صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال کے طلبہ ایک ایسی ماحول دوست
کار تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جو کم پیٹرول میں زیادہ سفر طے کرنے کی
صلاحیت رکھتی ہے- RUSH نامی اس ماحول دوست کار کی تیاری میں طالعبلموں اور
ان کے اساتذہ کو 5 ماہ کا عرصہ لگا-
|
|
یہ کار ساہیوال ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے میکینیکل انجینئرنگ
ڈپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے مل کر تیار کی جبکہ اس کی تیاری میں 3 لاکھ
50 ہزار روپے کی لاگت آئی-
یونیورسٹی کے طلبہ کو یہ پروجیکٹ کم قیمت لیکن متعدد خصوصیات کی حامل کار
کے ہدف کے طور پر دیا گیا تھا-
اس کار میں 70 سی سی کا انجن نصب ہے اور یہ صرف ایک لیٹر میں 60 کلومیٹر تک
چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے- کار کی لمبائی 9 فٹ٬ اونچائی 4 فٹ جبکہ چوڑائی
بھی 4 فٹ ہی ہے-
|
|
ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش کی حامل اس کار کی باڈی ہلکے فائبر گلاس
سے تیار کردہ ہے اور اس کا وزن 200 کلوگرام ہے- تاہم افراد کے بیٹھنے کی
گنجائش میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے-
مذکورہ کار فلبائن کے شہر منیلا میں ہونے والے ’منیلا انٹرنیشنل آٹو شو
2015‘ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی بھیجی جائے گی۔ |