لاش نے خود کو پوسٹ مارٹم سے بچا لیا

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک لاش نے خود کو پوسٹ مارٹم کی اذیت سے محفوظ کر لیا- کیوں ہوگئے نہ حیران؟ لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایسا ہی ایک منفرد واقعہ حال ہی میں بھارتی شہر ممبئی کے علاقے سائن کے ایک اسپتال میں پیش آیا ہے-
 

image


42 سالہ پرشانت نامی شخص کی لاش کو مقامی پولیس لک مانیہ تلک نامی اسپتال لے کر آئی اور انتظامیہ کو کہا کہ “ یہ لاش ہے اور اس کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے اور یہ کام جلدی کرنا ہے کیونکہ ہمیں واپس وی آئی پی سیکورٹی کے لیے جانا ہے“-

دوسری جانب جیسے ہی ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کا آغاز کیا تو لاش نے آنکھیں کھول دیں جس سے اسپتال کا تمام عملہ کچھ وقت کے لیے خوف میں مبتلا ہوگیا- اور یوں عین وقت پر لاش نے زندہ ہوکر خود کو پوسٹ مارٹم سے بچا لیا-

درحقیقت یہ ایک بےہوش شخص تھا جس کی موت کی تصدیق خود پولیس نے ہی کر دی تھی جبکہ ڈاکٹروں نے بھی جلد بازی میں لاش کو جانچے بغیر ہی اس کے پوسٹ مارٹم کا ارادہ کرلیا-
 

image


اس کے علاہ اسپتال کی جانب سے مردہ شخص کو شعبہ حادثات بھی نہیں لےجایا گیا اور اسے براہ راست مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا-

تاہم اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ دوسری جانب ڈاکٹروں کے مطابق پرشانت کی صحت بھی تیزی سے بہتر ہورہی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

In what could have been a scene from a comedy, a patient at Sion Hospital woke up minutes before his post-mortem, after a doctor had mistakenly declared him dead. The reality is far from funny, however, as the incident points to shocking negligence at the civic hospital.