Mitsotakis وہ واحد شخص تھا جو
کہ انعام کی رقم نہ جیت سکا اور یہ پیشے کے لحاظ سے ایک یونانی فلمساز تھا-
پورے قصبے میں اس کا گھر ہی وہ واحد گھر تھا جو لاٹری کا ٹکٹ جیتنے میں
ناکام رہا-
|
|
The ocean liner stewardes who crashed
with the RMS Titanic, the HMHS Britannic and the RMS Olympic
سن 1911 میں 23 سالہ Violet Jessop ایک پرتعیش بحری جہاز RMS Olympic پر
بطور stewardess خدمات انجام دے رہی تھیں- یہ جہاز اس وقت کا سب سے بڑا
سویلین لائنر تھا- بدقسمتی سے سفر کے دوران پرانے کروز سے ٹکرا کر تباہ
ہوگیا لیکن اس حادثے میں وائلیٹ بچ گئیں-
ایک سال بعد وائیلٹ ایک اور بحری جہاز RMS Titanic پر بھی بطور stewardess
خدمات انجام دے رہی تھیں اور یہ جہاز بھی ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر 2
ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا اور ڈوبنے لگا- جس کے بعد وائیلٹ نے لائف بوٹ کے
ذریعے اپنے سمیت 16 زندگیوں کو بچا لیا-
پہلی جنگ عظیم کے دوران وائیلٹ ایک مرتبہ پھر Majesty's Hospital Ship
Britannic پر بطور stewardess اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں کہ یہ جہاز
ایک سرنگ سر جا ٹکرایا اور ڈوبنا شروع ہوگیا- اس حادثے کے نتیجے میں 30
افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن اس بار وائلٹ کو اپنی جان لائف بوٹ
سے بھی کود کر بچانے پڑی کیونکہ وہ بھی حادثے کا شکار ہوچکی تھی-
جنگ کے بعد بھی وائیلٹ اپنی خدمات انجام دیتی رہیں اور 1971 میں دل کے دورے
کے باعث انتقال کر گئیں-
|
|
The Woman who was struck by hurricanes
five times
Melanie Martinez گزشتہ 50 سالوں کے دوران اپنے 4 گھر طوفانوں کی نظر کرچکی
ہیں- ان کا پہلا گھر 1965 میں آنے والے طوفان Betsy کی نظر ہوا٬ دوسرا 1985
میں آنے والے Juan کی نظر٬ تیسرا 1998 میں آنے والے طوفان George نے چھینا
جبکہ چوتھا گھر2005 میں آنے والے طوفان Katrina کی نظر ہوگیا- لیکن اس سب
کے باوجود مارٹینز Louisiana چھوڑنے پر راضی نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ
“ میں یہاں پیدا ہوئی اور یہی میرا گھر ہے“-
2012 میں ان کی قسمت بدلی اور "Hideous Houses" نے ایک اسکیم کے تحت ان کے
گھر کی تعمیر کا انتخاب کیا٬ یہ تعمیر صرف 20 ہزار ڈالر کی عوض کی جانی تھی-
بدقسمتی سے تعمیر کے کچھ عرصے بعد ہی ان کا نیا گھر بھی کیٹیگری 1 میں آنے
والے طوفان Isaac نے ان سے چھین لیا- اس طرح یہ اب تک اپنے 5 گھر کھو چکی
ہیں- امریکی میڈیا نے ان خاتون کو “ امریکہ کی بدقسمت ترین خاتون “ قرار
دیا ہے-
|
|
The Florida Man who was bitten by shark,
struck by lightning, and bitten by rattlesnake
غیر معمولی واقعات کے حوالے سے Erik Norrie کا نام کوئی اجنبی نہیں ہے-
ایرک نے رپورٹر کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ آسمانی بجلی اور
خطرناک ترین سانپ Rattlesnake کا شکار ہوچکے ہیں- یہ انٹرویو اس وقت لیا
گیا جب وہ ایک شارک حملے کے باعث موت کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا-
29 جولائی 2013 کو ایرک بہاماز میں ایک قدیمی طریقہ کار کے تحت مچھلیوں کا
شکار کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شارک نے ان پر پیچھے کی جانب سے حملہ
کردیا- اس حملے میں شارک نے ایرک کی ٹانگ کا پچھلا حصہ ٹانگ سے علیحدہ
کردیا- ایرک کے سسر نے جب یہ سب کچھ دیکھا وہ فوراً ایرک کی مدد کو سمندر
میں کود گئے اور اسے بچا کر ساحل پر لے آئے- ساحل پر سان ڈیاگو کے ایک
ڈاکٹر نے ایرک کو طبی امداد فراہم کی- ایرک نے اپنے زخم سے بہنے والے خون
کو روکنے کے لیے ایک بہت بڑے ربڑ بینڈ کو استعمال کیا-
|
|
The Briton who suffered 16 major accidents in his
life, including lightning strikes, a rock-fall in a mine and three car
crashes
کچھ لوگ اسے Calamity John کہہ کر پکارتے ہیں- 54 سالہ جان پیشے کے لحاظ سے
ایک صنعتی کلینر ہیں- لیکن میڈیا کے مطابق جان برطانیہ کا بدقسمت ترین آدمی
ہے-
جان کی پوری زندگی حادثات کا احاطہ کیے ہوئے ہے یہاں تک کہ اسے ایک ہی وقت
دو حادثات کا شکار ہونے والے انسان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-
جب وہ چھوٹا تھا تو گھوڑا گاڑی سے گر کر حادثے کا شکار ہوا-
جوانی میں قدم رکھا تو درخت سے گر کر اپنا بازو تڑوا بیٹھا- طبی امداد کے
بعد جب وہ ہاسپٹل سے گھر آرہا تھا تب اس کی بس کو حادثہ پیش آیا- اس حادثے
کے نتیجے میں جان کا وہی بازو ایک اور جگہ سے ٹوٹ گیا-
2006 میں وہ اپنے کام کی جگہ پر ایک مین ہول میں گر بھی حادثے کا شکار ہوئے-
|
|
The American who was robbed at gunpoint,
stabbed in the chest, bitten by two snakes and struck by lightning
John Wade Agan اس وقت ایک خبر بن گئے جب انہیں 2011 میں دوبارہ اسپتال
لایا گیا- اس بار وہ آسمانی بجلی کا شکار بنے اور یہ سب اس وقت ہوا جب وہ
فلوریڈا میں اپنے گھر پر ٹیلیفون پر بات کر رہے تھے-
اس سے قبل اس 47 سالہ شخص کو اس وقت گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا جب یہ ٹیکسی
چلا رہا تھا اور اس دوران جان کے سینے میں پے در پے چھریاں مار کر اسے شدید
زخمی بھی کر دیا گیا تھا- جان کے ساتھ یہ واقعہ 2008 میں پیش آیا-
2009 میں انہیں ایک بار پھر شدید تکلیف کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب انہیں
ایک ہی وقت میں دو سانپوں نے کاٹا-
|
|