خطرے میں گھرے پاکستان کے چند نایاب جانور

اس کائنات کے خالق اور مالک اللہ تعالیٰ نے اس کرہ ارض پر چیونٹی سے لے کر ہاتھی تک ہر حجم کے جانداروں کو پیدا کیا ہے۔ جانوروں کی لاتعداد اقسام دنیا میں پائی جاتی ہیں- مگر انہی جانوروں میں سے چند نایاب اور انوکھے جانور پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں تاہم یہ جانور اب اختتام کے قریب ہیں اور اس وقت ضروری ہے کہ ان جانوروں کی حفاظت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں-
 

Indus River Dolphin
یہ ڈولفن دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے اور انتہائی دوستانہ رویہ رکھنے والی مخلوق ہے- یہ ڈولفن اکثر کشتیوں کے اردگرد اچھلتی کودتی دکھائی دیتی ہے- تاہم یہ ڈولفن معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں جبکہ پاکستان میں اب ان ڈولفن کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہے-

image


Woolly Flying Squirrel
یہ پرواز کرنے والی گلہری گلگت میں پائی جاتی ہے جو کہ ایک چمگاڈر کی مانند دکھائی دیتی ہے- یہ دنیا کی سب سے بڑی گلہری ہے جس کا اونچائی 1.5 سے 2 فٹ تک ہوتی ہے- تاہم قدرتی مقامات کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث اس گلہری کی نسل بھی خطرے سے دوچار ہے-

image


Moon Bear
ریچھوں کی اس مخصوص نسل کو عجیب و غریب ریچھ قرار دیا جاتا ہے- یہ ریچھ ہمالیہ میں اپنے گھر بناتے ہیں- انہیں ایشیائی کالے ریچھ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- منفرد شکل اور سینے پر موجود سفید نشان کی وجہ سے انہیں چاند ریچھ کہا جاتا ہے- اپنے علاقے کے دفاع کے لیے یہ انتہائی جارحانہ رویہ اپنا سکتے ہیں-

image


Snow Leapord
یہ چیتا پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے- یہ چیتا پاکستان کے قومی ورثے میں شامل ہے- اگرچہ یہ چیتا دیگر چیتوں کی نسبت کچھ چھوٹا ہوتا ہے لیکن اس کا وزن 50 سے 70 کلوگرام کے درمیان ہوتا ہے- اور یہ چیتا بھی معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل ہے-

image


White Headed Duck
یہ رنگا رنگ بطخ پاکستان بھر کے پانیوں میں دیکھی جاسکتی ہے- اس نر بطخ کا سر سفید جبکہ چونچ نیلے رنگ کی ہوتی ہے جبکہ مادہ بطخ کا سر تو سفید ہی ہوتا ہے لیکن چونچ براؤن رںگ کی ہوتی ہے- لیکن بدقسمتی سے ان بطخوں کی آبادی میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے اور اب یہ بھی خطرے سے دوچار ہیں-

image


Mugger Crocodile
یہ مگرمچھ کراچی کی جھیلوں میں پایا جاتا ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے مگرمچھوں میں سے ایک ہے اور ایک انتہائی زبردست مخلوق بھی ہے- اس مگرمچھ کراچی کے مشہور علاقے منگھوپیر میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے- تاہم ان مگرمچھوں کو کھال کے حصول کے لیے قتل کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے انہیں معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے-

image


Fishing Cat
آپ شاید سمجھتے ہیں کہ بلیاں پانی سے ڈرتی ہیں لیکن بلیوں بہت سی ایسی ناقابلِ یقین اقسام ہیں جو پاکستان میں پائی جاتی ہیں- لیکن بڑھتی آبادی کی وجہ سے ان کی بلیوں کے قدرتی مسکن تباہ ہورہے ہیں- انہی بلیوں سے یہ بلی بھی ہے جو مچھلیوں کا شکار کرتی ہے اور یہ تیرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے- یہ بلی 15 سے 20 کلومیٹر کا فاصلہ تیر کر طے کرسکتی ہے-

image

Siberian Ibex
یہ بکرے پاکستان کے شمالی علاقوں میں بلند ترین مقامات پر پائے جاتے ہیں-ان بکروں کے خصوصیت ان کے سینگ ہوتے ہیں جو کہ 45 انچ تک بڑے ہوسکتے ہیں- اور ان کی ایک خاص کھال انہیں سرد ماحول میں بھی گرم رکھتی ہے-

image

Soft Shelled Turtle
اس کچھوے کا تعلق کچھوؤں کی ایک انتہائی نایاب نسل ہے جو کہ پاکستان کی سرزمین پر پایا جاتا ہے- اس کچھوے کا سانپ نما سر اور leathery شیل اسے دوسرے کچھوؤں سے منفرد بناتا ہے-

image

The Blue Whale
یہ شاندار نیلے رنگ کی وہیل دنیا کے سب سے بڑے جانوروں میں سے ایک ہے- اس وہیل کی لمبائی 33 میٹر تک ہوتی ہے- اگر آپ کسی بحری جہاز پر ہوں اور خوش قسمت بھی ہوئے تو یہ وہیل آپ کو دکھائی دے گی- جب یہ پاس سے گزرے گی تو آپ کو سمندر میں صرف ایک بہت بڑا سایہ دکھائی دے گا-

image

Balochistan Forest Dormouse
یہ چوہا صوبہ بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت کے قریبی علاقوں میں پایا جاتا ہے- اس چوہے کا تعلق Gliridae نامی چوہوں کی قسم سے ہے اور یہ پاکستان میں ہی پائے جاتے ہیں-

image

Himalayan Mountain Weasel
نیولا کی یہ قسم ہمالیہ کی پہاڑیوں میں پائی جاتی ہے- یہ نیولے انتہائی بلندی کے حامل مقامات پر رہائش اختیار کرتے ہیں- یہ نیولے دوڑنے٬ تیرنے اور چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image

Black Finless Porpoise
یہ مچھلی پاک بھارت سرحد کی ساحلی پٹی پر پائی جاتی ہے- اس مچھلی کا تعلق porpoise نامی مچھلیوں کی ایک قسم سے ہے- یہ پاکستان کے علاوہ زیادہ تر چین کے میٹھے پانیوں میں پائی جاتی ہیں-

image

Houbara Bustard
یہ تلور سندھ اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے اور اس کا شکار بھی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے تلور کی اس قسم کی بقا کو خطرات لاحق ہیں- اس پرندے کے شکار کے لیے باقاعدہ طور پر مقامی حکومت سے اجازت حاصل کرنی پڑتی ہے-

image

European Otter
یہ اود بلا شمالی پاکستان میں واقع نہروں اور دریاؤں میں پائی جاتی ہے- اس جانور کی مرغوب غذا مچھلیاں ہوتی ہیں اور اود بلا کی یہ قسم میٹھے پانی میں پائی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ نسل بھی خطرے سے دوچار ہے-

image

Markhor
مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور شمالی پاکستان اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے- مارخور سانپوں کو مارنے اور انہیں اپنی خوراک بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے- مارخور پاکستان کے علاوہ افغانستان٬ تاجکستان اور بھارت کے بھی چند علاقوں میں پایا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is home to a versatile and potent wildlife, which sadly, is running low on numbers. Endangered species all over the world get special attention and security – whilst the Pakistani animals strive to survive in these challenging conditions.