پاکستان کی شاندار فتح اور احمد شہزاد کا اعزاز

بنگلہ ديش کے شہر مير پُور کے شير بنگلہ نيشنل اسٹيڈيم ميں اتوار تيس مارچ کو کھيلے جانے والے ’ورلڈ ٹی ٹوئنٹی‘ کپ ميں گروپ ٹو کے ايک ميچ ميں پاکستان نے ميزبان ملک بنگلہ ديش کی ٹيم کو پچاس رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد نے شاندار سنچری سکور کی جس کی وجہ سے پاکستان نے میزبان ٹیم کے لیے 191 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔

دوسری جانب احمد شہزاد اپنی شاندار سنچری کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
 

image


اس ٹورنامنٹ میں اس سے قبل گیلز سنچری سکور کر چکے ہیں۔

اِس ميچ ميں پاکستان نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کرنے کا فيصلہ کيا اور اوپنر احمد شہزاد کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ بيس اووروں ميں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کيے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہزاد نے باسٹھ گيندوں پر 111 رنز ناٹ آؤٹ کی دھوئيں دار اننگز کھيلی، جس ميں اُنہوں نے چھ چھکے اور دس چوکے لگائے۔ يہ بين الاقوامی ٹی ٹوئنٹی ميں اُن کی پہلی سنچری ہے۔ احمد شہزاد اور شعيب ملک کے درميان چوتھی وکٹ کی شراکت ميں پاکستان نے 83 رنز بنائے۔ اننگز کا اختتام بھی کافی دلچسپ رہا اور آخری دو اوورز ميں پاکستان نے چواليس رنز اسکور کيے۔

ميزبان ٹيم کی جانب سے عبدالرزاق سب سے کامياب باؤلر رہے، جنہوں نے چار اوورز ميں بيس رنز دے کر دو کھلاڑيوں کو پويلين کا رخ دکھايا۔ محمود اللہ، شکيب الحسن اور الامين حسين نے بھی ايک ايک وکٹ لی۔

جواب ميں بنگلہ ديش کی ٹيم مقررہ بيس اوورز ميں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 140رنز بنانے ميں کامياب رہی۔ ميزبان ٹيم کی پہلی وکٹ تيس کے مجموعی اسکور پر گری، جس کے بعد يکے بعد ديگرے وکٹيں گرتی رہيں اور ايک موقع پر 47 رنز پر بنگلہ ديش کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

پاکستان کے ليے سب سے کامياب بالر عمر گُل رہے، جنہوں نے چار اوورز ميں تيس رنز دے کر تين وکٹيں حاصل کيں۔ ان کے علاوہ سعيد اجمل نے دو جبکہ شاہد آفريدی اور ذوالفقار بابر نے ايک ايک وکٹ لی۔
 

image

اس ميچ سے قبل پاکستان نے دو ميچ کھيلتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کر رکھے تھے۔ اب بنگلہ ديش کے خلاف يہ کاميابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو سيمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ليے آئندہ منگل کے روز ويسٹ انڈيز کے خلاف ہونے والے ميچ ميں لازمی طور پر فتح حاصل کرنی ہوگی۔ سيمی فائنل تک پہنچنے کی ممکنہ صورت ميں پاکستان کا سامنا روايتی حريف بھارت سے ہو گا۔

پاکستان واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ہر بار ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلوں میں سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

دوسری جانب بنگلہ ديش اب اپنے تينوں ميچوں ميں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گيا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan beat Bangladesh by 50 runs in a Group 2 game of the ICC World Twenty20 at Shere Bangla National Stadium, Mirpur. So, Pakistan have got themselves in a position where they can reach the semifinals of the tournament if they beat West Indies in their next match.