دنیا کے بلند ترین اور پرتعیش ہوٹل

دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت بلند ترین عمارات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی بلند ترین عمارت زیادہ عرصے تک اپنا وہ رینک برقرار نہیں رکھ پاتی جو کہ بلندی پر اس کو حاصل ہوتا ہے- لیکن بات صرف یہی تک محدود نہیں بلکہ اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں بلند ترین عمارات کے علاوہ بلند ترین ہوٹل بھی موجود ہیں- یہ ہوٹل سارا سال سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہوتے ہیں جس کی وجہ ایک تو ان کی بلندی اور دوسری یہاں موجود پرتعیش سہولیات ہوتی ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو دنیا کے چند بلند ترین ہوٹلوں کا دلچسپ احوال بتائیں گے-
 

Courtyard/Residence Inn
یہ دو ہوٹلوں پر مشتمل بلند ترین عمارت نیویارک شہر میں واقع ہے اور اس عمارت کی بلندی 754 فٹ ہے- یہ عمارت مکمل طور پر شیشے تعمیر کردہ ہے جبکہ ان ہوٹلوں میں موجود کمرے امریکہ کے سب سے پرتعیش اور مہنگے ترین کمرے ہیں- یہ ہوٹل 68 منزلہ ہے جبکہ یہاں صرف ایک رات گزارنے کا کرایہ 460 ڈالر ہے-

image


Centara Grand Hotel
یہ ہوٹل بنکاک میں واقع ہے اور اس عمارت کی بلندی 771 فٹ ہے- 57 منزلہ اس عمارت کے آرکٹیکٹ نے ہوٹل کے جدید ڈیزائن میں چند منفرد خصوصیات بھی رکھی ہیں جس میں شیشے کا کام اور سنہری رنگ کے سرکل شامل ہیں- حقیقی طور اس عمارت کا افتتاح 2007 میں ایک بینکویٹ ہال کے طور پر کیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے ایک پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا-اس ہوٹل میں مختلف سائز کے کمرے موجود ہیں-

image


Four Seasons Hotel
میامی میں واقع اس ہوٹل کی بلندی زمین سے لے کر چھت تک 781 فٹ ہے جبکہ اگر عمارت بقیہ بلند ترین حصے کو شامل کیا جائے تو یہ بلندی 800 فٹ بنتی ہے- یہ میامی کی سب سے بلند ترین عمارت بھی ہے- اس عمارت کی تعمیر پر 379 ملین ڈالر کی لاگت آئی جبکہ یہاں ایک رات گزارنے کا کرایہ 500 ڈالر سے لے کر 1000 ڈالر کے درمیان ہوتا ہے اس لیے اگر یہاں جائیں کریڈٹ کارڈ لے جانا نہ بھولیں-

image


State Tower
یہ بلند ترین ہوٹل بھی بنکاک میں واقع ہے اور اس کی تعمیر 2001 میں مکمل ہوئی- یہ تھائی لینڈ کی تیسری بلند ترین عمارت اور دوسرا بلند ترین ہوٹل ٹاور ہے-68 منزلہ اس ٹاور کی بلندی 810 فٹ ہے- اور یہ فائیو اسٹار لگژری ہوٹل ہے- جدید سہولیات سے آراستہ اس ہوٹل میں متعدد سوئمنگ پول کے علاوہ فٹنس سینٹرز بھی موجود ہیں-

image


Trump Ocean Club International Hotel & Tower
یہ خوبصورت ہوٹل پناما شہر میں واقع ہے اور 2 ملین اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلے اس ہوٹل کی بلندی 832 فٹ ہے- اس ہوٹل کے رقبے میں پارکنگ اسپیس٬ ریسٹورنٹس٬ شاپس٬ بزنس سینٹر اور کیسینو شامل ہیں- 70 منزلہ اس عمارت کی تعمیر پر 400 ملین ڈالر کی لاگت آئی- یہ عمارت اتنی بڑی ہے کہ اس کے اردگرد موجود تمام رہائشی آبادی بھی یہاں آسانی سے سما سکتی ہے-

image


Grand Lisboa
یہ ہوٹل چین کے شہر مکاؤ میں واقع ہے اور اسے ہانگ کانگ کے آرکیکٹیٹ ڈینس لیو اور Ng Chun Man نے ڈیزائن کیا ہے- اس ہوٹل کا افتتاح 2007 میں کیا گیا جبکہ 52 منزلہ اس ہوٹل کی بلندی 856 فٹ ہے- اس عمارت میں کیسینو٬ ریسٹورنٹس اور سینکڑوں پرتعیش روم موجود ہیں- یہ عمارت مکاؤ کی سب سے بلند ترین جبکہ دنیا کی 118ویں بلند ترین عمارت ہے-

image


The Address Downtown
دبئی میں واقع اس ہوٹل کا شمار دنیا کے 6 بلند ترین ہوٹلوں میں ہوتا ہے- گزشتہ دس سالوں کے دوران اس خطے میں بےپناہ ترقی دیکھنے میں آئی ہے جہاں بلند ترین عمارات سے لے کر متعدد مصنوعی جزیرے تک تعمیر کیے گئے ہیں- 991 فٹ بلند ترین اس عمارت میں 63 فلور ہیں اور تقریباً اس کی بلندی 1000 فٹ تک جا پہنچتی ہے- اور یہ دبئی کی 6ویں بلند ترین عمارت بھی ہے-

image

Baiyoke Tower II
بنکاک میں واقع اس بلند ترین ٹاور کے گرد موجود عمارات انتہائی چھوٹی معلوم ہوتی ہیں جیسے کہ بونے ہوں- یہ عمارت اس شہر کی سب سے بلند ترین عمارت ہے اور اسے جنوبی ایشیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- اس کے علاوہ یہ دنیا کا 7واں بلند ترین ہوٹل بھی ہے- 997 فٹ کی حامل اس عمارت میں 85 فلور ہیں- اس عمارت کی تعمیر پر آنے والی لاگت 300 ملین ڈالر ہے-

image

Jumeirah Emirates Towers Hotel
دبئی میں واقع اس عمارت کی تعمیر کا آغاز 1996 میں ہوا جبکہ یہ 2000 میں مکمل ہوئی- 56 منزلہ اس عمارت کی بلندی 1014 فٹ ہے جبکہ اس عمارت میں 40 پرتعیش سوئیٹس بھی موجود ہیں- یہ دنیا کی 48ویں بلند ترین عمارت بھی ہے-

image

Burj Al Arab
یہ دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت ہے جو کہ دبئی میں ہی واقع ہے- دبئی کو پریمیر ہوٹل کا شہر بھی کہا جاتا ہے- یہ ہوٹل جمیرہ ساحل کے قریب ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا گیا ہے- 1056 فٹ کے حامل اس ہوٹل میں 200 سے زائد سوئیٹس موجود ہیں- اور یہاں ایک رات کا کرایہ 1800 ڈالر ہے اسی وجہ سے یہ دنیا کا 12واں مہنگا ترین ہوٹل بھی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Literally topping the heights of luxury, the world’s tallest hotels reach the clouds. From New York City to Hong Kong, the globe’s most prominent developers and business moguls are spending billions to create the most dominant skyscraper hotel that will surpass every teeny-tiny building in its wake.