مختلف ممالک کی انوکھی سرحدیں٬ تفریح کا ذریعہ

سرحد (border) کسی حکومت یا ریاست وغیرہ کے زمینی کنارے یا حد کو کہا جاتا ہے. عموماً ان سرحدوں پر افواج تعینات ہوتی ہیں جو کہ اپنے ملک کی سرحد کی حفاظت کرتی ہیں- لیکن دنیا کے چند ممالک کی سرحدیں ایسی بھی ہیں جو تفریح کا ذریعہ ہیں- ان سرحدوں کے نزدیک یا تو مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں یا پھر خوبصورت نظارے کے دوران انسان دوسرے ملک کے انتہائی قریب پہنچ جاتا ہے- تاہم اس سب کے باوجود دونوں ممالک کے باشندوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ہوتی-
 

image
یہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد ہے جہاں دونوں اطراف کے رہائشی والی بال کھیلا کرتے تھے اور آزادانہ دونوں اطراف آنا جانا کیا کرتے تھے- لیکن کچھ عرصہ قبل یہاں 13 فٹ اونچی دیوار کھڑی کردی گئی ہے-
 
image
یہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد ہے جہاں دونوں اطراف کے رہائشی والی بال کھیلا کرتے تھے اور آزادانہ دونوں اطراف آنا جانا کیا کرتے تھے- لیکن کچھ عرصہ قبل یہاں 13 فٹ اونچی دیوار کھڑی کردی گئی ہے-
 
image
سوئیڈن اور فن لینڈ کی سرحد پر گولف کھیلا جاسکتا ہے اور یہاں Tornio Golf Club قائم ہے- سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ گولف 9 سوراخ سوئیڈن میں ہیں جبکہ باقی 9 فن لینڈ میں- یہ سرحد دریائے Tornio کے ساتھ ہے-
 
image
امریکہ کی وہ سرحد جو کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ملحق ہے بیس بال کے میدان انتہائی قریب ہے- یہاں کھلاڑی کھیل کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے ایک ملک سے دوسرے ملک جا پہنچتا ہے-
 
image
دریائے Iguazu میں کشتی میں سفر کے دوران تین ممالک کی سیر کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ دریا ارجنٹینا٬ برازیل اور پیراگوئے کی سرحدوں سے ملحق ہے- اور اس کے ساتھ ہی Iguazu آبشار کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے-
 
image
یہ سڑک چین اور منگولیہ کی سرحدوں کے درمیان واقع ہے- اور سڑک کے دونوں اطراف ڈائنوسار کے مجسمے نصب ہیں جو کہ دیکھنے میں ایسے محسوس ہوتے ہیں کہ جیسے آپس میں بات کر رہے ہوں-
 
image
مچھلی کی یہ دیوقامت تصویر پولینڈ کے علاقے Horodyszcze اور یوکرین کے علاقے Warez کی سرحد پر واقع کھیت میں تخلیق کی گئی ہے- یہ تصویر آرٹسٹ Jaroslaw Koziara کی تخلیق کردہ ہے جو کہ انہوں نے لینڈ آرٹ فیسٹیول 2011 کے موقع پر بنائی-
 
image
گھر کا یہ دروازہ بیلجیم اور نیدر لینڈ کی سرحد کے درمیان واقع ہے اور دروازے کے دونوں اطراف ہی ڈور بیل موجود ہے تاکہ یہاں آنے والے افراد سرحد پار نہ کریں-
 
image
یہ یوریشیا اور شمالی امریکہ کا سرحدی علاقہ ہے اور Alex Mustard نے 2011 میں غوطہ خوری کے دوران 80 فٹ گہرائی میں جا کر اس علاقے انتہائی تصاویر کھینچی-اس علاقے میں کئی وادیاں٬ گرم چشمے اور آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

From playing volleyball between countries to ringing a doorbell in one country and running to the other, check out list of nine fun things to do at a country's border that don't involve high security measures and endless paperwork.