The Kaxinawá جس کے معنی “ سچے لوگ “ کے ہیں٬ یہ ایک ایسے
قبیلے کا نام ہے جس کا شمار دنیا کے ایسے قبائل میں ہوتا ہے جن کی تاریخ
اور ثقافت کے بارے میں کسی کو علم نہیں- اور اسی وجہ سے انہیں پوشیدہ قبائل
کہا جاتا ہے-
اس قبیلے کے باشندے مغربی برازیل کی ریاست ایکڑ میں ایمیزون کے برساتی
جنگلات میں رہائش پذیر ہیں- اور یہ قبیلہ 5 ہزار 5 سو نفوس پر مشتمل ہے-
|
|
اس قبیلے کے تمام افراد کو ورثے میں ملنے والی ثقافت اور روایات پر فخر ہے-
اس قبیلے کی زیادہ تر ثقافت آج تک پوشیدہ ہے جیسے ان کی زبان٬ جسموں پر کی
جانے والی مصوری٬ فن یا پھر ان کی تیار کردہ روایتی ادویات- اس سب کے بارے
میں کوئی کچھ نہیں جانتا-
پیرو سے قربت کے باعث یہ قبیلہ انکا تہذیب سے زیادہ متاثر دکھائی دیتا ہے-
خاص طور پر ان کے کپڑے اور جسموں پر کی جانے والی پینٹنگ جسے Kenes کے نام
سے جانا جاتا ہے-
قبیلے میں موجود بچوں کو 11 سال کی عمر میں پرتگالی زبان سکھائی جاتی ہے
جبکہ اس قبیلے کی سرکاری زبان hãtxa kui ہے-
|
|
ستمبر میں اس قبیلے میں ایک خاص Xina Bena نامی تہوار منایا جائے گا اور اس
بار اس تہوار کی بدولت مغربی دنیا کو اس قبیلے کے دلچسپ طرز زندگی کا جائزہ
لینے کا موقع ملے گا-
برازیل کے ایک خاص ٹور آپریٹر نے سیاحوں کے لیے ایک منفرد دورے کے انتظامات
کیے ہیں جس میں سیاحوں کو اس قبیلے میں منائے جانے والے تہوار کی تقریبات
تک غیر معمولی رسائی دی جائے گی-
ان سیاحوں کو ایک چھوٹے طیارے کے ذریعے Jordão قصبے تک لے جایا جائے گا اور
وہاں سے یہ سیاح کشتیوں کے ذریعے اس قبیلے تک پہنچیں گے جہاں یہ اس قبیلے
کے فن٬ ڈانس٬ جسموں پر کی جانے والی پینٹنگ اور روایتی ادویات کی تیاری کا
خود مشاہدہ کرسکیں گے-
|
|
یہاں آنے والے مہمانوں کو قبیلے کے مقامی گھروں میں سونے اور رہائش اختیار
کرنے کا موقع بھی ملے گا جس سے وہ ان باشندوں کے طرزِ زندگی کے بارے میں
درست اندازہ لگا سکیں گے-
اس قبیلے کے باشندوں کا ذریعہ معاش ماہی گیری اور فصلیں اگانے پر مشتمل ہے- |