زیادہ تر افراد کے دن کا آغاز کمپیوٹر کے آن کرنے سے اور
اختتام کمپیوٹر آف کرنے سے ہوتا ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں زیادہ دیر تک
کمپوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنا آپ کی آنکھوں کے لیے کس حد تک خطرناک ہے؟
جاپان میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 7 گھنٹے سے زائد وقت تک
کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنے سے آنکھوں کے سنگین امراض کے لاحق ہونے کا
خطرہ بڑھ جاتا ہے-
|
|
کمپیوٹر اسکرین کے سامنے متعدد گھنٹے گزارنے کی وجہ سے ایسی علامات سامنے
آنا شروع ہوجاتی ہیں جو خشک آنکھوں کے امراض کی جانب اشارہ کرتی ہیں-
جاپان کی کیو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق آنسوؤں کا پانی آنکھوں کے مختلف
امراض سے بچاؤ کا سبب بنتا ہے- اس سارے ضمن میں سب سے بنیادی کردار ایم
یوسی فائیو اے سی نامی پروٹین کا ہوتا ہے-
|
|
بہت زیادہ دیر کے لیے کمپیوٹر اسکرین پر نظریں جمائے رکھنے کے باعث اس
پروٹین کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس وجہ سے آنکھوں کے مختلف امراض
لاحق ہونے کے خطرے میں اضافہ ہوجاتا ہے- |